حضرت سلطان المشائخ شیخ نظام الدین محمد بن احمد بن علی بدایونی بخاری رحمۃ اللہ تعالی علیہم کا شمار کبار اولیاء کرام میں ہوتا ہے ۔<o:p></o:p>
آپ کامل عشق‘وافر شوق‘سچا وجدان‘قوی حالت اور بلند ہمت رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے نور ولایت سے سارے ہندوستان کو منور فرمایا اور ایک جہاں کو راہ ہدایت پر گامزن فرمایا۔<o:p></o:p>
آپ کے اقوال وافعال تمام مشائخ کے لئے آج تک حجتِ قاطع ہیں ،خلق خدا آپ کو ’’سلطان المشائخ ، محبوب الہی ‘‘وغیرہ القاب سے یاد کرتی ہے-<o:p></o:p>
حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے آباء واجداد ، علم ومعرفت کا گہوارہ ،شہر بخارا کے رہنے والے تھے ‘ آپ کے والد محترم کے دادا حضرت خواجہ علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور آپ کی والدہ محترمہ کے دادا حضرت خواجہ عرب رحمۃ اللہ تعالی علیہ ، دونوں بزرگ حضرات بخارا' سے لاہورتشریف لائے اور وہاں سے بدایون تشریف لےگئے اور اسی جگہ سکونت اختیار کرلی۔<o:p></o:p>
حضرت خواجہ احمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی صداقت شعاری ،راست بازی اور آپ کی کمال دیانت کے سبب بادشاہِ وقت نے آپ کو بدایون کا قاضی مقرر کیا۔ <o:p></o:p>
<o:p> </o:p>
آپ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ کے والد بزرگوار بیمار ہوگئے‘ آپ کی والدہ ماجدہ نے خواب میں دیکھا کہ کوئی ان سے کہہ رہا ہے کہ ایک کو، اختیار کرو‘ خواجہ احمد کو یا اپنے بیٹے کو۔ انہوں نے بیٹے کو اختیار کیا‘ اس کے فوراً بعد حضرت خواجہ احمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا انتقال ہوگیا-<o:p></o:p>
حضرت سلطان المشائخ کو مدرسہ میں داخل کیا گیا‘ آپ نے چند ایام میں قرآن کریم ختم کرلیا اور کتابیں پڑھنا شروع کردیں اور اکثر علوم میں مہارت حاصل کی۔ <o:p></o:p>
آپ فرماتے ہیں کہ بارہ سال کی عمر میں، میں نے علم لغت پڑھا‘ ابوبکر خراطہ ملتان سے ہمارے استاد سے ملنے آئے ،انہوں نے پہلےحضرت شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے کمالات بیان کئے ‘اس کے بعد انہوں نے حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا ذکر شروع کیا‘ آپ کا اسم مبارک سنتے ہی میں بے اختیار ہوگیا اور آپ کی محبت میرے دل پر غالب آگئی،جب میری عمر سولہ برس ہوئی،میں نے اپنی والدہ محترمہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ دہلی جاکر سکونت اختیار کرلی، اتفاقاً ہم حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے بھائی،حضرت شیخ نجیب الدین متوکل رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے گھر کے قریب ٹھہرے‘ ان کی صحبت سے روز بروز حضرت گنج شکر کی قدم بوسی کا شوق بڑھتا گیا‘تین چار سال مزید شہر میں رہا اور محنت کرکے علم حاصل کرتا رہا، علم حدیث کی سند اپنے استاد سے حاصل کی،سیر العارفین میں لکھا ہے کہ جب حضرت سلطان المشائخ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے تمام علوم میں کمال حاصل کرلیا اور ع شہر کے تمام علماء میں ممتاز ہوگئے تو ایک دن آپ نے حضرت شیخ نجیب الدین متوکل رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خدمت میں جاکر عرض کیا کہ مجھے قاضی بننے اور خلقِ خدا کو نفع پہنچانے کا شوق ہے‘ شیخ نے فرمایا: خدا نہ کرے کہ تم قاضی بنو‘ تم وہ بنوگے جس کی ہم امید رکھتے ہیں-<o:p></o:p>
اس کے بعد آپ حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شرف بیعت وخلافت سے مشرف ہوئے- آپ حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے بزرگ ترین مرید و خلیفہ ہیں۔ <o:p></o:p>
حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خدمت میں حاضر تھا ،میر ے دل میں خیال آیا کہ آئندہ حضرت کی زبان مبارک سے جو کچھ نکلے گا لکھتا جاؤں گا،آپ فرماتے ہیں کہ یہ خیال ابھی دل میں آیا ہی تھا کہ حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا :خوش قسمت ہے وہ مرید ،جو اپنے پیر کے منہ سے جو کچھ سنے قلم بند کرلے،اس کی بے حد برکات ہیں-<o:p></o:p>
مسلح شخص کو صبروتحمل کی نصیحت <o:p></o:p>
تاریخ میں سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کاایک ایسا بھی واقعہ ملتاہے کہ حضرت کے پاس ایک شخص ہتھیار لے کر آیا اورآپ نے اسے بڑی عمدگی سے نصیحت فرمائی اور اس کے دل کو پھیر دیا،واقعہ ملاحظہ ہو: <o:p></o:p>
ایک آدمی کو سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے جماعت خانہ سے چھری کے ساتھ پکڑلیا گیا، نیت اللہ بہتر جانتا ہے، اس بات کا سلطان المشائخ کو پتہ چلا، آپ نے اسے تکلیف پہنچا نے سے منع فرمایا ،پھر خود اسے اپنے پاس طلب کیا اور فرمایا : تم وعدہ کرو کہ آئندہ کسی کو ایذا نہ پہنچا ؤں گا !اس نے وعدہ کیا ، حضرت نے حکم دیا کہ اسے اخراجات دئے جائیں! <o:p></o:p>
پھر دشمنی کے بارے میں فرمایا : جفا کو برداشت کرے! بدلہ خدا پر چھوڑدے۔ <o:p></o:p>
پھر فرمایا: جس کسی نے ہمیں رنجیدہ کیا خدا اسے راحت پہنچائے !جو ہمیں بے مددچھوڑا خدااس کا یارومددگار ہو! جو دشمنی کی وجہ سے میری راہ میں کانٹے بچھائے اُس کے گلستان حیات میں جو پھول بھی کھلے وہ بے خار ہوں!۔ <o:p></o:p>
پھر فرمایا :کوئی کسی کی راہ میں کانٹے بچھاتا ہے ،وہ بھی اس کی راہ میں کانٹے بچھادیتا ہے‘ یہ دونوں ایک جیسے عمل ہیں ، انہی کلمات کے دوران فرمایا: عوام کا عمل ایسا ہی ہوا کرتا ہے،لیکن درویشوں میں ایسا نہیں ہے!، درویش اچھوں کے ساتھ اچھے ہیں مگر بُروں کے ساتھ بُرے نہیں !۔(ملخص از:سیرالاولیاء، ص،578)<o:p></o:p>
حضرت نظام الدین محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی گفتار سے بھی امن کا پیغام دیا اوراپنے کردار سے بھی سلامتی کی تعلیم دی ،آپ نے اپنی حکمت عملی سے نقضِ امن کرنے والوں کوسلامتی کا پاسدار بنادیااور دہشت کا ماحول پھیلانے والوں کوراحت رسانی کی طرف مائل کردیا۔پھر ایسے مبارک جملے ارشاد فرمائے کہ اس کا ہر ہر لفظ امن کی دعوت دے رہا ہے ، اس کا ایک ایک کلمہ سلامتی کا پیغام پیش کر رہاہے، کوئی شخص زیادتی کرتا ہے تو اس کے خلاف انتقام کی آگ بھڑک اٹھتی ہے، لیکن حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے بدلہ خدا پر چھوڑنے کا حکم دے کر آتش انتقام کو ختم کردیا ، کوئی شخص کسی کو غمگین ورنجید ہ کرتا ہوتو اس کے لئے بھی رنج وغم کا سامان کیا جاتا ہے ، لیکن اولیاء کرام نے ایسے مرحلہ میں بھی راحت رسانی کا پیغام دیا، کوئی شخص کسی کو بے سہارا اور بے مدد چھوڑدے تو اس کے ساتھ اسی طرح کے سلوک کی تمنا وآرزوکی جاتی ہے ، لیکن اولیاء کرام نے ایسے شخص کی مددونصرت کے لئے دعاکی ہے ، دنیا میں کوئی کسی کو تکلیف دیتا ہے تو اسے بھی تکلیف پہنچانے کی فکر کی جاتی ہے، کوئی ہراساں کرتا ہے تو اسے بھی ہراساں کیا جاتا ہے ، کوئی براسلوک کرتا ہے تو اس کے ساتھ ویساہی سلوک کیا جاتا ہے ، برائی کاجواب برائی سے ،تکلیف کا جواب تکلیف سے ، حملہ کا جواب حملہ سے دیا جاتا ہے، بلکہ انتقام کے موقع پر یہ فکر دی جاتی ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ، اولیاء کرام نے اپنی گفتاروکردار کے ذریعہ اس فکر کے خلاف امن وسلامتی کا پیغام دیا کہ تکلیف وہراسانی کا جواب لطف ومہربانی سے دیا جائے !بدسلوکی کا جواب خوش اخلاقی سے دیا جائے !بدتمیزی وبدزبانی کا جواب خوش کلامی وشیریں بیانی سے دیا جائے!۔<o:p></o:p>
حضرت محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اپنے وصال مبارک سے تین چار ماہ قبل دس حضرات کو خلافت عطافرمائی،آپ نے اپنے تمام خلفاء میں حضرت شیخ نصیر الدین چراغ دہلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا- <o:p></o:p>
<o:p> </o:p>
www.ziaislamic.com<o:p></o:p>