Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت مولائے کائنات رضی اللہ عنہ آفتاب ولایت ومرکز فیض۔قرآن کریم میں آپ کی عظمت کا بیان


حضرت مولائے کائنات رضی اللہ عنہ آفتاب ولایت ومرکز فیض۔قرآن کریم میں آپ کی عظمت کا بیان

حضرت مولائے کائنات کانفرنس سے حضرت ضیاء ملت کا خطاب

     ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام‘مسجد ابو الحسنات ،جہاں نما،حیدرآباد میں ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیر صدارت‘ترایالیس واں عظیم الشان اجلاس عام‘بعنوان’’حضرت مولائے کائنات کانفرنس‘‘11/رجب المرجب،1438 Ú¾ Ù…9/اپریل،2017 بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔

حضرت ضیاء ملت  Ù†Û’ اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولائے کائنات سیدنا علی مرتضی  Ú©Ø±Ù… اللہ وجہہ الکریم Ú©Ùˆ اللہ تعالی Ù†Û’ وہ بلندیاںاور رفعتیں عطا فرمائیں جو فہم وادراک سے بالاتر ہیں،ابتداء ہی سے آپ کا ہر معاملہ خصوصی شان والا رہا،آپ Ú©ÛŒ ولادت کا مقام بھی خانۂ خدا ہے اور شہادت کا مقام بھی خانۂ خدا ہے،آپ Ú©ÛŒ پیدائش کعبۃ اللہ شریف Ú©Û’ اندر ہوئی اور شہادت بھی مسجد میں ہوئی۔

آپ پررسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمیشہ عنایتوں کی پیہم بارش ہوا کرتی ،ولادت بابرکت کے بعد سب سے پہلے چہرۂ مصطفی کا دیدار کیا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب نبوت کا اعلان فرمایا تو صاحبزادوں میں سب سے پہلے مشرف بہ اسلام ہونے والے بھی آپ ہیں،اعلان نبوت کے بعد آفتاب رسالت کی اولین کرنوں سے قلبِ مولاعلی روشن ومنور ہوا۔

حضرت مولائے کائنات رضی اللہ عنہ کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو کمالِ قرب ومحبت تھا وہ اس نبوی ارشاد سے آشکار ہوتا ہے:’’علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں علی رضی اللہ عنہ سے ہوں‘‘۔

ذاتِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ربط وتعلق کی گہرائی کا اندازہ اس ارشاد گرامی سے بخوبی ہوتا ہے :’’اے علی<رضی اللہ عنہ>!تم سے محبت کرنے والا مجھ سے محبت کرنے والا ہے،اور تم سے بغض رکھنے والا مجھ سے بغض رکھنے والا ہے‘‘۔
جامع ترمذی میں روایت ہے کہ کہ طائف میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  Ù†Û’ حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم سے رازدارانہ گفتگو کی،جب گفتگو کا سلسلہ طویل ہوا تو کسی نوجوان Ù†Û’ کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ اپنے چچا زاد Ú©Û’ ساتھ طویل سرگوشی کی،آپ Ù†Û’ ارشاد فرمایا:میں Ù†Û’ سرگوشی نہیں کہ بلکہ اللہ تعالی Ù†Û’ علی سے رازدارانہ گفتگو Ú©ÛŒ ہے۔

حضرت مولائے کائنات رضی اللہ عنہ کی علمی جلالت،بصارت وبصیرت،فقاہت وذکاوت مسلم الثبوت ہے۔

آپ کو قرآن کریم کا خصوصی علم عطا کیا گیا تھا،آپ آیات قرآنیہ کے حقائق ومعارف،اسرار ورموز سے مکمل واقف تھے،قرآنی کلمات کے معانی کو بھی جانتے تھے اور مراد ربانی کو بھی، آپ نے براہ راست حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علوم ومعارف حاصل کئے ہیں،آپ علم وحکمت کے وہ بحر ذخار ہیں جس کی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان فیض ترجمان سے ہونے والا اعلان آپ کی علمی جلالت پر شاہد عدل ہے،آپ نے ارشاد فرمایا:میں علم وحکمت کا گھر ہوں اور علی رضی اللہ عنہ اس کا دروازہ ہیں۔(جامع ترمذی)۔

ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،آپ نے فرمایا کہ میں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سناکہ علی (رضی اللہ عنہ)قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن کریم علی(رضی اللہ عنہ)کے ساتھ ہے،وہ دونوں ہرگز جدا نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ حوض کوثر پر وہ دونوں میرے پاس ساتھ ساتھ آئیں گے۔(حاکم)

حضرت مولائے کائنات رضی اللہ عنہ کلام (پاک)کے ساتھ ہیں اور کلیم کے محبوب بھی ہیں۔خدائے رحمن کے مقرب ہیں،قرآن کی معیت بھی حاصل ہے اور صاحبِ قرآن کے محبوب بھی ہیں۔

حضرت مولا علی رضي اللہ عنہ کے وجودگرامی کی برکت کا اندازہ‘حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی اس دعاء سے ہوتا ہے جسے حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ عنہ نے نقل کیا:’’حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر فرمایا:اگر علی رضي اللہ عنہ نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہوجاتا،خدائے تعالی مجھے اس قوم میں نہ رکھے جس میں حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ نہ ہوں!‘‘۔ح

ضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں کو امتحان وآزمائش کے ذریعہ تم پہچان سکتے ہو، توتم اپنے اہل وعیال کو غائبانہ میں آزماؤ!اپنے دوست کو اپنی مصیبت کے وقت آزماؤ!اور اپنے رشتہ دار کو اپنی فاقہ کشی اور تنگدستی کے وقت آزماؤ!۔

مولوی سید محمد نور الدین زہیر نقشبندی صاحب نے بزبان انگریزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ علم و حکمت،زہد وتقوی ہر لحاظ سے بے مثال ہیں،آپ کو مولود کعبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آپ کی شان میں آٹھ سو سے زائد قرآنی آیات نازل ہوئی ہیں۔

 Ø³Ù„ام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔