Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حج کے فرائض وواجبات


  حج Ú©Û’ فرائض وواجبات

فرائض حج تین(3)ہیں:

 (1) احرام:

 Ø§Ø³ سے مراد دل سے حج Ú©ÛŒ نیت کرنا اور تلبیہ (لبیک)کہناہے۔

(2) وقوف عرفات:

 9!Ø°ÛŒ الحجہ Ú©Ùˆ زوال آفتاب Ú©Û’ بعد سے 10! Ø°ÛŒ الحجہ Ú©ÛŒ صبح صادق Ú©Û’ درمیان میدان عرفات میں Ú©Ú†Ú¾ دیر Ú©Û’ لئے کیوں نہ ہو ٹہیرنا‘ یہ وقوف، حج کا عظیم ترین رکن ہے۔

(3) طواف زیارت:

 10!Ø°ÛŒ الحجہ Ú©ÛŒ صبح سے 12! Ø°ÛŒ الحجہ Ú©Û’ دن، سورج غروب ہونے سے پہلے تک کسی بھی وقت بیت اللہ شریف کا طواف کرنا-

نوٹ:

ان تینوں ارکان کو ترتیب وار ادا کرنا اور ہر رکن کو اس کے مخصوص مکان اور وقت میں ادا کرنا بھی ضروری ہے‘ ان تینوں فرائض میں سے اگر کوئی چیز چھوٹ جائے تو حج نہیں ہوگا اور اس کی تلافی قربانی وغیرہ سے بھی نہیں ہوسکتی۔

واجبات حج

واجبات حج چھ(6) ہیں:

(1) وقوف مزدلفہ:

دس (10) ذی الحجۃ کو صبح صادق کے بعد مزدلفہ میں وقوف کرنا‘ اس کا انتہائی وقت طلوع آفتاب سے پہلے تک ہے۔

(2) صفا‘ مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

(3) رمی جمار:

 Ø¬Ù…رات Ú©Ùˆ کنکریاں مارنا۔

(4) حج قران اور حج تمتع کرنے والوں کے لئے قربانی کرنا۔

(5) حلق:

 Ø³Ø± Ú©Û’ بال منڈانا‘ یا قصر: بال کتروانا۔

(6) آفاقی (میقات سے باہر رہنے والے) Ú©Û’ حق میں Ù…Ú©Ûƒ المکرمۃ سے واپسی Ú©Û’ موقع پر طواف وداع  کرنا۔

نوٹ: ان واجبات میں سے اگر کوئی واجب چھوٹ جائے تو خواہ قصداً یا سہواً ترک کیا ہو تو ایک دم یعنی ایک بکرا قربانی کرنا واجب ہے۔

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات  اسلامک ریسرچ سنٹر

www.ziaislamic.com