Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حج ایک اسلامی فریضہ


حج ایک اسلامی فریضہ

سورہ آل عمران میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

وَلِلّٰهِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًا.وَمَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ.

ترجمہ:اور اللہ ہی کے واسطے ان لوگوں پر اس مکان یعنی کعبۃ اللہ کا حج فرض ہے جو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت اور قدرت رکھتے ہوں اور جو شخص اس کا منکر ہو (تواللہ تعالی کو اس کی کوئی پرواہ نہیں)اللہ تعالی تو تمام جہاں والوں سے غنی ہیں (کہ کسی کے نہ ماننے سے اللہ تعالی کا کوئی کام رکتا نہیں بلکہ انکار سے خود اس شخص کا ہی نقصان ہے)۔(سورۂ آل عمران پ4ع1،آیت نمبر:97)

قرآن کریم سے حج کی فرضیت کا ثبوت

تفسیرات احمدیہ میں لکھا ہے کہ آیت کریمہ:"وَلِلّٰهِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًا "سے حج کی فرضیت ثابت ہے لیکن مطلقاً نہیں بلکہ اس شخص پر جو کعبۃ اللہ تک پہونچنے پر قادر ہو۔

 Ø§ÙˆØ± ہدایہ میں لکھا ہے کہ حج فریضہ محکمہ ہے؛ جس Ú©ÛŒ فرضیت کتاب اللہ(قرآن کریم) Ú©ÛŒ آیت شریفہ"وَلِلّٰهِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًا " سے ثابت ہے۔

حج عمر بھر میں ایک بار فرض ہے

ہدایہ میں لکھا ہے کہ" حج" تمام عمر میں صرف ایک بار فرض ہے، اس لئے کہ حج کی فرضیت کا سبب بیت اللہ ہے اور وہ ایک ہے اور علم اصول کا قاعدہ ہے کہ جب تک سبب کی تکرار نہ ہو واجب کی تکرار نہیں ہوتی ۔

 Ø­Ø¬ Ú©Û’ عمر بھر میں ایک بار فرض ہونے پرصحیح مسلم Ú©ÛŒ یہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:

أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوا. فَقَالَ رَجُلٌ أَكُلَّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَكَتَ حَتَّى قَالَهَا ثَلاَثًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ.

 Ø§Û’ لوگو!تم پر حج فرض کیا گیا ہے تو تم حج کرو۔ ایک صاحب Ù†Û’ دریافت کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا ہر سال ہم پر حج فرض ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ سکوت اختیار فرمایا؛ یہاں تک کہ اس شخص Ù†Û’ تین مرتبہ یہ سوال دہرایا۔ پھر آپ Ù†Û’ ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے اس سوال پر میں" ہاں" کہہ دیتا تو ہر سال تم پر حج فرض ہوجاتا؛جس Ú©ÛŒ تم طاقت نہ رکھتے۔(صحیح مسلم،باب فرض الحج مرة فى العمر.حدیث نمبر:3321)

ملخص از:نورالمصابیح،جلد7

www.ziaislamic.com