Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

علم' اسلام کی حیات اور دین کا ستون


علم' اسلام کی حیات اور دین کا ستون

دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے حصول پر زور۔مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبند ی صاحب قبلہ کا لکچر

      ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام'مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں توسیعی لکچر منعقدہوا۔حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ù†Û’ "علم دین Ú©ÛŒ اہمیت"پر لکچردیتے ہوئے فرمایا کہ علم اسلام Ú©ÛŒ حیات اور دین کا ستون ہے۔

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حصول علم کے باب میں حددرجہ تاکید فرمائی اور آپ نے حصول علم کے لئے نکلنے کوراہِ حق میں جہاد کے مماثل قراردیا۔

جامع ترمذی اور دارمی میں حدیث شریف ہے:

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص علم حاصل کرنے کے لئے نکلتاہے تو وہ واپس ہونے تک راہِ خدا میں رہتاہے۔

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَرَجَ فِى طَلَبِ الْعِلْمِ فَهُوَ فِى سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَرْجِعَ.

(جامع الترمذی،ابواب العلم،باب ماجاہ فی فضل طلب العلم،حدیث نمبر:2859)

علم کے حصول میں جب کوئی مشغول ہوجاتا ہے تو شیطان پر بہت بارگزرتاہے،علمِ صحیح حاصل ہونے کے بعدانسان ‘شیطان کے فریب سے محفوظ رہ سکتا ہے،اپنے آپ کو علم سے آراستہ کرنے اور مسائل سیکھنے کے بعد ہی بہتر طریقہ پر عبادت انجام دی جاسکتی ہے،اسی لئے احادیث مبارکہ میں ایک مسئلہ سیکھنے پر عظیم ثواب کی بشارت دی گئی ہے۔

حضرت ابو ایوب انصاری  Ø±Ø¶ÙŠ اللہ عنہ  Ø³Û’ روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:ایک مسئلہ سیکھنا 'ایک سالہ عبادت سے بہتر ہے اورمسئلہ سیکھنے والے Ú©Ùˆ اولادِ اسماعیل سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب دیا جاتاہے۔

طالبِ علم،شوہر کی اطاعت کرنے والی خاتون اور فرماں بردار اولاد‘انبیاء کرام کے ساتھ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔

مسألة واحدة يتعلمها المؤمن خير له من عبادة سنة وخير له من عتق رقبة من ولد إسماعيل، وإن طالب العلم والمرأة المطيعة لزوجها والولد البار بوالديه يدخلون الجنة مع الأنبياء بغير حساب" .

 Ø£Ø¨Ùˆ بكر النقاش والرافعي في تاريخه - عن أبي أيوب.

(كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال، حرف العين،كتاب العلم من قسم الأقوال،الباب الأول في الترغيب فيه ،حدیث نمبر: 28828)

 

اسلام'علم ومعرفت،شعوروآگہی کا دین ہے،جس نے جہالت وناخواندگی کا خاتمہ کیا ہے۔دینِاسلام میں علم کی اہمیت وضرورت کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پہلی وحی‘علم ہی سے متعلق نازل ہوئی،سورۂ علق کی ابتدائی پانچ آیات میں چار مرتبہ علم کا تذکرہ کیا گیاہے۔

 Ø­Ø¶ÙˆØ± اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:تم عالم بن جاؤ،یاعلم سیکھنے والے یا علمی باتوں Ú©Ùˆ سننے والے یا علم سے محبت کرنے والے بن جاؤ اور پانچویں شخص یعنی جاہل مت ہوجاؤ؛ورنہ ہلاک وبرباد ہوجاؤگے۔

علم نور ہے اور جہالت تاریکی ہے،علم کے ذریعہ بقاء ہے اور جہالت‘ہلاکت کا سبب ہے۔ انسان‘علم و معرفت کی بلندیوں پرپہنچنے کے بعدبھی اپنے علم کوکافی نہ سمجھے؛بلکہ وقت اخیرتک اپنے علمی سفر کوجاری رکھے۔مسلمان‘دنیوی علوم کے ساتھ دینی علوم کے حصول کی طرف بھی توجہ کریں۔

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’علم‘‘میری اور مجھ سے پہلے والے انبیاء کرام کی میراث ہے۔

سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

مولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب  Ø¹Ø§Ù„Ù… جامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔