Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی شان میں وارد احادیث شریفہ زجاجۃ المصابیح کی روشنی میں


حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی شان میں وارد احادیث شریفہ زجاجۃ المصابیح کی روشنی میں

صحیح بخاری وصحیح مسلم میں مروی ہے:حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،آپ نے فرمایا:میں نےحضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے:مریم بنت عمران(اپنے دور کی)بہترین عورت ہیں اور اس (دنیا) کی عورتوں میں بہترین عورت حضرت خدیجہ بنت خویلد ہیں۔(متفق علیہ۔زجاجۃ المصابیح،حدیث نمبر7661)

     اور ایک روایت میں ہے ابوکریب Ù†Û’ کہا اور حضرت وکیع Ù†Û’ آسمان اور زمین Ú©ÛŒ طرف اشارہ کیا۔(زجاجۃ المصابیح،حدیث نمبر7662)

جامع ترمذی میں روایت ہے:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سارے جہانوں کی عورتوں میں تمہارے لئے کافی ہے بی بی مریم بنت عمران اور بی بی خدیجہ بنت خویلد اور بی بی فاطمہ بنت محمد اور بی بی آسیہ زوجۂ فرعون۔ (ترمذی۔زجاجۃ المصابیح،حدیث نمبر7663)

صحیح بخاری وصحیح مسلم میں مروی ہے:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت جبریل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!یہ بی بی خدیجہ آرہی ہیں،ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن اور کھانا ہے، جب وہ آپ کی خدمت میں آئیں تو آپ ان کے رب کی طرف سے اور میری طرف سے انہیں سلام فرمائیں اور ان کو جنت میں ایک موتی کے گھر کی خوشخبری دیں جس میں نہ کوئی شور وغوغا ہے اور نہ کوئی تکلیف ہے۔ (متفق علیہ۔زجاجۃ المصابیح،حدیث نمبر7665)

صحیح بخاری وصحیح مسلم میں مروی ہے: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے،فرمائیں:میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازواج میں سے کسی پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر غیرت کی اور میں ان کو دیکھی نہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا کثرت سے ذکر فرماتے تھے اور بعض دفعہ بکری ذبح فرماتے پھر اس کو ٹکڑے ٹکڑے کاٹتے،پھر ان کو بی بی خدیجہ کی سہیلیوں کے پاس بھیجتے، بعض دفعہ میں آپ سے عرض کرتی گویا دنیا میں خدیجہ کے سواء کوئی عورت نہیں تو آپ فرماتے وہ ایسی ایسی تھیں اور انہی سے میری اولاد ہے۔ (متفق علیہ۔زجاجۃ المصابیح،حدیث نمبر7666)