Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

شعبۂ تحفیظ القرآن اور ڈپلوما ان عربک میں داخلوں کا آغاز


شعبۂ تحفیظ القرآن اور ڈپلوما ان عربک میں داخلوں کا آغاز

اسلامی نظام درس وتدریس کے نصاب کی مرکزی کتاب’’کلام الہی ‘‘یعنی۔قرآن مجید۔کا تحفظ وتحفیظ کا سلسلہ زریں عہد رسالت مآب سے قائم ہے۔

     عہد جدید Ú©Û’ بدلتے تعلیمی پس منظر میں مذہبی ،روحانی،اعتقاداتی اعتبارات سے اس Ú©ÛŒ اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

     تحفیظ القرآن Ú©ÛŒ چودہ سو سالہ روایت کا تسلسل امت مسلمہ کا خاصہ ہے؛لیکن اس Ú©Û’ آداب وقواعد Ú©Û’ ساتھ اس روایت Ú©Ùˆ برقرار نہیں رکھا جاسکتا،اس سے کئی خرابیاں اور الفاظ ومعانی میں تفاوت پیدا ہوجاتاہے۔دور حاضر Ú©Û’ تعلیمی انقلاب میں تحفیظ القرآن Ú©Û’ حقوق اور تقاضوں Ú©ÛŒ تکمیل کا شدت سے احساس کرتے ہوئے ہند وپاک Ú©Û’ معروف اشاعتی ،اصلاحی،فقہی ادارہ’’ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘نے ممتاز ماہرتعلیم عالم دین حضرت مولانامفتی حافظ سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ  Ú©ÛŒ زیر سرپرستی  اپنے وضع کردہ خاص تدریسی نظام Ú©Û’ تحت تحفیظ القرآن الکریم Ú©Û’ شعبہ کا آغاز کیا ہے،جس میں مجود،جید،تجربہ کار،جذبۂ خدمت سے سرشاراساتذہ ‘ناظرہ قرآن مجید Ú©ÛŒ آیات،وحی اور الہامی طریقۂ قرأت وتلاوت Ú©Ùˆ اس Ú©Û’ آداب وقواعد اور عصری لسانی ضروریات کا لحاظ کرتے ہوئے کاروان حفاظ قرآن حکیم ریاستی وعالمی سطح Ú©Û’ مطابق آرستہ اور Ø¢Ú¯Û’ بڑھانے Ú©Û’ لئے مستعد وتیار ہیں۔

     طلبہ Ú©Ùˆ دینی تعلیم Ú©Û’ ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنے Ú©Û’ لئے اپنی نوعیت کا انفرادی اور معیاری کورس مرتب کیا گیا ہے:

’’ناظرہ قرآن کریم مع تجوید وقرأت

حفظ قرآن کریم

تفہیم عقائد اہل سنت

فقہی مسائل

حساب

خطابت کی تربیت

انگریزی

کمپیوٹر کورس‘‘۔

نیز عربی سیکھنے کے خواہش مندحضرات کے لئے ’’ڈپلوما ان عربک‘‘کورس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔

ماہر اساتذہ کی نگرانی اورمکمل اسلامی ماحول میں ہر طالب علم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ہاسٹل میں طلبہ کے لئے قیام وطعام کا انتظام رہے گا۔ داخلہ کے خواہش مند طلبہ آئی ڈی پروف،دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ تشریف لائیں۔

     دلچسپی رکھنے والے سرپرست اور اولیاء طلبہ Ú©ÛŒ تلاش انشاء اللہ ’’ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘کے منفرد امتیازات Ú©Û’ حامل شعبۂ تحفیظ القرآن میں داخلہ Ú©Û’ بعد ختم کرنے لئے باوقات (10تا4)ساعت،تاڑبن،xروڈ،حیدرآباد ،فون نمبر:+919032003473/040-24469996

رابطہ کرکے رجسٹریشن کروالیں۔قواعد کی پابندی لازمی ہوگی۔

www.ziaislamic.com