<span lang="AR-SA" style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"">15مئی،بروزہفتہ 2010ء  بعد نماز مغرب عرس حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمة کے موقع پر منعقدہ جلسہ سالانہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت میں حضرت مفکر اسلام مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے مبارک ہاتھوں اس کتاب کی رسم اجراء عمل میں آئی‘ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنا ت اسلامک ریسرچ سنٹر کی کتاب ’’پردہ تقدس کاضامن‘‘ کے بارے میں حضرت مفکر اسلام دامت برکاتھم العالیۃ نے فرمایا کہ یہ کتاب عصر حاضر میں پردہ سے متعلق تمام عنوانات پر حاوی ہے‘ اہل یورپ نے پردہ کے مسئلہ کولے کربڑی ہنگامہ آرائی کی اوراسلام کوبدنام کرنے کی کوشش کی کہ پردہ کی وجہ سے عورت کی آزادی ختم کردی گئی اوراسکی زندگی قید کی زندگی بنادی گئی۔ اسلام عورت کی عفت وعصمت کودیگرامور پرمقدم رکھتاہے اوراسکی حفاظت بغیرپردہ کے ممکن نہیں ،یورپ اوردیگرممالک میں بے پردگی کے جونتائج نکل رہے ہیں وہ سب پرعیاں ہیں۔ <span lang="AR-SA" style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"">
 اس کتاب سے متعلق تقریظ میں حضرت مولانا محمد خواجہ شریف صاحب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے لکھا کہ موصوف کا انداز قلم نہایت متوازن اور پیرایہ دلنشین ہے ، آج غیر شعوری طورپر مسلم معاشرہ میں بے پردگی اوربے حیائی کا عنصر پھیلتا جارہا ہے، اللہ تعالیٰ مؤلف کو جزاء خیردے کہ اپنی اس تالیف منیف کے ذریعہ معاشرہ پر شرم وحیاء کے پردہ کو تاننے کی مناسب کوشش کی ہے ۔
 مولانا مفتی سید ضیاء الدین صاحب نے دورحاضر میں عورت کے لئے سماج کے اندر اس کے دائرۂ کار کی جس قدر وسعت ہوسکتی ہے اندرون خانہ‘ بیرون خانہ ‘حوائج ضروریہ‘ دفاتر میں ملازمتیں‘ ہر پہلو پر اسلامی احکام اور اسکی رہنمائی پر روشنی ڈالی ہے ۔یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے۔
 <span lang="AR-SA" style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"">یہ کتاب جامعہ نظامیہ‘ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر مصری گنج ‘ ادارہ منہاج القرآن ،مغل پورہ ‘دکن ٹریڈرس‘مغل پورہ، عرشی کتاب گھر ،میرعالم منڈی،حیدرآباد‘ تصانیف حضرت بندہ نواز گیارہ سیڑھی، گلبر گہ شریف‘ مکتبہ رفاہ عام ،گلبرگہ شریف اور شہرکے دیگر تاجران کتب کے پاس دستیاب ہے۔<span dir="ltr" style="font-size: 16pt; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq""><o:p></o:p>