مرکزی میلاد کمیٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام میلاد میدان خلوت حیدرآباد میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ شب براءت سے حضرت فقیہ ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران فرمایا کہ اللہ تعالی کے تمام صفات عالیہ ازلی وابدی ہیں،اس کی صفت غفار و رحیم بھی ہے ،ہمیشہ ہی سے وہ رحم فرمانے والا اور بخشنے والا ہے ،لیکن امت محمدیہ علی صاحبہا افضل الصلوۃ والسلام کے لئے جس طرح مغفرت ورحمت کے سلسلہ میں جو عظیم رات ،شب براءت عطا فرمائي جس میں آسمان اول کو مرکز تجلیات رحمت بنا کر پیہم عنایات الہیہ اور رحمت عامہ کا نزول ہوتا رہتا ہے اس طرح کی شب کسی اور امت کو نہيں عطا کی گئی –
اس امت کی خصوصیات سے ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں ایسی رحمت ومغفرت والی عظیم رات بطفیل رحمۃ للعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم عطا فرمائی – ہزاروں افراد کے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت ضیاء اہلسنت نے فرمایا کہ شب براء ت میں اذکار و وظائف، عبادات و تلاوت وغیرہ میں مشغول رہنا احادیث شریفہ سے ثابت ہے چنانچہ ابن ماجہ شریف میں ہے،
عن علی قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا کانت لیلۃ النصف من شعبان فقوموا لیلھا وصوموا نھارہا فان اللہ تعالیٰ ینزل فیھا لغروب الشمس الی السماء الدنیا فیقول الا من مستغفرلی فاغفرلہ الامسترزق فارزقہ الا مبتلی فأعافیہ الاکذا الاکذا حتی یطلع الفجر۔ (سنن ابن ماجہ شریف ج1،ص99-شعب الایمان للبیہقی حدیث نمبر:3664-کنزالعمال حدیث نمبر:35177تفسیر درمنثور )
حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے سیدنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شعبان کی پندرھویں شب ہو تو اسکی رات میں قیام کرو اور اس کے دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس رات سورج ڈوبتے ہی آسمان دنیا کی طرف نزول اجلال فرماتاہے اور فرماتاہے کیا کوئی مغفرت کا طلبگار ہے کہ میں اس کو بخشدوں کیا کوئی رزق چاہنے والا ہے کہ میں اس کو رزق عطا کروں کیا کوئی مصیبت کا مارا ہوا ہے کہ میں اس کو عافیت دوں، کیا کوئی ایساہے؟ کیاکوئی ایسا ہے؟ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو۔
حضرت ضیاء ملت دامت برکاتہم العالیہ نے دوران خطاب فرمایا کہ احادیث شریفہ میں بطورخاص شب براء ت میں قبور کی زیارت کرنے کا ثبوت ملتا ہے چنانچہ جامع ترمذی شریف ،سنن ابن ماجہ شریف ،مسند احمد ،الترغیب والترھیب ،الغنیۃ لطالبی طریق الحق میں حدیث پاک ہے :عن عائشۃ قالت فقدت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ فخرجت فاذا ھو بالبقیع فقال اکنت تخافین ان یحیف اللہ علیک ورسولہ قلت یا رسول اللہ ظننت انک أتیت بعض نسائک فقال إن اللہ تبارک تعالیٰ ینزل لیلۃ النصف من شعبان الی السماء الدنیا فیغفر لاکثر من عدد شعرغنم کلب۔
ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ایک رات میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے حجرہ میں نہ پائی ،میں نے دیکھا آپ بقیع میں تشریف فرما ہیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں اندیشہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول تم پر زیادتی کریں؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے خیال کیا کہ آپ کسی اور زوجۂ مطہرہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ شب براء ت کو آسمان دنیا پر نزول اجلال فرماتا ہے اور بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔
(جامع ترمذی شریف ،ابواب الصوم ،باب ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان ج1، ص156،حدیث نمبر:270- سنن ابن ماجہ شریف،ابواب اقامۃ الصلوۃ والسنۃ فیہا ، باب ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان حدیث نمبر:1379،ج1، ص99۔مسندامام احمد، حدیث نمبر:24825-مسند الانصار ، حدیث نمبر: 2482-مصنف ابن ابی شیبہ، ج7،ص139-بیہقی شعب الایمان ، حدیث نمبر: 3666-کنزالعمال ، تابع لکتاب الفضائل ، حدیث نمبر:35184-تفسیر درمنثور ،سورۃ الدخان۔1۔ الترغیب والترھیب، ج2 ص119۔الغنیۃ لطالبی طریق الحق، ج1ص،191)
حضرت فقیہ ملت دامت برکاتہم العالیہ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ متبرک راتوں میں بطور خاص غیر شرعی امور ،آتش بازی وغیرہ سے بچیں،بحسب طاقت نوافل وقیام اللیل کا اہتمام کریں ،تلاوت کلام پاک اور درود شریف کثرت پڑھیں ،اگر نیند کا غلبہ ہو تو کچھ دیر آرام کرلینا یہ بہتر ہے اس سے کہ سڑکوں پر گھومتے پھریں-

اس جلسہ میں بحیثیت مہمان مقرر مولا نا شیخ ابو بکر مدظلہ چانسلر جامعہ ثقافہ سنیہ کالی کٹ کیرلا مدعو رہے-
انشاء اللہ عنقریب حضرت ضیاء اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے اسایمان افروز، روح پرور خطاب کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا-