علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے زیر اہتمام بموقع عرس شریف حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمۃ والرضوان وجلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت ودستاربندی فاضلین وحفاظ ایک علمی مذاکرہ بعنوان"اسلام اور دہشت گردی " مئی 24، 2009 بروز یکشنبہ دس ساعت دن مقررہے- جس میں حسب ذیل عنوانات پر شیوخ جامعہ و پروفیسرس صاحبان اپنےگراں قدرمقالات پیش فرمائیں گے۔
دہشت گردی اور علماء کی ذمہ داری
دہشت گردی اور اس کا انسداد
دہشت گردی اور دینی مدارس کی ذمہ داری
دہشت گردی اور والدین کی ذمہ داری
بروز اتوار29 جمادی الاولی 1430 ھ ،م 25 مئی 2009 ،عرس حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ وجلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت ودستاربندی مقرر ہے – بعد نمازعصر قرآن خوانی ہوگي بعدازاں مزار مبارک حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمہ پر چادر گل پیش کی جائے گی ،بعدنماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد احاطہ جامعہ نظامیہ میں منعقد ہوگا،قرات کلام مجید ،نعت شریف سے جلسہ کاآغاز ہوگا، زبان عربی و اردو میں طلباء جامعہ نظامیہ کی تقاریر ہوں گیں۔
مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمددامت برکاتہم شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خیر مقدمی کلمات وتعلیمی رپورٹ پیش فرمائینگے- مہمانان خصوصی کے دست مبارک سے انعامات اور گولڈمیڈل تقسیم کئے جائینگے ۔
اس عظیم الشان جلسہ میں 37 کامل الحدیث ،6 کامل الفقہ ،177 فاضلین (جس میں 9 طالبات ہیں)110 عالم ،84 مولوی ،221 حفاظ کو (جس میں 52 طالبات ہیں) کو اسنادات دئے جائینگے۔
بروز سہ شنبہ 26 مئی 2009، بعد نماز عشاء طلبائے جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانہ پرنعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا- معتمد جامعہ نظامیہ نے شرکت کی خواہش کی ہے۔