Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Burning Topics

حضرت سید احمد باد پا رحمۃ اللہ علیہ


حضرت سید احمد باد پا رحمۃ اللہ علیہ

ہادی طریقت، رہبرشریعت،آفتاب ولایت حضرت سیداحمدبادپا رحمۃ اللہ تعالی علیہ، آپ کا اسم گرامی "سیداحمد" اورلقب" بادپا"ہے۔

لقب مبارک بادپا کی وجہ تسمیہ:

لقب مبارک "بادپا"کے تعلق سے یہ روایت مشہورہے کہ مرشدکامل حضرت محبوب الٰہی رحمۃ اللہ علیہ کی یادفرمائی پر آپ نے ایک رات میں حیدرآبادسے دہلی کا سفرکیا اورصبح ہونے تک پھراپنے مقام پرواپس آگئے تھے ،چنانچہ" بادپا"کا لقب پیرومرشدکادیا ہواہے۔

     سفر جس کانہیں ہے نقش پاکا

سفر ہوتاہے طے یوں باد پاکا

جو دلی جاکر آئے ایک شب میں

یہ وہ رتبہ ہے محسن بادپاکا

آپ حضرت سلطان المشائخ سیدنظام الدین اولیاء محبوب الٰہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ  Ú©Û’ مریداورخلیفہ ہیں۔

ولادت شریف:

آپ Ú©ÛŒ ولادت شریف دہلی میں ہوئی اوروہیں پروان Ú†Ú‘Ú¾Û’ ،اپنے پیرومرشدکے Ø­Ú©Ù… پرحضرت شیخ برہان الدین غریب رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ ساتھ709 Ú¾  Ù…یں دہلی سے دکن تشریف لائے ،حضرت برہان الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالی علیہ خلدآبادمیں اقامت گزیں ہوگئے اورآپ  Ø¨Ù„دۂ حیدرآبادتشریف لاکرآصف نگرکے پہاڑی حصے میں قیام پذیر ہوئے ،اورہمیشہ کیلئے یہیں رہ گئے۔

یہ وہ زمانہ تھا جبکہ شمالی ہندمیں سلطان علاء الدین خلجی کی سطوت وشوکت کے ڈنکے بج رہے تھے،اوردکن کے علاقہ تلنگانہ پرجس کی راجدھانی ورنگل تھی اور حیدرآبادبھی اسی میں شامل تھا’’راناپرتاب رودردیو‘‘کی حکومت تھی ۔

آپ کے روحانی فیض کا یہ عالم ہے کہ وصال کے بعدبھی کثیرتعدادمیں مخلوقِ خدااپنے سیاہ وتاریک دلوں کوروشن ومنورکررہی ہے۔

محلۂ آصف نگرفرسٹ لانسرز میں حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ  Ú©Ø§ مزار مبارک مرجع خلائق ہے،اورآج بھی ہزاروں لوگ آپ Ú©Û’ فیض روحانی سے مستفیدومستنیرہورہے ہیں Û”

11جمادی الاولی Ú©Ùˆ حضرت علیہ الرحمہ  Ú©Ø§ عرس شریف بصد ادب واحترام  Ù…نایا جاتاہے۔

(اخذواستفادہ:تذکرۂ اولیاء حیدرآباد(ص:24/28)بحوالہ حدیقہ رحمانی ص88،روضۃ الاقطاب )        

www.ziaislamic.com