Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

والدین کی بے توقیری‘وجہ بربادی


والدین Ú©ÛŒ بے توقیری‘وجہ بربادی

 

ماں باپ کی خوشنودی میں اللہ کی رضا مضمر۔

مولانا مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی کا لکچر

 

      والدین کاوجود اولاد Ú©ÛŒ حق میں نعمت عظمی ہے،والدین Ú©ÛŒ رضامیں اللہ Ú©ÛŒ رضاہے اوران Ú©ÛŒ ناراضگی میں اللہ تعالی Ú©ÛŒ ناراضگی ہے۔

قرآن کریم اوراحادیث شریفہ میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کی نافرمانی سے بچنے کی حددرجہ تاکیدکی گئی ہے۔

سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23میں اللہ تعالی کاارشادہے؛ترجمہ:اور آپ کے رب نے یہ فیصلہ فرمادیا کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو!۔

ان حقائق کااظہارمولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآباد میں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔

سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ اللہ تعالی نے اپنی عبادت وبندگی کے فورا بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیاہے۔اورسورۂ لقمان کی آیت نمبر14میں اللہ تعالی نے اپنی شکر گزاری کاحکم دیاتو اس سے متصل والدین کی شکرگزاری کا حکم دیا۔

حضوراکرمﷺ Ù†Û’ اپنے فرامین وارشادات Ú©Û’ ذریعہ ماں باپ Ú©ÛŒ عظمت ورفعت کوواضح کیا اور ان Ú©ÛŒ قدر کرنے والی فرمانبردار اولاد کونعمتوں اور رب Ú©ÛŒ رضا Ú©ÛŒ بشارت دی ہے،امام بیہقی Ú©ÛŒ شعب الایمان میں حدیث شریف ہے؛ترجمہ:حضور اکرم ï·ºÙ†Û’ ارشاد فرمایا:جو شخص رضاء الہی Ú©Û’ لئے اپنے والدین Ú©ÛŒ اطاعت وفرمانبرداری میں صبح کرتا ہے تو اس Ú©Û’ لئے  جنت Ú©Û’ دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اور اگر والدین میں سے کوئی ایک ہوں تو ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے،اور جو شخص حقوق والدین Ú©Û’ سلسلہ میں اللہ تعالی Ú©ÛŒ نافرمانی میں شام کرتا ہے تو اس Ú©Û’ لئے جہنم Ú©Û’ دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اگر ماں باپ میں سے کوئی ایک ہوں تو ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔

مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ اگروالدین Ú©ÛŒ جانب سے زیادتی ہوتب بھی اسلام Ù†Û’ اولاد کویہی Ø­Ú©Ù… دیاہے کہ وہ صبر کریں اورکسی بھی ردعمل اورانتقامی کارروائی سے گریز کریں۔مفتی صاحب Ù†Û’ جامع ترمذی Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ حضوراکرمﷺ Ù†Û’ امت Ú©ÛŒ تباہی اورفتنوں Ú©Û’ اسباب بیان کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ’’آدمی اپنی بیوی Ú©ÛŒ اطاعت کرے گااور ماں Ú©ÛŒ نافرمانی کرے گا،اپنے دوست کوقریب کرے گااوراپنے باپ کودور کرے گا‘‘۔دوران خطاب مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ نوخیزنسل Ú©ÛŒ بربادی Ú©Û’ منجملہ اسباب میں ایک اہم سبب’ والدین Ú©ÛŒ نافرمانی اور ان Ú©ÛŒ بے احترامی‘ ہے۔کئی ہنرمند افراد‘اعلی تعلیمی ڈگریاں رکھنے Ú©Û’ باوجود بے روزگار اورپریشان حال ہیں،ہزاروں کوششوں Ú©Û’ باوجود مشکلات سے نجات نہیں ملتی،اس کا ایک سبب والدین کونظرانداز کردینا اور ان Ú©Û’ حقوق Ú©ÛŒ ادائی Ú©Û’ سلسلہ میں لاپرواہی کرنا بھی ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ اپنے والدین Ú©ÛŒ خدمت کرکے ان سے دعائیں لیں؛کیونکہ ان Ú©ÛŒ دعا میں بڑی تاثیرہوتی ہے۔کئی نواجوان اپنی تعلیمی وخارجی مصروفیات اور دفتری مشاغل Ú©ÛŒ وجہ سے ماں باپ Ú©ÛŒ طرف توجہ نہیں کرتے؛حالانکہ والدین کوان Ú©ÛŒ خدمت Ú©ÛŒ شدیدضرورت ہوتی ہے،ایسے افراد کویہ چاہئے کہ وہ اپنے والدین Ú©ÛŒ خدمت کومقدم رکھیں،اس خدمت Ú©ÛŒ وجہ سے اللہ تعالی ان Ú©Û’ علم اوررزق میں برکت عطافرمائے گا،اگروالدین عمررسیدہ ہوں توان کا بطور خاص خیال رکھا جائے!حضرت فاروق اعظمؓ Ú©Û’ دورخلافت میں ایک ضرورت مندخاتون Ù†Û’ اپنے بیٹے سے Ú©Ú†Ú¾ طلب کیا،بیٹے Ù†Û’ دینے کاارادہ کیا لیکن بیوی Ú©Û’ طعنہ دینے پراس Ù†Û’ اپنے ارادہ کوتبدیل کردیا،ماں روتی ہوئی واپس Ú†Ù„ÛŒ گئی،پھروہ شخص تجارت Ú©ÛŒ غرض سے نکلا اورخوب منافع Ú©Û’ ساتھ جب واپس ہورہاتھا توڈاکوؤں Ù†Û’ سارا زروزیور،مال ومتاع لوٹ لیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔وہ شخص روتاہوا اپنی والدہ Ú©Û’ پاس آیا اورندامت Ú©Û’ ساتھ کہنے لگا:اگر میں آپ پراپنا مال خرچ کیا ہوتا توآج میرا مال نہ لوٹاجاتا،اگر اس ہاتھ سے آپ Ú©Ùˆ درہم دیاہوتا تویہ ہاتھ نہ کاٹاجاتا!بیٹے Ú©ÛŒ تکلیف دیکھ کر جب ماں Ù†Û’ بے قراردل سے دعاکی تو اللہ تعالی Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ دعا کواجابت کا جوڑا پہنایااور اس Ú©Û’ Ù„Ú‘Ú©Û’ کوشفا عطافرمائی۔

لکچر کے بعد حلقۂ ذکروسلوک ہوا،مفتی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

مولانا حافظ سیدبہاء الدین زبیر نقشبندی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔