 قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اولیاء کرام کی عظمت ورفعت کو بیان کیا ہے،نہ انہیں کسی قسم کا خوف ہوتا ہے اور نہ ہی وہ رنجیدہ ہونے والے ہیں-اللہ تعالی نے حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو تمام اولیاء کرام کا سرداربنایا،آپ ایک صاحب کرامت ولی اور نجیب الطرفین بزرگ ہیں،آپ کو ولایت ومحبوبیت کا منصب رفیع عطا کیا گیا،آپ نیاپنی تمام توانائیوں کو تحفظ اسلام اور اعلاء کلمۃ الحق کے لئے صرف فرمادیا،اپنی زندگی کا ہر لمحہ فروغ دین اور اصلاح امت کے لئے وقف فرمادیا۔آپ ہر وقت اللہ تعالی کے دربار میں متوجہ رہا کرتے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و پیروی اور شریعت کا آپ پر اس قدر غلبہ ہوتا کہ خلاف شرع کوئی کام نہ فرماتے ، سفر وحضر ،خلوت وجلوت،بزم ورزم میں کبھی کوئی سنت ومستحب عمل ترک نہ فرماتے،ہمیشہ مشتبہ امور سے گریز فرماتے ۔آپ نے امت کی دکھتی ہوئی رگ پکڑ کر تشخیص فرمائی ،معاشرہ میں مسلمان جن مسائل سے دوچار ہیں ان کا حل فرمایا،آپ کے ارشادات مبارکہ وفرامین عالیہ اور مواعظ شریفہ سننے کے بعد انسان اپنی زندگی میں ضرور تبدیلی لاتا ہے ،آپ کی تعلیمات سے واقفیت اور اس کی اشاعت وقت کا اہم تقاضہ ہے،جب آپ وعظ فرماتے تو ستر ہزار افراد کے مجمع میں سب سے اخیر میں بیٹھنے والا شخص بھی آپ کی آواز مبارک کو اسی طرح سنتا جس طرح سامنے بیٹھنے والا شخص سنتا تھا۔ 
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language:ER">کے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات پھول باغ جہاں نما حیدرآباد میں منعقدہ ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا:مصیبت وآزمائش کے وقت صبر کرنا ہی بڑی شجاعت ہے،حضرت نے فرمایا کہ لوگ تنگی وآزمائش کے وقت جزع فزع کرتے ہیں او راحت وآسودگی میں شکر نہیں کرتے ،مصیبتوں پر صبر کرنا چاہئیے۔ایک مرتبہ حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ آپ کا تجارتی قافلہ جو بحری راستہ سے آرہا تھا وہ غرق ہوگیا،یہ سن کر آپ اپنے قلب کی جانب متوجہ ہوئے ،پھر "الحمد للہ"فرمایا،بعدازاں آپ کو اطلاع دی گئی کہ آپ کا قافلہ سلامت ہے،آپ نے پھر قلب پر توجہ ڈالی اور "الحمد للہ"فرمایا،مریدین نے عرض کیا کہ حضرت!دونوں مرتبہ "الحمد للہ"کہنے میں کیا حکمت ہے؟آپ نے فرمایاکہ پہلی مرتبہ جب مجھے جہاز کے غرق ہونے کی اطلاع دی گئی تو مال ودولت کے تلف ہونے کی خبر سننے کے بعد بھی میں نے اپنے قلب کو ذکر الہی میں مشغول پایااس لئے میں نے "الحمد للہ"کہا،اور مال کے محفوظ رہنے کی خبر سن کر میرادل بارگاہ الہی سے غافل نہیں ہوا اس لئے میں نے "الحمد للہ"کہا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ پیدائشی ولی تھے، انتیس (29)شعبان المعظم کوآپ کی ولادت ہوئی اور یکم رمضان المبارک ہی سے آپ نے روزہ رکھا، سحری سے لے کر افطار تک آپ اپنی والدۂ محترمہ کا دودھ نہ پیتے،آپ کی ولادت کے ساتھ ہی سارے شہر میں یہ بات مشہور ہوگئی کہ سادات گھرانہ میں ایک صاحبزادہ تولد ہوئے ہیں جو رمضان شریف میں دن تمام دودھ نہیں پیتے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">جب آپ مدرسہ میں داخل ہوتے تو غیب سے آواز آتی "اللہ کے ولی آرہے ہیں ،ان کے لئے جگہ فراہم کرو؛یہاں تک کہ وہ اطمنان سے بیٹھ جائیں"ولایت کے اس اعلی مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود آپ کی ریاضتوں اور مجاہدات کا یہ حال تھا کہ پندرہ سال تک رات بھر ایک قرآن پاک ختم کرتے رہے۔آپ کے مرید حضرت ابوالفتح ہروی رحمۃ اللہ تعالی علیہ بیان فرما تے ہیں کہ میں حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت اقدس میں چالیس(40) سال تک رہا اور اس مدت کے دوران میں نے آپ کو ہمیشہ عشاء کے وضو سے صبح کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">سلام ودعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا، مولانا حافظ سیداحمد غوری استاذ جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔<o:p></o:p>
<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">www.ziaislamic.com<o:p></o:p>