Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضورصلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی ذات وصفات کے مظہرکامل


حضورصلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی ذات وصفات کے مظہرکامل۔آپ کا سراپائے اقدس'حقانیت کی دلیل

مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم کا خطاب

 

اللہ تعالی نے مخلوق کی رشدوہدایت کے لئے حضوررحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوخاتم النبیین کی شان کے ساتھ مبعوث فرمایا،آپ کی ذات والاصفات'تمام انسانیت کے لئے نعمت عظمی اوربرزخ کبری ہے،آپ ہی کے ذریعہ بندوں کو اللہ تعالی کے قرب کی لازوال نعمت حاصل ہوتی ہے اورحق تعالی تک رسائی ہوتی ہے۔

اللہ تعالی نے انبیاء سابقین کومختلف معجزات عطافرمائے اورحبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسراپامعجزہ اورحق کی دلیل بناکرمعبوث فرمایا،ارشادباری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّكُمْ۔

ترجمہ:اے لوگو!یقینا تمہارے پروردگارکی جانب سے تمہارے پاس روشن دلیل(محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی)آچکی ہے۔(سورہ نساء:174)

ان خیالات کا اظہارحضرت مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ بانی وناظم دارالعلوم النعمانیہ وسابق ڈین فیکلٹی آف اورنٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی نے مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآبادمیں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام ہفتہ واری توسیعی لکچرکے دوران فرمایا۔

سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواپنی ذات وصفات کا مظہرکامل بنایا،آپ کے دست کرم کواپنادست قدرت قراردیا،آپ کی اطاعت کواپنی اطاعت ٹہرایا،آپ کے فرمان کواپناکلام کہااورآپ کے دیدارکوحق کادیدارقراردیا۔

صحیح بخاری میں حدیث شریف ہے،حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:جس نے مجھے دیکھایقینااس نے حق کودیکھا۔

مولانا نے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک کاہرعضوحقانیت کی دلیل ہے اورآپ کے بدن اقدس کا ہرحصہ معجزہ ہے۔اللہ تعالی نے آپ کوہروصف میں اعلی شان عطافرمائی ہے۔آپ صورت وسیرت ،ظاہروباطن،قول وفعل،اخلاق وکردارہرلحاظ سے بے مثل وبے مثال ہیں۔

آپ کے حسن وجمال سے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ آپ کا مبارک چہرہ'چاندسے زیادہ روشن ہے۔

ہم نے کبھی نظربھرآپ کے چہرہ کونہ دیکھا۔

دوران خطاب مولانا Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ عنہ جو’سیف اللہ‘Ú©Û’ لقب سے ممتازہوئے،وہ جس معرکہ میں جاتے فتح ونصرت ان کا مقدرہوتی،وہ فرماتے ہیں کہ میری کامیابی وکامرانی کا رازمیری وہ ٹوپی ہے؛جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ موئے مبارک ہیں۔

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کالعاب مبارک بھی حقانیت کی دلیل ہے،آپ نے غارثورمیں اپنالعاب مبارک حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کولگایاتوان کا زہراترگیااورساری تکلیف ختم ہوگئی۔کھارے کنویں میں آپ نے لعاب مبارک ڈالاتوکنویں کا پانی شیریں ہوگیا۔سوکھے کنویں میں آپ کے وضوکامستعملہ پانی ڈالاگیا توکنویں سے پانی ابلنے لگا۔

غزوہ خندق کے موقع پرحضرت جابررضی اللہ عنہ کے کھانے میں آپ نے اپنا مبارک لعاب ڈالاتووہ مختصرکھاناتمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لئے کافی ہوگیا۔

مولانا نے فرمایاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق رکھنے والی اشیاء ہی بابرکت وبافیض نہیں بلکہ آپ کامبارک نام بھی رحمت وبرکت کاگنجینہ اورمصیبت وعذاب سے نجات کاذریعہ ہے۔

روایت میں آیا ہے کہ حفاظ قرآن Ú©ÛŒ ایک جماعت کودوزخ میں داخل کیا جائے گااوراللہ تعالی ان سے’ذکرمحمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘بھلادے گا،ایک وقت Ú©Û’ بعدحضرت جبریل امین علیہ السلام انہیں حضورکاذکریاددلائیں گے،جیسے ہی وہ آپ کا مبارک نام لیں Ú¯Û’ دوزخ Ú©ÛŒ Ø¢Ú¯ بجھ جائے Ú¯ÛŒ اوران سے ہٹ جائے گی۔

مولانا نے اس بات کی تلقین کی کہ دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بسائی جائے اورآپ کی سنتوں کے مطابق زندگی بسرکی جائے۔

قبل ازیں مولوی سیدمصباح الدین عمیرنقشبندی صاحب نے افتتاحی کلمات کہے۔

سلام ودعاء پرمحفل کااختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ سیدواحدعلی قادری  ØµØ§Ø­Ø¨ استاذجامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔