Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

اعراس شریفہ


حضرت محدث دکن ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ کا اکاونواں (51)، ابوالبرکات حضرت سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ کا بائیسواں (22)، فیض درجت ابوالخیرحضرت سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ کاتیسرا( 3) اور ابوالخیرات حضرت سید انوار اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ کانواں(9)عرس سراپا قدس 18، 19 فبروری 2014عیسوی بروز چہارشنبہ وجمعرات نقشبندی چمن ، حیدر آباد میں منایا جارہاہے۔

       اس موقع پر 18 فبروری Ú©Ùˆ بعد نماز عصر قرآن خوانی ہوگی ،بعدنماز مغرب محدث دکن حضرت ابوالحسنات ‘حضرت ابوالبرکات Ùˆ حضرت ابوالخیر وحضرت ابوالخیرات رحمۃ اللہ علیہم Ú©ÛŒ بارگاہوں میں چادر Ú¯Ù„ پیش Ú©ÛŒ گئی۔

بعد ازاں محفل تذکرہ ٔحضرت ابوالحسنات وابوالبرکات مقرر ہے ۔حافظ وقاری محمد ذبیح اللہ نقشبندی کی قراءت ہوگی ، حافظ خواجہ معز الدین نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کرینگے ، نبیرہ حضرت محدث دکن ڈاکٹر حضرت سید صبغت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری فرزند وجانشین حضرت ابوالخیر سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ افتتاحی کلمات پیش کرینگے ، زجاجۃ المصابیح کا اردو ترجمہ نورالمصابیح کی بائیسویں اور آخری جلد کا رسم اجراء عمل میں آئے گا۔

عمدۃ المحدثین حضرت علامہ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ زجاجۃ المصابیح کا تعارف پیش کریں گے ، حضرت مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی المعروف وقار پاشاہ کرامات ِحضرت محدث دکن ؒ کے عنوان پر خطاب کریں گے ۔

حضرت ابوالفیض سید عطاء اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری ، جانشین حضرت ابوالحسنات وابوالبرکات وابوالخیرات کےخصوصی خطاب ودعا پر محفل اختتام ہوگا۔

نماز ِعشاء جماعت کے ساتھ ادا کی جائے ، بعد سنت ونوافل کے قصیدۂ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔

عامۃ المسلمین بالخصوص وابستگان سلسلہ سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔