Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

درودشریف‘مقبول طاعت اورابدی سعادت کا ذریعہ


درودشریف‘مقبول طاعت اورابدی سعادت کا ذریعہ

ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ وابستگی اورآپ کی اتباع کی تلقین

حضرت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی قادری ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا خطاب

اللہ تعالی Ù†Û’ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کوعظمتوں اوررفعتوں کا تاجدار بنایا ہے،آپ Ú©Û’ ذکرکووہ بلندی عطافرمائی کہ اپنے مبارک نام Ú©Û’ ساتھ آپ کا نام رکھا،اپنے ذکرکے ساتھ آپ Ú©Û’ ذکرکوملادیا،تمام مومنین کوآپ Ú©ÛŒ خدمت اقدس میں درودوسلام پیش کرنے کا Ø­Ú©Ù… دیا اوریہ اعلان فرمایا کہ اللہ تعالی خوداپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پردرودنازل فرماتاہے،اورتمام فرشتوں کوبھی اس بات پرمامورکیا کہ وہ درودپاک کواپناوظیفہ بنالیں،سورۂ احزاب Ú©ÛŒ آیت نمبر:56 میں اللہ تعالی کاارشادہے؛ترجمہ:بیشک اللہ تعالی اوراس Ú©Û’ تمام فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردرودبھیجتے ہیں،اے ایمان والو!تم بھی آپ پردرودبھیجاکرواورخوب سلام پیش کیاکرو۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔

آیت درودکے اسرارومعارف بیان کرتے ہوئے حضرت مفتی صاحب نے کہا کہ آیت کریمہ میں ’صلوۃ‘کی نسبت اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف ہے،اس کا مطلب ’اللہ تعالی کاحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان وعظمت بیان کرناہے‘۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ  Ù†Û’ محدث ابوالعالیہ رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ حوالہ سے فرمایا ہے کہ’’صلوۃ‘‘سے مراد ’اللہ تعالی کا فرشتوں Ú©Û’ درمیان حضور صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ شان وعظمت بیان فرماناہے‘۔

مولانا Ù†Û’ کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی Ù†Û’ فرمایاکہ فرشتوں Ù†Û’ حضرت آدم علیہ السلام  Ú©ÙˆØ³Ø¬Ø¯Û کیا،یہاں پرفرشتوں کواپنی جانب منسوب نہ کیا،’’اللہ Ú©Û’ فرشتوں Ù†Û’ سجدہ کیا‘‘نہیں فرمایا، مگرآیت درودمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ عظمت ورفعت آشکارکرنے Ú©Û’ لئے فرشتوں کواپنی جانب منسوب کیا،

فرمایا:بیشک اللہ تعالی اوراس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پردرودبھیجتے ہیں۔

اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر اللہ تعالی کو پسندہے اورآپ کا ذکرکرنے والابھی اللہ تعالی کومحبوب ہے،اورآپ کے ذکرکی نسبت سے فرشتوں کوشرافت وبزرگی عطاہوئی۔

حضرت مفتی صاحب نے کہا کہ آیت کریمہ میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگراوصاف کے قطع نظر’وصف نبوت‘کاذکرفرمایا۔

آپ Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ حکمت بیان کرتے ہوئے علامہ سیدشاہ ابراہیم ادیب رضوی  Ø±Ø­Ù…Ûƒ اللہ علیہ Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ ’’رسالت‘‘میں جلالی شان ہے،اور’’نبوت‘‘میں جمالی شان ہے۔

ہدیۂ درودوسلام پیش کرکے امت چونکہ آپ کے رحم وکرم کی امیدواررہتی ہے،اورآپ کی عنایات ان کے شامل حال ہوتی ہیں،اسی لئے مقام اس بات کا متقاضی تھا کہ آپ کا وہ وصف بیان کیا جائے جوآپ کی شان جمال کا آئینہ دارہو۔

حضرت مفتی صاحب Ù†Û’ مزیدکہا کہ لفظ’نبی‘چونکہ ’نبأ‘سے ماخوذہے؛جس Ú©Û’ معنی غیب Ú©ÛŒ خبررکھنے والے Ú©Û’ ہیں۔وصف نبوت Ú©Û’ بیان میں اس بات Ú©ÛŒ طرف بھی اشارہ ہے کہ درودوسلام پیش کرنے والاخواہ قریب ہویا دور‘آپ اسے سماعت فرماتے ہیں؛کیونکہ جس Ú©ÛŒ خدمت میں درودوسلام پیش کیا جارہاہے انہیں اللہ تعالی Ù†Û’   غیب کا جاننے والابنایاہے،ان Ú©Û’ لئے قرب وبعد‘دونوں یکساں ہیں۔

حضرت مفتی صاحب نے کہا کہ جب کوئی امتی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام عرض کرتاہے توآپ نہ صرف سماعت فرماتے ہیںبلکہ اس کا جواب بھی عنایت فرماتے ہیں۔

آپ Ù†Û’ کہا کہ احادیث کریمہ سے یہ بات ثابت ہے کہ بعض ایسے فرشتے ہیں جنہیں اللہ تعالی Ù†Û’ بیک وقت ساری مخلوق Ú©ÛŒ آوازسننے Ú©ÛŒ طاقت عطافرمائی ہے۔جب فرشتوں کو۔جوخودآپ Ú©Û’ امتی ہیں۔یہ قوتِ سماعت حاصل ہے توامام الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم بدرجہ اولی مخلوق Ú©ÛŒ آوازسننے Ú©ÛŒ طاقت رکھتے ہیں۔حضوراکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادگرامی ہے:اہل محبت Ú©Û’ درودکومیں خودسنتاہوں۔

حضرت مفتی صاحب نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درودپیش کرنا‘مقبول عبادت اورابدی سعادت کا ذریعہ ہے۔ہمیں چاہئیے کہ ہم آپ کی ذات گرامی سے اپنی وابستگی کومزیدمستحکم کرلیں،کثرت سے درودپیش کریں اورآپ کی اتباع کواپنے اوپرلازم کرلیں۔نمازوں کی ادائی کامکمل اہتمام کریں،نماز مومن کی معراج اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

لکچر کے اختتام پرمفتی صاحب نے فسادات میں شہیدہونے والے افراداورمظلوم مسلمانوںکے حق میں دعاء کی ۔