Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Burning Topics

منصب رسالت کی عظمت وجلالت


 

خلق خداتک پیغام الہی پہنچانے اورانہیں ہدایات ربانی سے سرفرازکرنے کے لئے اللہ تعالی نے انبیاء کرام ورسل عظام کومبعوث فرمایا،ان کے وجود باجود سے مخلوق فیض یاب ہوتی رہی اورہدایت کی شاہراہ پرگامزن رہی۔

اس خاکدان گیتی میں Ú©Ù… وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء ورسل جلوہ افروزہوئے،بعثت کانورانی سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام  Ø³Û’ شروع ہوا‘اورسب سے اخیرمیں حضوراکرم نبیٴ رحمت ﷺختم ِنبوت کا تاج پہن کرتشریف لائے؛گوکہ بعثت Ú©Û’ لحاظ سے آپ سب سے اخیرمیں تشریف لائے لیکن تخلیق Ú©Û’ اعتبار سے آپ سب سے اول ہیں۔

اللہ تعالی نے آپ کونہ صرف امامت عظمی کا منصب رفیع عطاکیا بلکہ محبوبیت کے عظیم مقام سے بھی سرفرازکیا۔

نبوت ورسالت کامنصب‘کدوکاوش اورمحنت وکسب سے حاصل نہیں ہوتا؛ بلکہ اس کا تعلق انتخاب خداوندی سے ہوتاہے،اللہ تعالی اپنی حکمت بالغہ اورانتخاب سے جسے چاہتاہے انہیں منتخب کرکے برگزیدہ کردیتاہے اورانہیں مخلوق کامقتداء وپیشوابنادیتاہے۔

منکرین اسلام نے جب اس بات کاتقاضا کیا کہ ہم اس وقت تک ہرگزایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہمیں وہ صحائف نہ دئے جائیں جورسولوں کودئے جاتے ہیں۔

اللہ تعالی نے ان کی تردیدکرتے ہوئے فرمایاکہ اللہ تعالی خوب جانتاہے کہ کسے رسول منتخب کرناہے۔اللہ تعالی اپنی ذات وصفات میں کامل واکمل ہے اوراس کا انتخاب بھی کامل ہے۔

انبیاء کرام وہ باکمال ہستیاں ہیں جوتمام لوگوں میں ممتازہوتے ہیں،خاندان کے لحاظ سے سب سے اعلی،گھرانہ کی حیثیت سے سب سے اشرف،اخلاق وکردارکے اعتبارسے سب سے پاکیزہ،علم وفضل میں سب سے برتر اور صورت وسیرت ہرلحاظ سے بے مثال ہوتے ہیں۔

اللہ تعالی ان ذوات قدسیہ کوظاہری عیوب ونقائص سے بھی محفوظ رکھتاہے اورمتنفرکرنے والے امراض وعوارض سے بھی پاک وصاف رکھتاہے۔باطن کے لحاظ سے ان کے قلوب ایسے پاکیزہ ہوتے ہیں کہ وہ اسرارالہی کاگنجینہ ہوتے ہیں اور ان پر تجلیات الہیہ کا پیہم ورودہوتاہے۔

دنیاکی ساری مخلوق‘کارِقدرت کا نمونہ ہے اور’رسول‘شاہکارِقدرت ہیں۔

انسان اپنی حیات اورنوع کی بقاکے لئے چار چیزوں کا محتاج ہے: ﴿1﴾غذا،﴿2﴾پوشاک،﴿3﴾مکان ﴿4﴾اورافزائش نسل کے لئے نکاح۔

اگران ضروریات کی تکمیل کے لئے غلط طریقہ اختیارکیا جائے تومعاشرہ پرنہ صرف اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ زمین پرفتنہ وفسادبھی بپاہوتاہے۔

انسان خوداپنی عقل سے ہروقت حق وباطل،صحیح وفاسدکے درمیان فرق نہیں کرسکتا، جہالت کی تاریکی کے سبب وہ نقصاندہ چیزکوفائدہ منداورضرررساں شئی کوسودمندسمجھتاہے،ایسے وقت انسانیت اپنی رہبری وہدایت کے لئے بارگاہ خداوندی سے منتخب،حق اورباطل کے درمیان امتیاز کرنے والی ایسی شخصیت کی محتاج ہوتی ہے جوپیغام خداکی امین ہو،اوراللہ تعالی کے منشاومرضی کے مطابق لوگوں کوزندگی بسرکرناسکھائے۔

انبیاء کرام ورسل عظام ہی وہ حضرات ہیں جومخلوق کے مقتداو پیشوہیں،وہ ان کے ہرکام میں ہادی اورہرگام پررہبرہوتے ہیں۔

جب بھی ذات رسالت مآب ﷺپراعتراضات کے گئے اللہ تعالی نے خوداپنے حبیبﷺکادفاع کرتے ہوئے معترضین کاجواب دیااورآپ کی عظمت وجلالت کومخلوق پرآشکارکیا۔

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حیدرآباد،الہند

www.ziaislamic.com