Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت مولائے کائنات علی مرتضٰی رضی اللہ عنہ کواسلام میں اولیت اورمولودکعبہ ہونے کا اعزاز


حضرت مولائے کائنات علی مرتضٰی رضی اللہ عنہ کواسلام میں اولیت اورمولودکعبہ ہونے کا اعزاز

آپ ولایت ومعرفت کے قاسم

مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ کا خطاب

حضرت مولائے کائنات علی مرتضی رضی اللہ عنہ کی ذات گرامی مرکزفیض ،رشدوہدایت کا منبع ہے اورفضائل کے جامع اور کمالات کا سرچشمہ ہے،آپ کو نہ صرف اسلام میں اولیت کاشرف ملابلکہ مولودکعبہ ہونے کا بھی امتیازی اعزازحاصل ہے۔

جب آپ اپنی والدہ ماجدہ ’’حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہ  ‘‘کے Ø´Ú©Ù… مبارک میں تھے ،اس دورِجاہلیت میں جبکہ بت پرستی عام تھی،آپ Ú©ÛŒ والدہ محترمہ کسی بت Ú©Û’ Ø¢Ú¯Û’ سجدہ کرنے کا ارادہ کرتیں توآپ اپنے قدم کوان Ú©Û’ Ø´Ú©Ù… مبارک سے چمٹادیتے اوراپنی پیٹھ ان Ú©ÛŒ پیٹھ سے لگادیتے،اوروہ سجدہ نہ کرپاتیں۔

حضرت مولائے کائنات وہ برگزیدہ ہستی ہیں کہ کبھی آپ کی جبیں باطل کے آکے نہ جھکی،اورآپ کی برکت سے والدہ بھی بت پرستی سے محفوظ رہیں۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔

سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ  Ù†Û’ ولادت Ú©Û’ بعد جب اپنی آنکھ کھولی تو سب سے پہلے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  Ú©Û’ چہرۂ انور کا دیدار کیا۔وہ اس قدر عظمت ورفعت Ú©Û’ حامل ہوئے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  Ù†Û’ ارشاد فرمایا:علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے۔(حاکم)

اللہ تعالی Ù†Û’ آپ سے ولایت Ú©Û’ فیض Ú©Û’ چشمے جاری کئے ہیں،اسی نسبت سے آپ کو’قاسم ولایت محمدیہ‘کہاجاتاہے۔آپ Ù†Û’ براہ راست حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے علوم ومعارف حاصل کئے ہیں،آپ علم وحکمت Ú©Û’ وہ بحر ذخار ہیں جس Ú©ÛŒ گہرائی اور گیرائی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  Ú©ÛŒ زبان فیض ترجمان سے ہونے والا اعلان آپ Ú©ÛŒ علمی جلالت پر شاہد عدل ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم  Ù†Û’ ارشاد فرمایا:میں علم وحکمت کا گھر ہوں اور علی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا دروازہ ہیں۔(جامع ترمذی)

اورسورۂ بقرہ Ú©ÛŒ آیت نمبر269میں اعلان کیا گیا؛ترجمہ:اور جس کوحکمت عطاکی گئی یقینا اسے بہت بھلائی  عطاکی گئی۔

دوران خطاب مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ آپ Ú©Ùˆ قرآن کریم کا خصوصی علم عطا کیا گیا تھا،آپ آیات قرآنیہ Ú©Û’ حقائق ومعارف،اسرار ورموز سے مکمل واقف تھے،قرآنی کلمات Ú©Û’ معانی Ú©Ùˆ بھی جانتے تھے اور مراد ربانی Ú©Ùˆ بھی۔ 

انہوں Ù†Û’ جامع ترمذی Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ ایک مرتبہ کھانا تناول فرماتے وقت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  Ù†Û’ دعا فرمائی:ائے اللہ!تیری مخلوق میں جو سب سے زیادہ محبوب ہے انہیں میرے پاس بھیج تاکہ وہ میرے ساتھ تناول طعام میں شریک ہوں Ø› چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ  حاضر خدمت ہوئے اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم  Ù†Û’ آپ کوشریک تناول فرمالیا۔مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ حضرت مولائے کائنات  رضی اللہ عنہ  Ú©ÛŒ محبت ایمان اور نفاق Ú©Û’ درمیان حد فاصل ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا:مومن ہی تم سے محبت کرتا ہے اور منافق ہی تم سے بغض رکھتا ہے۔

آپ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ جن حضرات سے آپ کومحبت ہے ہم بھی ان سے محبت کریں اوران کا احترام کریں۔

قبل ازیں مولانا مفتی سیدواحدعلی قادری استاذجامعہ نظامیہ اورمولوی حافظ سیدبہاؤ الدین زبیرنقشبندی نے خطاب کیا۔

محترم حافظ محمدخان نقشبندی نے نعت ومنقبت کا منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا،سلام ودعاء پرکانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔