Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

دعاء اور اس کی قسمیں


دعاء اور اس کی قسمیں

     فتاویٰ عالمگیریہ میں ’’مجموع الفتاویٰ ‘‘کے حوالہ سے لکھا ہے :

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ : الدُّعَاءُ أَرْبَعَةٌ : دُعَاءُ رَغْبَةٍ وَدُعَاءُ رَهْبَةٍ وَدُعَاءُ تَضَرُّعٍ وَدُعَاءُ خُفْيَةٍ ، فِي دُعَاءِ الرَّغْبَةِ يَجْعَلُ بُطُونَ كَفَّيْهِ نَحْوَ السَّمَاءِ ، وَفِي دُعَاءِ الرَّهْبَةِ يَجْعَلُ ظَهْرَ كَفَّيْهِ إلَى وَجْهِهِ كَالْمُسْتَغِيثِ مِنْ الشَّرِّ ، وَفِي دُعَاءِ التَّضَرُّعِ يَعْقِدُ الْخِنْصَرَ وَالْبِنْصِرَ وَيُحَلِّقُ الْإِبْهَامَ وَالْوُسْطَى وَيُشِيرُ بِالسَّبَّابَةِ ، وَدُعَاءُ الْخُفْيَةِ مَا يَفْعَلُهُ الْمَرْءُ فِي نَفْسِهِ ، كَذَا فِي مَجْمُوعِ الْفَتَاوَى نَاقِلًا عَنْ شَرْحِ السَّرَخْسِيِّ .

 Ø­Ø¶Ø±Øª محمد بن الحنفیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعاء Ú©ÛŒ چار قسمیں ہیں:

(1) دعاء رغبت (2) دعاء رہبت(3) دعاء تضرع (4) دعاء خفیہ۔

(1) ’’دعاء رغبت‘‘:

بندہ کے اپنے حصولِ مقاصد کے لئے عموماً جو دعا کی جاتی ہے اس کو ’’دعاء رغبت‘ کہتے ہیں۔

اس دعاء کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دعاء کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف کیا جائے .

اور افضل یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو پھیلا کر اس طرح رکھیں کہ آپس میں مل نہ جائیں اور ان دونوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رہے۔ اور دونوں ہاتھ سینہ کے مقابل رہیں۔

(2)’’ دعاء رہبت‘‘

 ÛŒÛ ہے کہ بندہ اللہ تعالی سے کسی شر اور بلاء سے دفع کرنے Ú©Û’ لئے استغاثہ کرے۔

 Ø§Ø³ دعاء Ú©Û’ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح انسان دشمن سے بچنے Ú©Û’ لئے اپنے ہاتھوں Ú©ÛŒ پیٹھ Ú©Ùˆ اپنے چہرہ Ú©ÛŒ طرف کر لیتا ہے اسی طرح دعاء کرنے والا بھی اپنی ہتھیلیوں Ú©Ùˆ الٹ کر ان کا رخ زمین Ú©ÛŒ طرف کرے اس طرح کہ ان Ú©ÛŒ پیٹھ آسمان Ú©ÛŒ طرف ہو۔

(3)’’ دعاء تضرع‘‘:

الحاح اور زاری کی دعاء ہے۔

 Ø§Ø³ دعاء Ú©Û’ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دعاء کرنے والا اپنے سیدھے ہاتھ Ú©ÛŒ شہادت Ú©ÛŒ انگلی آسمان Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرتے ہوئے دعا Ø¡ کرے ،اس طرح کہ خنصر اور بنصر یعنی سیدھے ہاتھ Ú©ÛŒ آخری چھوٹی انگلی اور اس Ú©Û’ بعد والی انگلی Ú©Ùˆ بند کرے، اور انگوٹھے اور تیسری انگلی سے حلقہ بنائے رکھے۔

(4)’’ دعاء خفیہ‘‘:

یہ وہ پوشیدہ دعاء ہے جس کو بندہ اپنے رب سے دل ہی دل میں کرلیتا ہے۔

 (ملخص از:نور المصابیح ترجمہ زجاجۃ المصابیح،جلد:6،ص:131)

www.ziaislamic.com