دین اسلام کی تبلیغ واشاعت حفاظت وصیانت کے لئے دو طبقے ہیں ،علماء کرام کا طبقہ شریعت مطہرہ کی پاسبانی کرتا ہے اور صوفیاء کرام کا طبقہ اصلاح باطن کا کام انجام دیتا ہے اور حضرت محدث دکن رحمہ اللہ شریعت وطریقت ہر دو میں امامت کا درجہ رکھتے ہیں۔

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زير اہتمام جشن حضرت محدث دکن رحمہ اللہ سے خطاب کرتے ہوے مولانا مفتی سید ضیاء الدین صاحب نقشبندی نے ان حقائق کا اظھار کیا،اس جلسہ کی سرپرستی حضرت ابو الخیر سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت محدث دکن وسرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے فرمائی۔

مولانا مفتی سید ضیاء الدین صاحب نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محدث دکن علیہ الرحمہ اپنے دور کے مایئہ ناز مفسر ،بلند پایا فقیہ اور عظیم محدث ہیں، حضرت محدث دکن علیہ الرحمہ کی علمی وروحانی خدمات سے ساری دنیا مستفید ہورہی ہے ۔

حضرت مفتی صاحب قبلہ نے حدیث شریف میں آپ کے عظیم کارنامے کو ذکر کرکے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محدثین کرام کے حق میں خصوصی رحمت کی دعا فرمائی کہ ائے اللہ!میرے جانشینوں پر رحم فرما!صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے جانشین وخلفاء کون ہیں؟حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میرے جانشین وخلفاء وہ ہیں جو میری احادیث کوروایت کرینگے اور لوگوں کو اس سے روشناس کرائینگے۔

حضرت مفتی صاحب نے سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ آپ نسبا حسینی سادات اور جامع السلاسل ہیں اور ارادت مندوں کو سلسلہ قادریہ ونقشبندیہ میں بناتے اور اوراد و وظائف پر پابند رہنے کا حکم فرماتے،تمام سلاسل میں گوکہ طریقہ ذکر مختلف ہے لیکن بنیاد راصول میں سب متفق ہیں ،طرق اربعہ شریعت وطرق اربعہ طریقت اہل سنت وجماعت ہی ہیں اسی لئے چاہئے کہ تمام ائمہ فقہ اور ائمہ طریقت سے اللہ ک خاطر محبت رکھیں - حضرت محدث دکن علیہ الرحمہ کی ولادت 10 ذی الحجہ 1292 بروز جمعہ ہوئی،آپ کا اس دار فانی میں مکمل قیام 92 برس رہا،آپ اسقدر سنن ومستحبات کی ادائگي کا اہتمام فرماتے کہ کوئی سنت و مستحب عمل آپ سے چھوٹنے نہ پاتا ،اسکی برکت یہ رہی کہ آپ وصال مبارک سے پہلے انہیں کلمات کو ادا کیا جو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال اقدس سے قبل ادا فرمایا تھا۔

آپ کے وصال کے بعد آپ کے شہزادے اکبر حضرت ابو البرکات سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ نے اپنے والد بزرگوار کے مشن کو آگے بڑھایا ،آپکی روحانی تربیت وتوجہات عالیہ سے لاکھوں بندگان خدا کے دل یاد خدا مین مشغول ہوگئے،پھر آپ کے وصال کے بعد آپ کے شہزادے اکبر حضرت ابو الخیرات سید انوار اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ نے اپنے والد بزرگوار کے مشن کو آگے بڑھایا ، قوم وملت کے لئے ترقی کی راہیں ہموار فرمائی،ایسے اسکول کا قیام عمل میں لایا جہاں دینی وعصری علوم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔
جلسہ کا اختتام جانشین حضرت محدث دکن کی رقت انگیز دعا پر ہوا،مولانا سید خضر نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت شاہ نقشبند رحمہ اللہ مھمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمارہے،محترم حفیظ الرحمن صاحب داماد جانشین حضرت محدث دکن رونق اسٹیج رہے۔