<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آج کے اس پر آشوب ماحول میں بے حیائی وبے دینی عام ہوتی جارہی ہے،دینی تعلیم کے فقدان کے سبب مسلمان نہایت سنگین حالات سے دوچارہورہے ہیں،ارتداد وبے دینی کا فتنہ مسلمانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے،ایسے وقت والدین اور سرپرستوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اسلام کی حقیقت سے واقف کروائیں اور اسلام کی عظمت وتقدس ان کے دلوں میں جاگزیں کریں،سرپرست صرف دنیوی اور ظاہری ترقی ہی کو اپنا مطمح نظر نہ بنائیں بلکہ دینی تعلیم کو اپنا مقصد اول قرار دیں،مقصد اول کو پس پشت ڈال کر دوسری چیز کو ترجیح دینا حقیقت اور دانشمندی کے خلاف ہے۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد دامت برکاتہم شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language:ER">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">نے ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام مغل پورہ پلے گراؤنڈ حیدرآباد  پر منعقدہ عظیم الشان اجلاس عام بعنوان"فتنۂ ارتداد اور اس کی روک تھام"میں فرمایا۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضرت مفکر اسلام نے فرمایا کہ الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ آج بے حیائی پھیل رہی ہے،بے حیائی وفحاشی کے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں ایسے وقت غفلت وتساہل برتنا معاشرہ کے لئے سم قاتل ہے۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ نے فرمایا کہ اغیار کی تہذیب سے متاثر ہوکر مسلمان مغرب کی اندھی تقلید کررہا ہے،وہ اس طرح غیر اسلامی رسوم کا دلدادہ ہوگیا کہ حق وباطل میں امتیاز کرنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی،جس کے سبب وہ نہ صرف گمراہی کی طرف جارہا ہے بلکہ بسا اوقات کفر وارتداد تک بھی پہنچ جارہا ہے۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">مفتی صاحب قبلہ نے فتنۂ ارتداد کے اسباب وعوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حرص وطمع ،مفلسی وغربت کے سبب بھی لوگ مرتد ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ بیدار ہونے اور مستعدی سے حالات کا مقابلہ کرنے کا وقت ہے کیونکہ آج اغیار اپنی محنت کے بالمقابل ہماری غفلت سے فائدہ اٹھارہے ہیں،اگرا سی طرح غفلت برتی جائے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمدۃ المحدثین حضرت  مولانا محمد خواجہ شریف دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نےفرمایا کہ فتنۂ ارتداد دور حاضر کا عظیم فتنہ ہے،تاریخ کے صفحات اس بات پر شاہد عدل ہیں کہ دنیا مسلمان کے چہرہ کو دیکھ کر اسلام قبول کرتی رہی لیکن اس دور کا المیہ ہے کہ مسلمان نفسانی خواہشات کی تکمیل اور فانی دنیا کی خاطراپنے دین کو چھوڑرہا ہے۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ نے فرمایا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بساط اور طاقت کے مطابق فتنۂ ارتداد کی روک تھام میں حصہ لے،آپ نے موطا امام مالک کے حوالہ سے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے فتنوں کا سدباب کرنے کے لئے یہ حدیث امت کے لئے لائحۂ عمل کی حیثیت رکھتی ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اس امت کے اخیر زمانہ کے افراد کی اصلاح اسی طریقہ سے ہوسکتی ہے جیساکہ پہلے والوں نے اصلاح کا طریقہ اپنایا۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کے دست مبارک سے  ضیاء ملت مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم کی کتاب کا انگریزی ایڈیشن بنام"<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">Hijab- The complete protection for women<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">"کی رسم اجراء عمل میں آئی۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم  شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج نوجوان ارتداد وبے دینی سے دوچار ہیں،اخلاقی پستی میں مبتلا ہیں،ٹی وی اور انٹرنٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے فحاشی وبے حیائی کا شکار ہیں،برائیوں میں اس قدر منہمک ہوچکے ہیں کہ دین وایمان کو ترک کرنے کے درپے ہیں جبکہ اللہ تعالی نے بندوں کو حکم فرمایا کہ تم اپنے آپ کو اور اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ-
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ نے سورۂ تحریم کی آیت نمبر 6کے حوالہ سے فرمایا کہ اللہ تعالی نے برائی کو آگ سے تعبیر کیا،جس طرح والدین اپنی اولاد کے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتے ہیں،بہر طور کوشش کرتے ہیں کہ بچہ کو آگ کی ہلکی سی حرارت بھی نہ پہنچے،اسی طرح والدین کو چاہئیے کہ فحاشی وبے حیائی سے اپنی اولاد کو دور رکھیں-
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ  نے جامع ترمذی کی حدیث پاک کے حوالہ سے کہا کہ فتنے گھروں میں اس طرح داخل ہوتے ہیں جس طرح بارش کے قطرات گرتے ہیں،حدیث پاک کے مطابق آج ٹی وی اور انٹرنٹ کے ذریعہ فتنے ہمارے گھروں میں داخل ہوچکے ہیں۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">فتنۂ ارتداد کس قدر تیزی سے پھیلتا جارہا ہے مفتی صاحب قبلہ  نے ارشاد نبوی کے حوالہ سے بتایا کہ آدمی ایمان کی حالت میں صبح کرے گا اور شام تک کافر ہوجائے گا،حالت ایمان میں شام کرے گا اور صبح تک کافر ہوجائے گا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان فتنوں سے ہمیں آگاہ اور متنبہ فرمادیا تاکہ ہم ان سے محفوظ رہیں-
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ نے حضرت یوسف علیہ السلام اور زلیخا کے قصہ کا حوالہ دے کر کہا کہ یوسف علیہ السلام نے بے حیائی سے بچنے کے لئے قید وبند کی زندگی اختیار کرکے بتلایا کہ مصیبت گوارا ہے لیکن معصیت گوارا نہیں،ضیاء ملت نے اسد الغابہ اور الاصابہ کے حوالہ حضرت عبد اللہ بن حذافہ کے قصہ سے متعلق کہا نصرانی بادشاہ نے اُنہیں لمحہ بھر کے لئے بھی نصرانیت قبول نہ کرنے پر سولی دینے کا حکم دیا تو آپ نے استقامت کا مظاہرہ کیا ، تب بادشاہ نے ایک قیدی پر کھولتا ہوا تیل ڈالنے کا حکم دیا جس کے سبب ان کی ہڈیاں نظر آنے لگیں ،جب وہ گرم تیل آپ کے قریب لایا گیا تو آپ رونے لگے ، سبب پوچھنے پر فرمایاکہ میں موت کے خوف سے نہیں روتا بلکہ اس لئے روتا ہوں کہ میرے پاس ایک ہی جان ہے جسے میں اسلام کے لئے قربان کرسکتاہوں ، اگر میرے پاس سو جانیں ہوتیں تو سب کو اللہ کے لئے قربان کردیتا ۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> یہ عظیم واقعات مسلمانوں کے سامنے اسلام پر استقامت کے ساتھ قائم رہنے کے لئے نمونے ہیں ، آج ارتداد وبے دینی ، فحاشی وبے حیائی سے حفاظت کے لئے گھروں میں ، اسکولس وکالجس میں اور ہر سطح پر عملی کوشش اور جدوجہد کی شدید ضرورت ہے ، اسی کے ذریعہ ملت اسلامیہ فتنوں کی روک تھام کرسکتی ہے ۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">آپ نے فرمایا کہ اگر صحیح وقت مناسب مقام پر نکاح کردیا جائے تو نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور نوجوان لڑکیوں کی عصمت باقی رہ سکتی ہے،ورنہ ایسا فتنہ پیدا ہوگا جو ایک گھر کو نہیں بلکہ روئے زمین کو اپنی لپیٹ میں لے گا،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جب تمہارے پاس کسی ایسے شخص کا پیام آئے جس کی دینداری اور اخلاق سے تم مطمئن ہوتو بلاتاخیر اس سے نکاح کردو،اگر ایسا نہ کیا جائے توزمین میں زبردست فتنہ اور بڑا فساد بپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم خاندانوں کو تباہ کرنے والے اس خطرناک فتنہ کی روک تھام کرنا ہرفرد مسلم کی ذمہ داری ہے، اس سلسلہ میں ایک منظم لائحۂ عمل ترتیب دیا جائے اور اس کے مطابق وسیع پیمانہ پر عمل کیا جائے، قول وعمل سے ‘ دولت اور اثر ورسوخ کے ذریعہ جد جہد کی جائے، ملت اسلامیہ کے تمام افراد اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرکے ایمان وعقیدہ کی حفاظت وصیانت میں حصہ لیں ، دینی تعلیم کوفروغ دیا جائے، تربیت میں سرپرست حضرات خصوصی توجہ کریں، نیکوکاروں کی صحبت کی ہدایت دی جائے، اسکول وکالج میں اخلاقی اقدار کی تعلیم دی جائے، ٹی وی‘ انٹرنٹ اور موبائل کے ناجائز استعمال پر روک لگائی جائے، جنسی تعلیم کو برخاست کیا جائے، تنگدستی سے بچاؤ کے لئے روزگار فراہم کیا جائے، مسلم نوجوان جہیز اور جوڑے گھوڑے کے مطالبہ سے باز آجائیں۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">نقیب ملت عالی جناب محترم المقام  بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب حفظہ اللہ رکن پارلیمنٹ وصدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے اپنے خطاب میں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ سنٹر کے ذمہ داران نے فتنۂ ارتداد اور اس کی روک تھام کے عنوان سے اجلاس منعقد کرکے وقت کی اہم ضرورت کی تکمیل کی –
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> اُنہوں نے نوجوانوں کو مساجد میں وقت گزارنے کی تلقین کی اور کہا کہ علماء وصالحین کی صحبت اختیار کریں ، جن کے چہروں کو دیکھنے سے اللہ یاد آتاہے –
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> اُنہوں نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کوبے راہ روی سے اجتناب کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حیاء ہی وہ جوہر ہے جو انسان اور حیوان کے درمیان امتیاز ہے ، نوجوان اپنے دامن کو بے حیائی سے بچائیں ، نظروں کو نیچی رکھیں ، اس لئے کہ بدنظری کی وجہ سے ہی انسان غلط راستہ اختیار کرتا ہے –
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> اُنہوں نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کی کہ اگر اُن کے پاس خوبصورتی ہے تو یوسف علیہ السلام کے قصہ کو مدنظر رکھیں ، حسن یوسف پکار کر کہتاہے کہ برائی کی طرف مت جاؤ ، اُنہوں نے مزید کہا کہ دشمن سے زیادہ ہمارا معاشرہ ہی ہمارے لئے نقصاندہ ہے ، معاشرہ کو تباہ کرنے والا ہمارا نوجوان ہے ، باپ تہجد پڑھنے والا ہوتو اولاد نماز فجر پڑھتی ہے ، اگر باپ نماز نہیں پڑھتا تو اولاد شراب نوشی سے بھی گریز نہیں کرتی، مرد خواتین پر ظلم کررہے ہیں جبکہ اسلام وہ مذہب ہے جو صنف نازک پر تو کُجا جانور پر ظلم کرنے سے بھی منع کیا ہے – 
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">انہوں نے شراب نوشی کی مذمت کی، نوجوان نسل کو برائیوں سے اجتناب اور نیکیوں کی انجام دہی کی ترغیب دی ۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> نقیب ملت نے مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی  صاحب کی کتاب کا انگریزی ایڈیشن <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">Refutation of Qadianism In the light of the Holy Quran and the Hadith<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language:ER"> کی رسم اجراء انجام دی ۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">عالی جناب محترم المقام سید احمد پاشاہ قادری صاحب حفظہ اللہ رکن اسمبلی حلقۂ چارمینار نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ بے حیائی وبے راہ روی سے اپنے آپ کو بچائیں،انہوں نے مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب  کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ نے اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">مولانا حامد حسین حسان فاروقی صاحب حفظہ اللہ کامل جامعہ نظامیہ ونگران سنی دعوت اسلامی (اے پی)نے افتتاحی کلمات کہے،انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے مذہب سے فطری وابستگی ہوتی ہے،وہ اپنے مذہب سے محبت کرتا ہے اور اسلام وہ مذہب حق ہے جو خالق کائنات کا پسندیدہ دین ہے،قرآن کریم میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا کہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اللہ تعالی کی بارگاہ میں قابل قبول نہیں۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> جلسہ گاہ ہی میں نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی،عوام کی کثیر تعداد شریک اجلاس رہی،معزز علماء ومشائخ،دانشور حضرات،مختلف تنظیموں کے سربراہان اور سرکردہ شخصیتیں موجود تھیں جن میں قابل ذکر مولانا سید محمود پاشاہ زرین کلاہ صاحب، مولاناسید شاہ راجو حسینی ثانی صاحب،مولانا سید اسرار حسین رضوی  صاحب،مولانا سید نور الاصفیاء روحی پاشااعظمی صاحب،مولانا سید عبد الروؤف بغدادی صاحب،مولانا سیدمحمود رضوی ارشد قادری صاحب، مولانا حافظ سیدشاہ مرتضی علی صوفی صاحب،مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ صاحب،مولانا سید فیض الدین قریشی سلیم پاشاہ صاحب،مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صاحب،مولانا سید غوث محی الدین سہیل بخاری صاحب،مولاناقاضی محمد عبد الحق رفیع فاروقی صاحب،کارپوریٹرس (مجلس)جناب محسن بلعلہ صاحب،جناب محمد مکرم صاحب ،جناب معراج محمد صاحب کے علاوہ جناب غلام آصف صمدانی صاحب سرپرست اردو اکیڈمی (جدہ)ہیں۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">حافظ سید مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب کی قرات سے اجلاس کا آغاز ہوا،جناب راشد عبد الرزاق صاحب،جناب اسد محی الدین خان صاحب ،حافظ سید بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب نے نعت شریف پڑھی ۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">مولانا حافظ سید احمد غوری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع صاحب نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا،شیخ الحفاظ مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی  دامت برکاتہم مشیر اعلی <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"; mso-bidi-language:ER">کی خصوصی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language: ER"> <span style="font-size: 22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0";mso-bidi-language:ER">www.ziaislamic.com