Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر حسرت صدیقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر حسرت صدیقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

حضرت بحر العلوم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے جد اعلی حضرت شاہ عبد الغفور رحمۃ اللہ تعالی علیہ احمدآباد گجرات کے متوطن تھے،جن کا سلسلۂ نسب تیئيس (23) واسطوں سے افضل البشر بعد الانبیاء سیدنا ابو بکر صدیق رضي اللہ تعالی عنہ سے جاملتا ہے -

 ÙˆÙ„ادت:

 Ø¢Ù¾ Ú©Û’ والد محترم کا نام "حضرت شاہ محمد عبد القادر صدیقی "رحمۃ اللہ تعالی علیہ ہے،حضرت بحر العلوم رحمۃ اللہ تعالی علیہ Ú©ÛŒ ولادت شریف 27،رجب المرجب،1288 Ú¾ بروز جمعہ، 11 ساعت دن ہوئی-

 Ø¢Ù¾ Ú©ÛŒ کنیت "ابو العباس"اور تخلص"حسرت"ہے-

 Ø¢Ù¾ کا سلسلۂ نسب 27،واسطوں سے سیدنا صدیق اکبر رضي اللہ تعالی عنہ سے جا ملتا ہے،اور سلسلہ مادری 32 واسطوں سے سید الشہداء سیدنا امام حسین رضي اللہ تعالی عنہ سے جاملتا ہے-

 Ø¢Ù¾ Ù†Û’ تین مرتبہ حج بیت اللہ شریف اور زیارت مقدسہ Ú©ÛŒ سعادت حاصل فرمائی،ونیز آپ Ù†Û’ بغداد شریف،کربلا معلی ØŒ نجف اشرف ØŒ پھر ملک شام ،فلسطین اور مسجد اقصی وغیرہ Ú©ÛŒ زیارت فرمائی –

 Ø¬Ø¨ آپ حضرت سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ Ú©Û’ دربار اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ Ù†Û’ یہ اشعار پیش فرمائے:

سرور دل مصطفی غوث اعظم

تجلی نور خدا غوث اعظم

ہيں زیر قدم تیرے سر اولیاء کے

 ÛÛ’ اعلی ترا مرتبہ غوث اعظم

 Ø¢Ù¾ عالم ربانی،صاحب یقین وتمکین ،متبع شریعت، خدا ترس بزرگ تھے -آپ Ù†Û’ صحیح بخاری شریف تین اساتذہ کرام سے پڑھی،(1)حضرت الہی بخش عظیم آبادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ ØŒ(2)حضرت محمد ہاشم رحمۃ اللہ تعالی علیہ،(3) حضرت شیخ عبد القادر رحمۃ اللہ تعالی علیہ –

او ر ان تینوں اساتذہ کی روایت کا سلسلہ حضرت شیخ احمد بن عبد الرحیم شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے جاملتا ہے-


نیز صحیح مسلم ،جامع ترمذی ،سنن ابو داود،سنن ابن ماجہ،سنن صغری للنسائی اور مؤطا امام مالک کتب حدیث کی روایت حضرت شیخ ابو الطاہر رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے حاصل فرمائی-

وصال مبارک:

حضرت بحر العلوم محمد عبد القدیر حسرت صدیقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے وصال مبارک کے وقت آپ سے عرض کیاگیا :حضرت!آپ سلامت رہیں ،اللہ تعالی سے معروضہ کریں کہ ہم خادموں میں سے جس کو چاہے لے لے ،ہم آپ پر سے قربان ہوجاتے ہیں،آپ کا رہنا ضروری ہے،تب حضرت نے نحیف آواز میں فرمایا:تم جیو میں جاتا ہوں،پھر آپ نے اپنی نبض خود اپنے ہاتھ سے دیکھی اور فرمایا:اب نبض ساقط ہوگی،آپ نے اپنے افراد خاندان کو ہاتھ کے اشارہ سے خدا حافظ کہا،آپ کا چہرہ روشن ہوگیا،اور آنکھوں سے ایک نور نکلا اور آپ "صلی اللہ علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم "کہتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرلی، انگشت شہادت بلند فرمائی اور اپنے رفیق اعلی سے جاملے-

 Ø³ØªØ±Û (17) شوا Ù„ المکرم Ú©Ùˆ آپ کا وصال ہوا،18،شوال المکرم صبح 8 بجے آپ Ú©Û’ صاحبزادگان اور خلفاء Ù†Û’ غسل دینے Ú©ÛŒ سعادت حاصل Ú©ÛŒ-

 Ù†Ù…از جنازہ مکہ مسجد میں اداکی گئی،حضرت Ú©Û’ مرشد زادے اور آپ Ú©Û’ بڑے دامادمولانا سید محمد باقر حسینی صاحب Ù†Û’ نماز جنازہ Ú©ÛŒ امامت فرمائي-

ارشادات عالیہ:

آپ نے فرمایا:اللہ پاک نور ہے،جو اس سے غافل ہوگا وہ بلاشک ظلمت میں ہوگا-

آپ نے فرمایا:غفلت 'روحانی ناپاکی اور نجاست ہے،اس سے خدا اور مقبولان خدا کراہت کرتے ہیں-

آپ نے فرمایا:تمام گناہوں کا تدارک توبہ ہے یعنی رجوع الی اللہ ہے-

آپ نے فرمایا:توبہ کی چند شرائط ہیں : (1) ماضی پر ندامت،(2) آئندہ خدا کی مرضي کے خلاف کا م نہ کرنے کا عزم کرلینا،(3)خدا سے عاجزی اور تضرع سے معافی مانگتے رہنا-

آپ نے فرمایا:تقوی کی ابتداء توبہ کرتے ہی شروع ہوجاتی ہے-

اقتباس از:عبد اللہ (سوانح حضرت بحر العلوم رحمۃ اللہ تعالی علیہ )

www.ziaislamic.com