حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو صرف عبادات ومعاملات کے قوانین ہی نہیں عطا فرمائے بلکہ اخلاق وآداب کا بھی بلند ترین نظام عطا فرمایا،آپ نے بہتان طرازی،الزام تراشی،غیبت وچغل خوری،عیب جوئی وبدکلامی سے سخت منع فرمایا،آپ نے اقدار انسانی کے تحفظ کا اور الفت ورواداری،شیریں کلامی اور عفو وپردہ پوشی کا حکم فرمایاہے-اس میں دورائے نہيں کہ غیبت وچغل خوری ہمارے معاشرہ کے لئے ایک ناسور بن گئے ہیں،معاشرہ کا بیش تر حصہ بلاتفریق مرد وزن اس میں مبتلاء ہیں، بدگمانی وبے اعتمادی ،بہتان اورالزام تراشی ہماراشعاربنتاجارہاہے جبکہ ایک کامل مسلمان کی علامت ہی یہ بتلائی گئی کہ اس کی زبان اورہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔

اللہ تعالی نے اپنے کلام مقدس میں ان بدترین خصال سے سخت اجتناب کرنیکی تعلیم دی ہے ، ارشاد باری تعالی ہے : ترجمہ:اے ایمان والو!بہت سے گمانوں سے بچو‘ بے شک بعض گمان گناہ ہیں اور دوسروں کے بارے میں تجسس نہ کیا کرو،اور تم ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو !کیا تم میں سے کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے مردار بھائی کا گوشت کھائے تو تم اس کو ناپسندہی کرتے ہو،اوراللہ سے ڈرتے رہو،اللہ خوب توبہ قبول کرنے والا بے حدمہربانی فرمانے والاہے۔ (سورہ حجرات:12)

غیبت کی قباحت وشناعت ظاہرکرنےاور افراد امت کو اس سے متنفر کرنے کے لئے قرآن کریم نے ایسی تعبیربیان فرمائی کہ کوئی سلیم الطبع، سنجیدہ فکروالاکبھی اس کے ارتکاب کا تصوربھی نہیں کرسکتا۔ غیبت کرنا دراصل اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے کے برابرہے ۔

صحیح مسلم میں حدیث پاک ہے: حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت بابرکت میں عرض کیا گياکہ غیبت کیا ہے؟تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غیبت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کا ذکرا ن الفاظ کے ساتھ کرو کہ جسے وہ ناپسند کرے ،عرض کیا گيا:اگر وہ بات اس میں پائی جاتی ہے تو کیا یہ بھی غیبت ہے؟آپ نے فرمایا:اگر وہ بات اس میں پائی جاتی ہے تواس کا ذکر کرے تم نے غیبت کی،اور اگر ایسی بات ذکر کرے کہ وہ اس میں نہیں ہے تو تم نے اس پر بہتان باندھا ہے-

مسندا مام احمد میں حدیث پاک ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:کیا میں تمہیں ‘سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:ہاں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرمائیے‘ آپ نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو چغلخوری کرتے پھرتے ہیں ، دوستوں میں فساد ڈالتے ہیں اور بے قصور لوگوں میں عیب تلاش کرتے ہیں۔