Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

زجاجۃ المصابیح انمول علمی تحفہ اورعظیم تحقیقی سرمایہ


زجاجۃ المصابیح انمول علمی تحفہ اورعظیم تحقیقی سرمایہ

حدیث پاک کے انوار سے زندگی کو منور کریں

حضرت ضياء ملت دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب

ضیاء ملت تاج العلماء حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ مسجد ابو الحسنات پھول باغ جہاں نما حیدرآباد میں 30/ڈسمبر 2018 بروز اتوار بعد نماز مغرب  ØªÙˆØ³ÛŒØ¹ÛŒ لکچر Ú©Û’ دوران فرمایا کہ عارف باللہ حضرت ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ برصغیر Ú©ÛŒ ایک عبقری شخصیت ہے،آپ Ù†Û’ امت Ú©ÛŒ ہدایت ورہنمائی Ú©Û’ لئے کئی ایک علمی وتحقیقی تالیفات اور تصنیفات یادگار چھوڑیں، جو تمام امت Ú©Û’ لئے انمول علمی تحفہ اور عظیم تحقیقی سرمایہ ہے،آپ Ú©ÛŒ گراں قدر خدمات پر جس قدربھی عقیدت Ú©Û’ نذرانے پیش کئے جائیں Ú©Ù… ہے۔ علوم Ùˆ فنون Ú©Û’ آفتاب ہونے Ú©Û’ ساتھ ساتھ آپ دور اندیش مفکر صاحب رائے دانشور تھے۔آپ Ú©ÛŒ تمام خدمات Ú©Û’ درمیان خدمت حدیث شریف’’زجاجۃ المصابیح‘‘ Ú©ÛŒ تالیف نمایاں حیثیت Ú©ÛŒ حامل ہے چنانچہ آپ Ú©ÛŒ ہمہ جہت اور جامع کمالات شخصیت بطور خاص محدث دکن سے مشہور ہوئی۔’’زجاجۃ المصابیح‘‘میں آپ Ù†Û’ ان احادیث ودلائل Ú©Ùˆ نہایت عرق ریزی سے جمع فرمایا جو امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ مستنبطہ مسائل فقیہ Ú©ÛŒ تائید وتوثیق کرتی ہیں۔دنیائے علم وفن Ù†Û’ آپ Ú©ÛŒ اس عظیم تصنیف منیف Ú©Ùˆ قدرو وقعت Ú©ÛŒ نگاہوں سے دیکھا ہے،عرب وعجم Ú©Û’ علماء وفضلاء Ù†Û’ اس کتاب Ú©ÛŒ تالیف Ú©Ùˆ امت پر عظیم احسان قرار دیااور کہا کہ صدیوں سے دنیا بھر کر احناف Ú©Û’ سرپرجو قرض تھا اسے حیدرآباد دکن Ú©Û’ ایک بزرگ ،دکن Ú©Û’ محدث Ù†Û’ اداکردیا۔

 Ø³Ø§Ù„ہاسال سے درس نظامی میں علامہ خطیب تبریزی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ ’’مشکوۃ المصابیح‘‘پڑھائی جاتی ہے، مولف کتاب Ù†Û’ اس کتاب میں ان احادیث مبارکہ Ú©Ùˆ جمع کیا جو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ مستنبطہ مسائل Ú©ÛŒ تائید وتوثیق کرتی ہیں۔دنیاکا ایک بڑا حصہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا مقلد Ùˆ پیروکار ہے،لیکن احناف Ú©Û’ پاس مستقل کوئی مشکوۃ Ú©Û’ طرز پر حدیث Ú©ÛŒ کتاب نہ تھی،دلائل متفرق کتابوں میں الگ الگ تھے،اللہ تعالی Ù†Û’ یہ سعادت حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ حصہ میں رکھی تھی،آپ خود فرماتے ہیں :’’مشکوٰۃ المصابیح Ú©Û’ بنظر غائر مطالعہ Ú©Û’ بعد میرے دل میں اکثر یہ بات رہا کرتی تھی کہ مشکوٰۃ Ú©ÛŒ طرز پر ایک کتاب Ù„Ú©Ú¾ÙˆÚº جس میں اپنے امام اعظم حضرت ابو حنیفہ Ú©Û’ مسلک Ú©Ùˆ اختیار کروں، مگر میری بے بضاعتی مجھے اس مرتبہ Ú©Û’ حاصل کرنے سے روک رہی تھی کہ اسی زمانے میں‘ میں Ù†Û’ خواب دیکھا کہ روزِ رسالت Ú©Û’ درخشاں آفتاب اور شب تاریک Ú©Û’ منور ماہتاب، نور ہدایت اور تاریکیوں Ú©Û’ روشن چراغ ہمارے پیارے اور محبوب آقائے نامدار حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما اور جلوہ افروز ہوئے اور سلام فرمایا، میں Ù†Û’ سلام کا جواب عرض کیا۔میری جان آپ پر قربان۔ آپ Ù†Û’ اپنے سینۂ مبارک سے۔ جو علم اور حکمتوں کا سر چشمہ ہے ۔چمٹا کر Ú¯Ù„Û’ سے لگالیا، جب میں نیند سے خوش خوش بیدار ہوا تو اس نعمت پر اللہ تعالی Ú©ÛŒ حمد Ú©ÛŒ اور اس کا شکر ادا کیا۔ الغرض اس نیک اور مبارک خواب سے میرا سینہ Ú©Ú¾Ù„ گیا،اور اس کام Ú©ÛŒ تمام مشکلات مجھ پر آسان ہوگئیں، میں Ù†Û’ اس کتاب Ú©ÛŒ تکمیل Ùˆ تالیف کا عزم کرلیا اور اس Ú©Û’ Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ Ú©Û’ لئے کمرِ ہمت باندھ لی، بحمداللہ !میں Ù†Û’ اس کتاب میں ہر حدیث Ú©Û’ درج کرتے وقت ضرور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا ہے اور میں نے’’زجاجۃ المصابیح‘‘ اس کتاب کا نام تجویز کیا‘‘۔

یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے،امام بخاری کے طرز پرحضرت محدث دکن نے ہر کتاب کے آغاز میں اس سے متعلقہ آیات قرآنیہ درج فرمائی،احادیث وآثار جمع کئے اور ان کے تحت نفیس علمی مباحث حاشیہ میں رقم فرمائی۔اس بافیض کتاب کے نفع کو عام سے عام تر کرنے کی غرض سے اس کااردومیں ترجمہ کیا گیا۔جو ’’نور المصابیح‘‘کے نام سے بائیس جلدوں میں طبع ہوئی۔

حضرت ضیاء ملت دامت برکاتہم نے مسلمانوں کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ حدیث شریف کے اس عظیم ذخیرہ سے استفادہ کریں اور اپنی زندگیوں کو سنت کے اجالوں سے روشن کریں۔