Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضور کی ذات گرامی انسانیت کے لئے کامل نمونہ


حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ و سیرت مبارکہ کا ایک ایک پہلو عظمت توحید و حقانیت اسلام کی شہادت دیتا ہے،اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مقدسہ کی قسم یاد فرمائی "لعمرک"اے حبیب !آپ کی مبارک زندگی کی قسم۔ (سورۃالحجر:72)

اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کورحمۃ للعالمین کی خلعت فاخرہ عطا فرمائي اور آپ کوختم نبوت کا تاج پہنا کر ساری کائنات کی طرف رسول بناکرمبعوث فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اداؤں کو شریعت اور آپ کے حکم کو قانون بنادیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پاکیزہ چیزوں کو حلال فرماتے اور ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتے ہیں ۔

اسلام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے داعی اسلام علیہ السلام کی سیرت مبارکہ ،اسوۂ حسنہ اوربے مثال کردار سے واقف ہونا ہر مسلمان پر لازم وضروری ہے، اللہ تعالی آپ کی ذات والا صفات کو ساری انسانیت کے لئے کامل نمونہ اور رہبری وہدایت کا ذریعہ بنایا اور زندگی کے ہر مرحلہ میں آپ کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ قرار دیا،ارشادالہی ہے:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ۔

ترجمہ:بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک زندگی تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے۔(سورۃ الاحزاب : 21)

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اعلان نبوت سے قبل چالیس سال مکہ مکرمہ میں گزارے،آپ کی یہ بابرکت زندگی،آپ کےاخلاق کی پاکیزگی،معاملات کی صفائی،کردار کی بلندی اور آپ کی حق پسندی وحق گوئي کو دیکھ کر اغیار بھی آپ کو صادق وامین تسلیم کیا کرتے ۔

محسن انسانیت صلی اللہ علیہ والہ وسلم جن پاکیزہ تعلیمات کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے دنیا میں سامنے پیش کیا جائے،آپ کی شریعت اور نظام کاایک ایک دفعہ سے غیر مسلم اقوام کو واقف وروشناس کروایا جائے۔اس غیر جانبدارانہ نظام پرغور کرنے والا اسے اختیار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

www.ziaislamic.com