Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

ارشادات وفرمودات حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمت اللہ علیہ


ارشادات وفرمودات حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمت اللہ علیہ

﴿اتباع سنت‘عین سعادت﴾

      حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دونوں جہاں Ú©ÛŒ سعادت کا حصول آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ اتباع پر منحصر ہے۔

      اور فرماتے ہیں کہ آخرت Ú©ÛŒ نجات اورہمیشہ Ú©ÛŒ فلاح Ùˆ بہبود حضرت سیدالاولین والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ پیروی میں ہے۔ اُسی Ú©Û’ ذریعہ بندے اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ محبوبیت میں پہونچتے اور تجلیات ربانی سے مشرف اور مرتبۂ عبدیت (جو کمال Ú©Û’ مرتبہ سے اوپر مقام محبوبیت Ú©Û’ بعد ہے) سے سرفراز ہوتے ہیں۔

       Ø­Ø¶Ø±Øª امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد نقشبندی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:سالک Ú©Û’ لئے ضروری ہے کہ اپنے عقائد Ú©Ùˆ فرقۂ ناجیہ اہل سنت Ùˆ جماعت Ú©Û’ موافق درست رکھے تاکہ آخرت Ú©ÛŒ سعادت نصیب ہو، بداعتقادی جو اہل سنت Ùˆ جماعت Ú©Û’ خلاف ہے زہر قاتل ہے جو دائمی موت Ùˆ عتابِالٰہی تک پہنچادیتی ہے۔ عمل Ú©ÛŒ سستی اور غفلت پر مغفرت Ú©ÛŒ امید ہے لیکن اعتقاد Ú©ÛŒ خرابی میں مغفرت Ú©ÛŒ گنجائش ہی نہیں۔

﴿ظاہر وباطن کی ترقی کی راہ﴾

       Ø¹Ù„مائے اہل سنت وجماعت Ù†Û’ فرمایا ہے کہ اول اپنے عقیدہ Ú©Ùˆ ان بزرگوں Ú©Û’ عقائد Ú©Û’ موافق درست کرکے علمِحلال Ùˆ حرام ،فرض Ùˆ واجب ،سنت Ùˆ مستحب ،مباح Ùˆ مشتبہ حاصل کرنا اور اس علم Ú©Û’ مطابق عمل کرنا بھی چاہئے۔ ان دو پروں کا حصول عملی اور اعتقادی طور پر حاصل ہونے Ú©Û’ بعد اگر سعادت ازلی مدد دے تو عالمِ قدس Ú©ÛŒ طرف پرواز کرے۔ اور حقیر دنیا تو اس قابل نہیں ہے کہ اس Ú©Ùˆ اور اس Ú©Û’ مال Ùˆ جاہ Ú©Û’ حاصل ہونے Ú©Ùˆ اصلی مقصود خیال کرے۔

      امام ربانی حضرت شیخ احمد نقشبندی سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ غافل اور بدعتی لوگوں Ú©ÛŒ عزت نہ کیا کرو! جس Ù†Û’ ایسوں Ú©ÛŒ تعظیم Ú©ÛŒ تو اس Ù†Û’ گویا اسلام Ú©Ùˆ بے عزت کرنے میں مدد کی۔

       Ø­Ø¶Ø±Øª امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اگر طعام مشتبہ ہو یا دعوت Ú©Û’ مکان میں تصاویر ہوں یا وہاںفرش ریشمی ہو یا ظروف چاندی Ú©Û’ ہوں یا ساز Ú©ÛŒ قسم سے کوئی چیز ہو ،یا لہو ولعب اور غیبت Ùˆ بہتان Ú©ÛŒ مجلس ہو ان تمام صورتوں میں دعوت ہرگز قبول نہیں Ú©ÛŒ جانی چاہئیے۔

      حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ تعلیم دین Ú©Ùˆ تلقین سلوک Ú©Û’ مقابلہ میں بہتر سمجھتے تھے۔

       Ù†Ø¨ÙˆØª Ú©Ùˆ ولایت سے افضل جانتے تھے۔

      تمام اولیاء رحمہم اللہ پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم Ú©Ùˆ فضیلت دیتے تھے Û”

      آپ رحمۃ اللہ علیہ مزار Ú©Ùˆ سجدہ کرنا حرام سمجھتے تھے Û”

       Ø²ÛŒØ§Ø±Øª قبور Ú©Ùˆ مستحسن، اولیاء اللہ سے مدد چاہنے Ú©Ùˆ درست اور ایصال ثوابِ عباداتِ مالی Ùˆ بدنی Ú©Ùˆ جائز قرار دیتے تھے۔(ملخص از:مواعظ حسنہ،جلد دوم)

      ٭سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ زمانۂ مبارک سے قیامت تک جتنے اولیاء،ابدال،اقطاب،اوتاد،نقباء،نجباء،غوث یا مجدد ہوں گے‘سب فیضان ولایت وبرکات طریقت حاصل کرنے میں حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ محتاج ہوں گے،بغیر ان Ú©Û’ واسطہ اور وسیلہ Ú©Û’ قیامت تک کوئی شحص ولی نہیں ہوسکتا۔

      (مکتوبات امام ربانی ،جلداول،ص:323،مکتوب نمبر:266)

      ٭مسلمان کہلانے والے بد مذہب Ú©ÛŒ صحبت Ú©Ú¾Ù„Û’ ہوئے کافرکی صحبت سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔(مکتوبات امام ربانی ،جلداول،ص:133،مکتوب نمبر:54)

      ٭مجلس میلاد شریف میں اگر اچھی آواز سے قرآن پاک Ú©ÛŒ تلاوت Ú©ÛŒ جائے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ نعت شریف اور صحابہ کرام واہل بیت عظام،اولیاء اعلام رضی اللہ عنہم Ú©ÛŒ منقبت Ú©Û’ قصیدے Ù¾Ú‘Ú¾Û’ جائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟۔

      (مکتوبات امام ربانی ،جلد سوم،ص:427،مکتوب نمبر:72)

      ٭علماء Ú©Û’ لئے دنیا Ú©ÛŒ محبت اور اس میں رغبت کرنا ان Ú©Û’ جمال Ú©Û’ چہرے کا بدنما داغ ہے۔مخلوقات Ú©Ùˆ اگرچہ ان سے بہت سے فائدے حاصل ہوئے ہیں،لیکن ان کا علم ان Ú©Û’ اپنے حق میں نفع بخش نہ ہوا۔یہ علماء پارس Ú©Û’ پتھر Ú©ÛŒ مانند ہیں کہ تانبے،لوہے Ú©ÛŒ جو چیز بھی اس Ú©Û’ ساتھ رگڑکھاتی ہے سونا ہوجاتی ہے،اور وہ خود اپنی ذات میں پتھر ہی رہتا ہے۔

      بیشک قیامت Ú©Û’ دن لوگوں میں سب سے زیادہ عذاب کا مستحق وہ عالم ہے جس Ú©Ùˆ اللہ تعالی Ù†Û’ اس Ú©Û’ علم سے Ú©Ú†Ú¾ نفع نہ دیا۔

      (مکتوبات امام ربانی،جلد اول،ص:95،مکتوب نمبر:33)

وصال مبارک:

       Ø±ÙˆØ²Ø³Û شنبہ28صفر 1034Ú¾ میں آپ Ù†Û’ مسنون طریقہ Ú©Û’ موافق سیدھی کروٹ لیٹ کردست مبارک اپنے رخسارکے نیچے رکھے ہوئے یہ ارشادفرمایاکہ سب Ú©Ú†Ú¾ اعمال صالحہ کئے مگرایک وقت جودورکعت نمازمیں Ù†Û’ Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ ہے وہ آج کافی ہورہی ہے ،یہ فرمایااور اشراق Ú©ÛŒ نماز ادا فرمانے Ú©Û’ بعد آپ Ú©ÛŒ روح مبارک اعلی علیین کوروانہ ہوگئی ،لفظ صلوۃ پرہی خاتمہ ہوگیا،اوریہی صلوٰت نسبت انبیاء علیہم السلام Ú©ÛŒ ہے Û”

      آپ Ú©ÛŒ تاریخ رحلت’’ رَفِیعُ المَرَاتِبْ‘‘ نکالی گئی ہے Û”

      نَوَّرَ  اللّہُ مَضْجَعَہُ وَقَدَّسَ سِرَّہُ (اللہ تعالی ان Ú©ÛŒ قبرکونورانی کرے اوران Ú©Û’ سِرْکوپاک کرے)Û”

      اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ بطفیل حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں عقائدحقہ پرقائم رکھے اورحضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ تعلیمات وہدایات Ú©Û’ مطابق زندگی بسرکرنے Ú©ÛŒ توفیق عطافرمائے،اور آپ Ú©Û’ فیوض وبرکات سے ہم سب Ú©Ùˆ مالامال فرمائے۔

      آمِیْن بِجَاہِ طٰہٰ وَیٰسٓ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی وَبَارَکَ وَسَلَّمَ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔

از:ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر