جولائی ،24،متحدہ عرب امارات دبی میں چھ 6 روزہ قیام اور علمی دورہ کے اختتام پر دبی میں قیام فرما نمائندہ احباب کی جانب سے 23،جولائي 2009 وداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں حضرت فقیہ ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کی گلپوشی کی گئی –
اس موقع پر محترم المقام عالی جناب محمد حلیم الدین ارشد صاحب ,محترم المقام عالی جناب شهاب الدين صاحب, محترم المقام عالی جناب محمد بن حسين قریشی اور محترم المقام عالی جناب حافظ محسن بن حسین قریشی صاحب وبرادران نے کلمات تشکر پیش کئے ،انہوں نے کہا کہ ہماری قلبی تمنا یہ تھی کہ ہم دبی کی سرزمین پر حضرت ضیاء اہلسنت کا پرنور خطاب سنیں ،الحمد للہ اس سال ہمیں یہ عظیم موقع میسر آیا-
انہوں نے اپنی بے پناہ محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مفتی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی آمد سے دبی میں مقیم احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئي اور ہمیں آپ سے بھرپورعلمی استفادہ کا موقع ملا،مختصر سے وقفہ میں ہم نے آپ سے گراں قدر معلومات حاصل کیں ،انہوں نے کہاکہ ہم بار دیگر حضرت ضیاء اہلسنت کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ آپ دوبارہ تشریف لاکر ہمیں استفادہ کا موقع عنایت فرمائیں-
تقریب کے اختتام پر حضرت مفتی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ نے تمام حضرات کے حق میں دعائے خیر فرمائی کہ اللہ تعالی ان کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے ،دین متین کی خدمت کرنے کے جذبہ کو مزید فروغ عطا فرمائے ، پیام اسلام کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محکم تعلق و کامل وابستگی عنایت فرمائے-
بعد ازاں حضرت مفتی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ 03:45 بجے رات دبی ایر پورٹ سے روانہ ہوئے اور 08:30 بجے صبح حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچے-