Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

دین اسلام صبح قیامت تک باقی رہنے والا ہے


حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا بیان

دین اسلام صبح قیامت تک باقی رہنے والا ہے،لہذاچمنستان اسلام کی آبیاری کے لئے اللہ تعالی ہردور میں چند ایسے نفوس قدسیہ کو وجود بخشتا ہے جو احکام اسلام کے محافظ اور قوانین شریعت کے پاسباں ہوتے ہیں ،انہی باعظمت وباکمال شخصیات میں بے مثال شان والی ہستی سید الاولیاء حضرت عبد القادر جیلانی غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ ہیں۔

آپ نے اپنی تمام توانائیوں کو تحفظ اسلام اور اعلاء کلمۃ الحق کے لئے صرف فرمادیا،اپنی زندگی کا ہر لمحہ فروغ دین اور اصلاح امت کے لئے وقف فرمادیا۔

آپ ہر وقت اللہ کے دربار میں متوجہ رہا کرتے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و پیروی اور شریعت کا آپ پر اس قدر غلبہ ہوتا کہ خلاف شرع کوئی کام نہ فرماتے ، سفر وحضر ،خلوت وجلوت،بزم ورزم میں کبھی کوئی سنت ومستحب عمل ترک نہ فرماتے،ہمیشہ مشتبہ امور سے گریز فرماتے ۔

ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا،چند روز گزرنے کے بعد اس نے رخصت کی اجازت مانگی اور عرض کیا کہ میں آپ کی کرامات سے متعلق سنا تھا ،لیکن حالیہ قیام کے دوران میں نے کوئی کرامت نہیں دیکھی،حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا:کیا تم نے اس دوران مجھے کوئی خلاف شریعت کام کرتے دیکھا،فرائض وواجبات ،سنن ونوافل ترک کرتے دیکھا؟اس شخص نے عرض کیا:نہیں،تب آپ نے فرمایا:شریعت پر استقامت ہی بڑی کرامت ہے۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCتاڑبن حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب نے حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی تعلیمات سے متعلق کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کو خصائل رذیلہ وعادات مذمومہ سے بالکلیہ طور پر گریز کرنے اور اخلاق حسنہ،خصائل حمیدہ اور برگزیدہ صفات اپنانے کی تلقین فرمائی،آپ نے کثرت نوافل ،اصلاح باطن و صفائی قلب ،تفقہ فی الدین اور اپنے آپ کو تقوی سے آراستہ کرنے کی تعلیم دی،آپ نے فرمایا کہ منکرات ومنہیات سے رُکے رہنا عوام کا تقوی ہے اور اس کے ساتھ مشتبہ چیزوں سے بچتے رہنا خواص کا تقوی ہے،آپ نے ظاہر وباطن دونوں کو پاکیزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔

مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ حضرت غوث اعظم Ù†Û’ حرص وطمع سے پرہیز کرنے Ú©ÛŒ تعلیم دی،آپ Ù†Û’ فرمایا:لفظ’’طمع‘‘بے نقط اور خالی ہے ایسے ہی طمع وحرص کرنے والا بھی خالی اور نعمت سے محروم رہتا ہے۔سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب Ù†Û’ حضرت غوث اعظم Ú©Û’ ملفوظات Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ انسان Ú©Ùˆ ہمیشہ راضی بقضاء رہنا چاہئے ØŒ بندۂ مؤمن احکام الہی Ú©Û’ سامنے Ú†ÙˆÚº Ùˆ چرا نہیں کرتا ،کیا اور کیوں نہیں پوچھتا بلکہ تمام احکام Ú©ÛŒ بابت سر تسلیم خم کرتا ہے اور ان Ú©ÛŒ بجاآوری میں مصروف ہوجاتا ہے Û”

حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا:مصیبت وآزمائش کے وقت صبر کرنا ہی بڑی شجاعت ہے،حضرت نے فرمایا کہ لوگ تنگی وآزمائش کے وقت جزع فزع کرتے ہیں او راحت وآسودگی میں شکر نہیں کرتے ،مصیبتوں پر صبر کرنا چاہئیے۔انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے،ہمیشہ اصلاح نفس کی فکر کرنی چاہئیے ،جب نفس کا خلاف کیا جائے اور اس پر مکمل کنٹرول کرلیا جائے تب یہی نفس امارہ، نفس مطمئنہ ہوجاتا ہے ،جو خیر کی طرف لیجاتا ہے، جس طرح پنجرہ کی قدر وقیمت پرندہ سے ہے، اسی طرح جسم کی قدر وقیمت قلب سے ہے ،اگر وہ سدھرجائے تو سارا جسم سدھر جاتا ہے۔

قبل ازیں جناب سید جمال اللہ قادری خسرو صدر نشین اردو اکیڈیمی جدہ Ù†Û’ کہا کہ مجھے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکی جانب سے ہفتہ واری توسیعی لکچر کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں Ú©Ùˆ مفتی صاحب Ú©Û’ ذریعہ غیرمعمولی اہمیت Ú©ÛŒ حامل اسلامی معلومات پہنچ رہی ہیں ØŒ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان معلومات Ú©Ùˆ دوست ‘ احباب اور ملنے جلنے والوں Ú©Û’ درمیان پھیلائیں ØŒ اپنے بچوں Ú©Ùˆ بتلائیں ØŒ جو حق بات سن Ú†Ú©Û’ ہیں اُسے اپنے انداز میں دوسروں تک پہنچادیں ØŒ ان علماء کرام Ù†Û’ قرآن وحدیث Ú©Û’ لئے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں، لہذا مسلمانوں Ú©Ùˆ بیش از بیش مفتی صاحب سے استفادہ کرنا چاہئے Û”

جناب غلام آصف صمدانی صاحب سرپرست اردو اکیڈیمی جدہ Ù†Û’ کہا کہ اس محفل میں نوجوانوں Ú©Ùˆ دیکھ کر میں متاثر ہوا، آج قادیانیت کا فتنہ مختلف مقامات پر پھیل رہا ہے اور غریب وسادہ لوح مسلمان اُن Ú©Û’ جھانسے میں آکر دین اسلام سے منحرف ہورہے ہیں ØŒ ایسے وقت مفتی صاحب Ú©ÛŒ ان محافل Ú©ÛŒ بڑی اہمیت ہے اور نوجوانوں Ú©ÛŒ اس میں موجودگی بہت ہی مناسب ‘ لائق تحسین ہے ØŒ ان معلومات Ú©Ùˆ مفتی صاحب Ú©ÛŒ ویب سائٹ ضیاء اسلامک ذاٹ کام Ú©Û’ ذریعہ بڑے پیمانہ پر عام کیا جارہا ہے ØŒ یہ بات نہایت قابل ستائش ہے Û” جناب یوسف صاحب جدہ اور جناب احمد خالد صاحب ØŒ سابق عہدہ دار امارات ایرلائنس Ù†Û’ بطور مہمان خصوصی شرکت Ú©ÛŒ Û”

مولوی حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، مولوی حافظ سید محمد بہاء الدین زبیر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، لکچر کے بعد حلقۂ ذکر ہوا اور سلام ودعاء پرمحفل کااختتام عمل میں آیا۔