عالم اسلام کے ممتاز عالم دین فقیہ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر اور عالی جناب محمد عبد الستار اویس نقشبندی صاحب کا دبی ایرپورٹ پر عالم اسلام کے معروف اسکالر مفتی محمد عباس رضوی محقق دائرۃ الاوقاف دبی ،عالی جناب محترم حافظ محسن قریشی صاحب، عالی جناب محترم شہاب الدین صاحب ، عالی جناب محترم ریاض احمد اویسی صاحب صاحبزادہ علامہ فیض احمد اویسی صاحب قبلہ اور دیگر علماء کرام وحفاظ نے پُرتباک استقبال کیا –

اور بعد نماز عشاء عظیم الشان پیمانہ پر جلسہ معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بمکان محترم المقام عالی جناب شہاب الدین صاحب منعقد کیا گیا، جس میں حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا بصیرت افروز، علمی وعرفانی، پُرمغز خطاب ہوا- اس موقع پر علماء وحفاظ اور مداحان حبیب پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد شریک جلسہ رہی