Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

کتاب ’’اسلام کا پیغام امن اورداعش کی جارحیت ودہشت گردی‘‘ منظر عام پر


ملک کے نامور عالم دین،محقق مسائل جدیدہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کی(314)ویں کتاب ’’ اسلام کا پیغام امن اور داعش کی جارحیت ودہشت گردی ‘‘کی رسم اجراء مفکرا سلام مولانا مفتی خلیل احمددامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سےعمل میں آئی۔

دہشت گردی کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں امن وسلامتی کی روشنی بکھیرنے والی اور ظلم وبربریت کے ماحول میں عدل وانصاف کا چراغ جلانے والی منفرد کتاب ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام اور دہشت گردی کے درمیان کوئی مناسبت نہیں ، نہ اسلام دہشت گردی چاہتاہے اور نہ دہشت گردی اسلام میں کوئی جگہ لے سکتی ہے ، اس کے باوجود داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں اسلامی ناموں سے قائم کی جاتی ہیں ، ان شدت پسند تنظیموں کی دہشت گردانہ کار روائیوں کے درمیان اور جہاد کے درمیان کوئی موافقت نہیں ، اسلامی تعلیمات امن پسند اور صلح جو ہیں ، صالحینِامت نے انہی امن پسندانہ تعلیمات پر عمل کیا اور اپنے پیروکاروں کو اس کی تلقین کی۔داعش (ISIS) شدت پسند تنظیموں کے ذمہ داران اپنے نام اسلامی نام بتاتے ہیں ، اسلامی لباس پہنتے ہیں ، جس کی وجہ سے ایک طرف دین اسلام کی بدنامی ہوتی ہے تو دوسری طرف مسلم نوجوان دھوکہ کھاجاتے ہیں ، بھولے بھالے مسلم نوجوان اُسے جہاد سمجھ کر پسند کرتے ہیں اور بعض نوجوان اُن کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

دہشت گرد تنظیموں نے مسلم نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے کئی تدابیر اختیار کی ہیں ، فیس بک، ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لاکھوں اکاونٹس بناتے ہیں ، پھر ان تنظیموں کی اپنی ویب سائٹس بھی ہوتی ہیں ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوان اس کی طرف راغب ہوتے ہیں ، سوشل میڈیا کے ذریعہ دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کے اس قدر قریب ہوچکی ہیں کہ ایک کلک اُن کے لئے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کا باعث بن سکتا ہے ، یا اُن سے رابطہ کا سبب ہوسکتا ہے ، اس طرح دہشت گرد تنظیموں کے بڑے بڑے نیٹ ورکس وسیع پیمانہ پر انٹرنیٹ بطور خاص سوشل میڈیا کے ذریعہ سرگرم عمل ہیں ، ان تنظیموں میں شمولیت جس قدر آسان ہے اُس سے کئی درجہ زیادہ خطرناک اور تباہ کُن ہے، اگر کوئی نوجوان کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوجائے تو اس کی دنیا بھی تباہ ہے اور آخرت بھی برباد ہے ، نوجوان کسی بھی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوکر غلط فکر کا حامل ہوتا ہے ، اُس کے خیالات وافکار خود اُس کے لئے اور معاشرہ کے لئے تباہ کن ہوتے ہیں بلکہ ملک ووطن اور پوری انسانیت کے لئے خطرہ بن جاتے ہیں ۔

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے اس کتاب کو ملٹی کلر ،دیدہ زیب ٹائٹل اور عمدہ کاغذ پر شائع کیا ہے۔

یہ کتاب جامعہ نظامیہ ،شبلی گنج،ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،تاڑبن،شیخ الاسلام لائبریری اینڈریسرچ فاؤنڈیشن،حیدرآباد،دکن ٹریڈرس، چارمینار ،عرشی کتاب گھر،میر عالم منڈی،ہدی بک ڈسٹریبیوٹرس، پرانی حویلی کے علاوہ دیگر تاجران کتب،شہر ومضافات سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرس پر ربط پیداکیا جاسکتا ہے:8801227470/9505871847