Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت شاہ نقشبندؒ روحانیت کے عظیم تاجدار


ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام بروزاتواربعدنمازمغرب‘مسجدابوالحسنات جہاں نما حیدرآبادمیں عظیم الشان’ شاہ نقشبند کانفرنس‘حضرت مولانا مفتی خلیل احمدشیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیرسرپرستی منعقدہوئی،حضرت مولانا مفتی محمدعظیم الدین نقشبندی صدرمفتی جامعہ نظامیہ Ù†Û’ کانفرنس Ú©ÛŒ نگرانی Ú©ÛŒ اورحضرت مولانا محمدخواجہ شریف قادری شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ Ù†Û’ صدارت کی۔

حضرت مولانا مفتی خلیل احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ بزرگان دین کاتذکرہ حصول رحمت کاذریعہ ہے،کتاب ہدایت’قرآن کریم‘میں جہاں انبیاء کرام Ú©Û’ تذکرے ہیں وہیں اولیاء کرام کاذکرجمیل اوران Ú©Û’ اوصاف وواقعات بھی ہیں، قرآن میں اولیاء وصالحین Ú©Û’ جابجاتذکرے کئے جانانہ توبے مطلب ہے اورنہ ہی بے مقصد،یقینا ان Ú©Û’ واقعات میں انسانیت Ú©Û’ لئے درس ہدایت ہے۔اولیاء کرام کاتذکرہ اس لئے کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں Ú©Û’ دلوں میں خوف وخشیت اور آخرت Ú©ÛŒ فکرپیداہو۔

مفتی صاحب نے انابت اور رجوع الی اللہ کی کیفیت پیداکرنے اورصالحین کی صحبت اختیارکرنے پرزوردیا۔

حضرت مولانا محمدخواجہ شریف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے خوداپنے دین کی حفاظت کاذمہ لیاہے،ضرورت اوروقت کے تقاضوں کے لحاظ سے اللہ تعالی ایسی شخصیات کوجودبخشتاہے جواس کے دین کی پاسبانی کرتے ہیں اوربندوں کی رشدوہدایت کافریضہ انجام دیتے ہیں۔

حضرت شاہ نقشبندسیدخواجہ محمدبہاؤالدین نقشبندؒکواللہ تعالی نے وہ آفاقیت اورعظمت عطافرمائی کہ ساری دنیاکوآپ کی ضرورت ہے،دنیاکاہرخطہ آپ کے فیوض وبرکات سے مالامال ہے۔

حضرت مولانا قاضی سیداعظم علی صوفی قادری صدرکل ہندجمعیت المشائخ نے کہا کہ لوگ دنیامیں آنے کے بعدمحنت وکسب سے بلندمقامات اوراعلی درجات حاصل کرتے ہیں؛لیکن اللہ کے بعض ایسے مقرب بندے ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالی اپنے خاص فضل سے علم ومعرفت،عظمت وکمالات دیکربھیجتاہے،اورانہیں مخلوق کے لئے فیض رساں بناتاہے۔

حضرت شاہ نقشبندؒبھی انہی باکمال محبوبین کی صف اول میں ہیں۔حضرت شاہ نقشبندؒکی ولادت سے ایک سوستاون سال قبل حضرت غوث اعظمؒ نے بخاراکی جانب رخ کرکے فرمایاتھاکہ مجھے ایک مردقلندرکی خوشبوآرہی ہے۔

حضرت مولاناڈاکٹرسیدشاہ محمدغوث محی الدین قادری موسوی اعظم پاشاہ جانشین حضرت وحیدالعصرؒنے کہا کہ دنیا‘عالم اسباب ہے؛یہاں پرجس طرح راہ حق سے ہٹانے Ú©Û’ شیطان ہے توراہ حق پرچلانے Ú©Û’ لئے اللہ تعالی Ú©Û’ محبوب بندے بھی ہیں،جن Ú©ÛŒ اتباع میں بندہ منزل مقصودتک پہنچ جاتاہے۔

حضرت شاہ نقشبندؒطریقہ نقشبندیہ کے پیشواہیں،آپ نے اپنی ساری زندگی شریعت مطہرہ کے مطابق گذاری،آپ کے تقوی کایہ عالم تھاکہ کبھی آپ نے شبہ کی چیزاستعمال نہ کی۔

حضرت مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی بانی دارالعلوم النعمانیہ نے کہا کہ اہل اسلام پرصوفیاء کرام کابڑااحسان ہے،اسلام کی نشرواشاعت انہی کی رہین منت ہے۔

حضرت شاہ نقشبندؒروحانیت Ú©Û’ عظیم تاجدارہیں،آپ Ú©ÛŒ نگاہ میں وہ تاثیرتھی کہ جس پرتوجہ فرماتے اس Ú©Û’ قلب پر’اللہ اللہ‘کانقش جم جاتا،اسی وجہ سے آپ کونقشبندکہا جاتاہے۔آپ Ù†Û’ فرمایا کہ طلب کرامت Ú©Û’ بالمقابل استقامت طلب Ú©ÛŒ جائے،اورکسی بھی حالت میں شریعت کادامن ہاتھ سے نہ چھوٹے۔

حضرت مولانا سیدشاہ عزیزاللہ قادری نقشبندی شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حضرت شاہ نقشبندؒوہ عظیم المرتبت ولی ہیں جنہوں نے مخلوق کوخالق سے جوڑاہے،آپ نے غیرمسلموں میں تبلیغ اسلام کی،مسلمانوں کے عقائد کی اصلاح کی،آپ نے اصلاح قلوب کاعظیم فریضہ انجام دیا،جوشخص آپ کی صحبت میں رہتاوہ دنیاسے متنفرہوجاتااورفکرآخرت اورمحبت خداورسول اس کے دل میں بس جاتی۔

حضرت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اورخیرمقدمی کلمات کہے۔

مولانا نے کہا کہ حضرت شاہ نقشبندؒآسمان ولایت پروہ ابرکرم بنکربرسے جس سے دلوں کی زمین نہ صرف سیراب ہوئی بلکہ زرخیزہوگی،آپ کے فیض علمی وروحانی سے خانقاہیں بھی آباد ہیں اوردرسگاہیں بھی معمورہیں۔

حضرت شاہ نقشبندؒ نے ذکر خفی کی تعلیم دی،اور بطور دلیل آپ نے قرآن کریم کی یہ آیت کریمہ بیان فرمائی:وَاذْکُرْرَبَّکَ فِی نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَخِیفَۃً۔ ترجمہ:اوراپنے رب کودل میں یادکرو،عاجزی کرتے ہوئے اورڈرتے ہوئے۔(سورۃ الاعراف:205)نیز اللہ تعالی نے سورہ احزاب میں فرمایا:یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آَمَنُوا اذْکُرُوا اللَّهَ ذِکْرًا کَثِیرًا۔ترجمہ:اے ایمان والو!کثرت سے اللہ کویاد کرو۔(سورۃ الاحزاب:41)

       مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ انسان اگر چوبیس گھنٹوں میں مسلسل چار گھنٹے بھی ذکر کرے تواس کوچوبیس گھنٹوں Ú©Û’ اعتبار سے ذکر کثیر تو نہیں کہا جاسکتا،اورآیت کریمہ میں کثرت ذکر کا مطالبہ ہے۔قلبی ذکر Ú©ÛŒ صورت میں آدمی کام کاج میں مصروف رہتے ہوئے بھی دل سے ذکرجاری رکھتاہے،اورآیت کریمہ Ú©Û’ مطابق عمل بھی ہوتاہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ زبانی ذکر Ú©Û’ بالمقابل قلبی ذکر ستر درجہ فضیلت رکھتاہے۔اسی لئے حضرت شاہ نقشبند Ø’ Ù†Û’ تعلیم دی ہے:دست بکار دل بہ یار۔یعنی ہاتھ کام کاج میں مصروف رہے اور دل اللہ تعالی Ú©ÛŒ یاد میں مشغول رہے۔

حضرت مولانامفتی حافظ سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے کہاکہ حضرت شاہ نقشبندؒکے امت مسلمہ پرعظیم احسانات ہیں،روحانیت میں آپ کاوہ مقام ہے کہ حضوراکرم ﷺنے وقت کے علماء وفضلاء کوحکم فرمایا کہ آپ سے اکتساب فیض کریں۔

حضرت مولانا سیدشاہ حسین شہیداللہ بشیرنقشبندی ڈائرکٹرابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹرنے افتتاحی کلمات کہے۔

مولانا نے کانفرنس کے انعقاد پرمفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ کو مبارک باددی،اور کہا کہ یہ ایک بامقصد کانفرنس ہے،اورتشنگان نقشبند کوسیراب ہونے کازرین موقع ہے۔مولانا نے کہا آج ساری دنیا نقشبندی مجددی اصول کواپنانے کے لئے بسروچشم تیارہے۔حضرت شاہ نقشبندؒ چالیس دن تک مراقب رہے اوربارگاہ الہی میں معروضہ کیا کہ تقرب اورحصول معرفت کاسہل ترین راستہ بتلایاجائے،اللہ تعالی نے آپ کی دعا قبول فرمائی،آپ کوذکر خفی کا حکم دیاگیا۔مولانا نے کہا کہ ذکر قلبی زیادہ مؤثر ہوتاہے،سلسلہ نقشبندیہ کے بنیادی اصول 1:ذکر،2:مراقبہ اور3:رابطہ شیخ ہے۔

حافظ سیدمحمدبہاؤ الدین زبیرنقشبندی کی قرات کلام پاک سے کانفرنس کاآغازہوا،حافظ سیدمحمدمصباح الدین عمیرنقشبندی اورحافظ محمدخان نقشبندی نے نعت ومنقبت پیش کی۔

حضرت مولانا مفتی محمدعظیم الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے دعاکی۔

حضرت مولانا سیدشاہ غوث محی الدین بخاری سہیل نقشبندی  سجادہ نشین حضرت پیر بخاری شاہ ؒ،حضرت مولانا سیدشاہ مظفرحسین نقشبندی نبیرہ حضرت محدث دکنؒ،حضرت مولاناحافظ میرلطافت علی شیخ التفسیرجامعہ نظامیہ،حضرت مولانا شیخ محمدعبدالغفورقادری شیح التجویدجامعہ نظامیہ،حضرت مولاناسیدمحمدناصرالدین جیلانی نوری رکن معززانتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا سیدعبدالنبی نقشبندی،حضرت مولانا عبدالحسیب نقشبندی منزلی، مولانا حافظ محمدعبیداللہ فہیم قادری ملتانی منتظم جامعہ نظامیہ، مولاناقاضی سیدلطیف علی قادری ملتانی نائب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ ØŒ مولانا قاضی نسیم احمدنائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ، مولانا قاضی عبدالحق رفیع فاروقی نبیرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری بانی دارالعلوم سیف الاسلام،حضرت مولانا سیدخلیل اللہ قادری استاذجامعہ نظامیہ،حضرت مولانا احسن محی الدین استاذجامعہ نظامیہ،حضرت مولانا محمد افتخارالدین قادری، مولاناڈاکٹرحسن محمدنقشبندی، مولاناعلی محمدنقشبندی،مولوی سیدحاذق محی الدین، مولانا قاضی محمد وحیدالدین، مولانا عبدالرشیدنقشبندی اورالحاج محمد ہارون نقشبندی ودیگراحباب Ù†Û’ مہمانان خصوصی Ú©ÛŒ حیثیت سے شرکت کی۔