Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

دنیا وآخرت کی کامیابی کادارومدارایمان پر۔اعمال صالحہ "ایمان کے کمال میں اضافہ کاذریعہ


دنیا وآخرت کی کامیابی کادارومدارایمان پر۔اعمال صالحہ "ایمان کے کمال میں اضافہ کاذریعہ

ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم کاخطاب

ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام مسجد ابوالحسنات جہاں نماحیدرآباد میں توسیعی لکچر منعقدہوا،ضياء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے’’ایمان کی حقیقت ‘حدیث شریف کی روشنی میں‘‘کے زیر عنوان لکچردیتے ہوئے فرمایا کہ’ایمان‘ایک عظیم نعمت اوربیش بہادولت ہے۔

دنیا وآخرت کی کامیابی وفلاح کادارومدار’ایمان‘پرہی ہے۔ایمان کے بغیراعمال پراجروثواب مترتب نہیں ہوتا۔’عقیدہ‘ صحیح اور’ایمان ‘درست ہوتواعمال صالحہ کے ذریعہ ایمان کونورحاصل ہوتاہے اوراس کے کمال میں اضافہ ہوتاہے۔

’ ایمان‘کے معانی ومفاہیم بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ اللہ تعالی ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراللہ تعالی کے پاس سے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ آئے ہوئے تمام احکام کودل سے ماننا اورزبان سے اقرارکرنا ’ ایمان‘ہے۔

تصدیق بالقلب اوراقرارباللسان‘ایمان Ú©Û’ دوارکان ہیں۔دوران خطاب مفتی صاحب Ù†Û’ مصنف ابن ابی شیبہ،طبرانی اوربیہقی Ú©Û’ حوالہ سے حدیث پاک بیان Ú©ÛŒ کہ ایک مرتبہ حضرت حارث بن مالک انصاری رضي اللہ عنہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ خدمت بابرکت میں حاضر ہوئے توآپ Ù†Û’ دریافت فرمایا کہ اے حارث!تم Ù†Û’ کس حال میں صبح Ú©ÛŒ ؟انہوں Ù†Û’ عرض کیاکہ میں Ù†Û’ ایمان حقیقی Ú©Û’ ساتھ صبح Ú©ÛŒ ہے!آپ Ù†Û’ ارشاد فرمایا:تم جوکہہ رہے ہو‘ذرا اس پرغورکرلو!چونکہ ہرشئی Ú©ÛŒ ایک حقیقت ہے،بتاؤ؛تمہارے ایمان Ú©ÛŒ حقیقت کیا ہے؟حضرت حارث بن مالک  Ø±Ø¶ÙŠ اللہ عنہ عرض گذارہوئے:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !حالت یہ ہے کہ میں Ù†Û’ اپنے آپ کودنیاسے علاحدہ کرلیاہے،رات کوجاگتاہوں اوردن میں پیاسارہتاہوں،اور(احوال وحقائق اس قدرمنکشف ہوگئے )گویامیں اپنے پروردگارکے عرش کوعلانیہ دیکھ رہاہوں،اہل جنت کودیکھ رہاہوں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملاقات کررہے ہیں،اوردوزخیوں کودیکھ رہاہوں کہ وہ چیخ رہے ہیں،یہ سن کرحضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشادفرمایا:تم Ù†Û’ جودیکھا حق دیکھا،تمہیں معرفت حاصل ہوچکی ہے،اپنے احوال Ú©ÛŒ حفاظت کرتے رہو،اس پر قائم رہو!یقیناتم وہ بندۂ خداہو؛جس Ú©Û’ دل میں اللہ تعالی Ù†Û’ ایمان کوروشن کردیا ہے۔

اس موقع پرحضرت ضیاء ملت دامت برکاتہم نے ایمان کی حقیقت اور اس کی اصل پرسیرحاصل گفتگو کی اورمذکورہ حدیث پاک میں پنہاں حقائق ومعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام وصلحاء امت اپنے مریدین ووابستگان کی احوال پرسی کرتے ہیں ،ان کا یہ طریقہ اس سنت رسول کا آئینہ دارہے۔

حضرت حارث بن مالک رضي اللہ عنہ نے اپنے ایمان کی حقیقت پربطوردلیل فرمایا کہ’’ میں نے اپنے آپ کودنیاسے علاحدہ کرلیا ہے‘‘۔آپ کے زہد وورع اورتعلق مع اللہ کی یہ کیفیت تھی کہ دنیااوراس کے تمام علائق سے کٹ کرہمیشہ بارگاہ ایزدی کی طرف متوجہ رہتے،’’خلوت درانجمن‘‘محفل میں رکھ کراس طرح تنہارہتے کہ ہاتھ کام کاج میں مصروف ہوتااوردل یادخداسے معمور۔

اسلام نے دنیاکرنے سے نہیں روکا،دنیا کمانابرانہیں ؛بلکہ دنیامیں کھپ جانابراہے۔

صحابی رسول حضرت حارث بن مالک رضی اللہ عنہ نے جوفرمایا کہ’’میں دن میں پیاسارہتاہوں‘‘اس سے صرف روزہ رکھنا ہی مراد نہیں ؛بلکہ محبت الہی کے جام کی تشنگی مرادہے،شب بیداری سے محبت ووصال کے جام ملتے ہیںتوانہیں نوش کرکے خاموش نہیں رہتا،دن تمام اسی جام کاانتظارکرتارہتاہوں کہ کب رات آئے گی اورمیں اپنے رب کے حضورسجدہ ریزہوکراپنی بندگی اورنیازمندی کا نذرانہ پیش کروں۔

سلام ودعاء پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔علماء وحفاظ،دنشوران ملت کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعدادشریک محفل رہی۔

مولانا حافظ سیدمحمدبہاؤ الدین زبیرنقشبندی قادری صاحب عالم جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔