آپ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ اور حضرت محمد شرف الدین زاہد رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مرید وخلیفہ ہیں-

حضرت خواجہ محمد درویش رحمۃ اللہ علیہ کے احوال شریفہ ، حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ نے گلزار اولیاء میں اس طرح ذکر فرمائے ہیں:

آپ جامع علوم ظاہری وباطنی اور واقف رموز صوری ومعنوی تھے ، جذب واستغراق شوق وذوق ، سخاوعطا میں شہرہ آفاق ، مریدوں کی تربیت وارشاد میں ایک آیت تھے آیات الہی سے ، جو آپ کی طرز تلقین دیکھتا دنگ رہ جاتا ، جب آپ مریدوں کو سلوک طے کراتے تو خدا کی قدرت نظر آتی تھی-

گوآپ کا ابتدائی سلوک حضرت خواجہ عبید اللہ احرار رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خدمت میں طئے ہوا ہے مگر آپ نے تکمیل اور خلافت حضرت خواجہ زاہد رحمہ اللہ سے حاصل کی ہے-

970آپ کا سنہ وصال ہے ، آپ کی قبر شریف قریہ امکنہ میں ہے جو مضافات سے ولایت کش کے ہے ۔

(ماخوذ از: گلزار اولیاء،مؤلفہ حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ تعالی علیہ )