Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کی زندگی قرآن وحدیث کا عملی نمونہ۔آپ نے نفرت ودہشت کے ماحول میں محبت وامن کو پھیلایا


حضرت غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کی زندگی قرآن وحدیث کا عملی نمونہ۔آپ نے نفرت ودہشت کے ماحول میں محبت وامن کو پھیلایا

بلالحاظ مذہب'لوگ آپ سے وابستہ۔مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم ودیگر کے خطابات

     ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں اکیسواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان’’دو لسانی حضرت غریب کانفرنس‘‘ مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©ÛŒ زیر صدارت منعقد ہوئی۔

صدر کانفرنس Ú©Û’ علاوہ دیگر ممتاز علماء کرام Ù†Û’ اردو اور انگریزی زبان میں حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ بلند پایہ شخصیت ،باطنی کمالات وروحانیت،علمی مقام اورآپ Ú©Û’ عقائد وتعلیمات پر بصیرت افروزخطابات کئے۔مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب قلبہ Ù†Û’ فرمایا  Ù†Û’ کہا کہ حضرت خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ سید معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ نجیب الطرفین سادات ہیں،آپ Ú©Û’ والدین ‘نہایت پرہیزگار اور حافظ قرآن تھے۔حضرت غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ تمام عالم اسلام بالخصوص اہل ہند پر عظیم احسانات ہیں،آپ Ù†Û’ تبلیغ دین اور اشاعت اسلام کا اہم ترین فریضہ انجام دیا،آپ Ù†Û’ نفرت ودہشت Ú©Û’ ماحول میں محبت وامن Ú©Ùˆ فروغ دیا۔آپ کا وصال ہوئے 803سال بیت گئے ،اتنا طویل عرصہ گذرنے Ú©Û’ بعد بھی ‘بلالحاظ مذہب وملت مخلوقِخدا،شاہ وگدامکمل عقیدت ووارفتگی Ú©Û’ ساتھ حاضر ہوتے ہیں،اگر آپ Ú©ÛŒ محبت کسی انسان Ù†Û’ دلوں میں ڈالی ہوتی تو زمانہ گذرنے Ú©Û’ ساتھ اس میںشاید Ú©Ù…ÛŒ آتی؛لیکن یہ محبت کسی مخلوق Ù†Û’ نہیں بلکہ خالق Ù†Û’ ڈالی ہے، اسی لئے اس محبت میںروز افزوں ترقی ہے۔

حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ کی مبارک زندگی قرآن وحدیث کا عملی نمونہ تھی،آپ کے اخلاق کی بلندی اور کردار کی پاکیزگی کو دیکھ کرلاکھوں افراد مشرف بااسلام ہوئے،آپ کی صحبت بافیض میں اللہ تعالی نے ایسی تاثیر رکھی تھی کہ جس کو میسرآتی اس کی زندگی میں انقلاب آجاتا اور اس کے احوال درست ہوجاتے۔

آپ روحانیت کے تاجدارہونے کے ساتھ آپ کا علمی پایہ اتنا بلند تھا کہ وقت کے اکابر علماء ومحدثین نے آپ سے شرف تلمذ حاصل کیا،مرکزِ علم ومعرفت، افضل البلاد’’ مدینہ منورہ‘‘ میں حرم پاک کے اندرآپ درس حدیث دیا کرتے،جس میں عرب وعجم کے بڑے شیوخ ومحدثین آپ سے استفادہ کرتے اور اپنی علمی پیاس بجھاتے ۔

حضرت غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ تین سال تک مدینہ منورہ میں قیام فرمارہے،بارگاہ نبوی سے اس قدر فیضیاب ہوئے کہ آپ جہاں پہونچے علم کے دریارواں کردئے۔

حضرت ضیاء ملت دامت برکاتہم Ù†Û’ فرمایا کہ  Ø­Ø³Ù†Ù اتفاق کہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کاتین سال تک مدینہ منورہ میں قیام رہا،دورانِ قیام ‘حدیثِ پاک Ú©ÛŒ خدمت کرتے رہے،اس Ú©Û’ بعد بحکم نبوی تبلیغ اسلام Ú©Û’ لئے ہندوستان تشریف لائے،اور حضرت شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی چشتی بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ کا بھی تین سال تک مدینہ منورہ میں قیام رہا،آپ بھی دورانِقیام‘ حدیثِ پاک Ú©ÛŒ خدمت کرتے رہے،اس Ú©Û’ بعد بحکم نبوی تبلیغِ اسلام واشاعت علم Ú©Û’ لئے حیدرآباد دکن تشریف لائے۔م

ولانا حافظ سید محمد بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،( عالم جامعہ نظامیہ) Ù†Û’ کہا کہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ  ÛÛŒ Ú©ÛŒ مساعیٔ جمیلہ سے ہندوستان Ú©Û’ طول وعرض میں اسلام کا پھریرالہرایا،آپ Ù†Û’ اسلحہ وہتھیارکے ذریعہ اسلام Ú©ÛŒ تبلیغ نہیں Ú©ÛŒ بلکہ اپنے پاکیزہ کرداراوراعلی اخلاق Ú©Û’ ذریعہ اسلام کوپھیلایا۔

مولونا  Ø³ÛŒØ¯ محمد نور الدین زہیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ، Ù†Û’ انگریزی زبان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ بدولت دیار ہند میں اسلام فروغ پایا،صرف دہلی سے اجمیر تک سفر Ú©Û’ دوران نود لاکھ افراد آپ Ú©Û’ دست مبارک پر مشرف بااسلام ہوئے۔

حضرت غریب نواز کا رمضان مبارک کے علاوہ عام دنوں میں یہ معمول تھا کہ ہرروز دن ورات میں مکمل قرآن کریم ختم کیا کرتے ،اور ہرمرتبہ ختم پر آواز آتی ’’ہم نے تمہارے ختم کو قبول کیا ہے‘‘۔

آپ کے پیر ومرشدحضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کو میزاب رحمت کے روبرو پیش کیا تو غیب سے آواز آئی’’معین الدین ہمارے دوست ہیں،ہم نے انہیں اپنے دربار میں قبول کرلیا ہے‘‘۔

اور جب آپ مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور بارگاہ اقدس میں سلام پیش کیا تو جواب کے ساتھ آپ کو قطبیت کے اعلان سے سرفرازی ہوئی،جواب آیا’’وعلیک السلام یا قطب مشائخ البروالبحر‘‘اے بروبحر کے اولیاء کے قطب آپ پر بھی سلام ہو۔

اس موقع پر مولانا حافظ محمد رفیق احمد صاحب  امام وخطیب جامع مسجد حیات نگر،مولانا محمد عبد القدیرقادری صاحب اہل کار شعبہ تدریس جامعہ نظامیہ،مولاناحافظ غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ ،مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد عبد السبحان قادری صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد عبد الشکور قادری صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ،مولانا حافظ احمدمحی الدین نقشبندی صاحب استاذ دارالعلوم نعمانیہ اور دیگر علماء ومعززین شریک تھے۔

کانفرنس Ú©Û’ اختتام پرحضرت  Ù…فتی صاحب  Ù‚بلہ Ù†Û’ تمام عالم اسلام اور بالخصوص زلزلہ سے متاثر افراد،شہداء اور ان Ú©Û’ لواحقین Ú©Û’ حق میں دعاء کی۔