<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">اسلام امن وسلامتی ،صلح وآشتی کا مذہب ہے، اسلام کے آغوش میں رہنے والا ہر شخص دنیا کے لئے پیغام امن کا سفیر ہے، وہ اپنے قول وفعل، حرکت وسکون سے سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔اہل اسلام نے مکہ مکرمہ میں تیرہ سال کے طویل عرصہ تک کفار مکہ کی ایذاء رسانی برداشت کی،اس دوران تحفظ وسلامتی ،جو ہر فردانسانیت کا حق ہے ان سے چھین لیا گیا لیکن مسلمانوں نے اپنے گفتار وکردار سے سلامتی کا ہی پیغام دیا،ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے اپنے جمعہ کے خطاب میں کیا ۔<o:p></o:p>
<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" dir="ltr" lang="ER"> <span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: : المؤمن من امنہ الناس علی دمائہم واموالہم وفی روایۃ علی اموالہم وانفسہم۔ ترجمہ :ایمان والاوہ ہے کہ جس سے دوسرے لوگ اپنی جان ومال کے بارے میں بے خوف ومامون رہیں۔ (مسند امام احمد، <span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt; mso-bidi-language: FA" lang="FA">۸۵۷۵ ) <span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">مزید فرمایاکہ ہند کی تاریخ گواہ ہے ،صدیوں یہاں اسلامی حکومت رہی لیکن اسلا می مملکت میں کسی مذہب ،کسی قوم یاکسی علاقہ کے اعتبار سے حقوق واہل حقوق کی تقسیم نہیں کی گئی بلکہ بلالحاظ مذہب وملت ، بلااعتبار رنگ ونسل تمام اقوام وقبائل کو انسانیت کے حوالہ سے بنیادی حقوق میں یکساں رکھا گیا ۔<o:p></o:p>
<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کوبحیثیت انسان مساویانہ طورپر وہ تمام حقوق دئے گئے جومسلمانوں کے لئے ہوتے ہیں ،اس میں تعصب وجانبداری نہیں برتی گئی۔انہیں، مذہبی آزادی ، معاشی آزادی ، سماجی آزادی کا حق حاصل رہا ، حکام اسلام نے انکے تحفظ کا انتظام کرکیا، ان کیلئے امن وسلامتی کی فضاء قائم رکھی ۔ <o:p></o:p>
<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; font-size: 20pt" lang="ER">سلطان الہندحضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ جب دیارہند تشریف لائے تو اپنے ساتھ لشکرجرار،ہتھیاروتلوار لے کر نہیں آئے بلکہ قرآن وسنت کا بحرذخار لے کر آئے اور اپنی شیرنئ گفتاروحسن کردارسے سارے ماحول کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنادیا۔آپ کے پیغام امن وسلامتی ،راحت وآشتی ،خلوص ویکجہتی کی بدولت لاکھوں غیرمسلم مشرف باسلام ہوکر اسلام کے دائرہ امن وسلامتی میں چین وسکون کے زندگی بسرکرنے لگے ۔ تمام اولیاء کرام نے ہمیں امن وسلامتی ،نصح وخیرخواہی ،محبت ویکجہتی کا درس دیاہے ۔لیکن مقام افسوس ہیکہ آج بعض فرقہ پرست سماج دشمن عناصر، بحیثیت انسان بین مذاہب یکجہتی ورواداری کو تباہ وتاراج کررہے ہیں ،ہم اہل وطن کی ذمہ داری ہے کہ ہمیشہ امن وسلامتی کی فضاء کوقائم رکھیں ،کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں ۔<o:p></o:p>