Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

گیارہواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان ’’غریب نوازکانفرنس


ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرحیدرآباد کے زیراہتمام بروزاتوار 4مئی2014 بعد نمازمغرب مسجد ابوالحسنات ، جہاں نما، حیدرآباد میں گیارہواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان’غریب نواز کانفرنس‘منعقد ہے۔

جس کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کریں گے۔

اس کانفرنس میں سرپرست اجلاس کے علاوہ مولانا حافظ سید واحدعلی قادری استاذ جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ سید احمدغوری نقشبندی استاذجامعہ نظامیہ کے سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی عبقری شخصیت، آپ کے علمی وروحانی مقام ومنزلت، عقائدوتعلیمات اور فروغ اسلام میں آپ کی مساعی جمیلہ اور اسلوب دعوت سے متعلق بصیرت افروزخطابات ہوں گے۔

مولوی قاری محمداسداللہ شریف اورحافظ محمدخان نقشبندی نعت ومنقبت پیش کریں گے۔

مجلس استقبالیہ نے عامۃ المسلمین ومحبان اولیاء سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔

انشاء اللہ تعالی نمازعشاء نوبجے اداکی جائے گی۔