Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Burning Topics

حضرت سید احمد باد پا رحمۃ اللہ تعالی علیہ


ہادی طریقت، رہبرشریعت،آفتاب ولایت حضرت سیداحمدبادپا رحمۃ اللہ تعالی علیہ، آپ کا اسم گرامی "سیداحمد" اورلقب" بادپا"ہے۔
لقب مبارک بادپا کی وجہ تسمیہ:
لقب مبارک "بادپا"کے تعلق سے یہ روایت مشہورہے کہ مرشدکامل حضرت محبوب الٰہی رحمۃ اللہ علیہ کی یادفرمائی پر آپ نے ایک رات میں حیدرآبادسے دہلی کا سفرکیا اورصبح ہونے تک پھراپنے مقام پرواپس آگئے تھے ،چنانچہ" بادپا"کا لقب پیرومرشدکادیا ہواہے۔
 Ø³ÙØ± جس کانہیں ہے نقش پاکا
سفر ہوتاہے طے یوں باد پاکا
جو دلی جاکر آئے ایک شب میں
یہ وہ رتبہ ہے محسن بادپاکا
 Ø¢Ù¾ حضرت سلطان المشائخ سیدنظام الدین اولیاء محبوب الٰہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ Ú©Û’ مریداورخلیفہ ہیں Û”
ولادت شریف:
آپ کی ولادت شریف دہلی میں ہوئی اوروہیں پروان چڑھے ،اپنے پیرومرشدکے حکم پرحضرت شیخ برہان الدین غریب رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ709 ھ میں دہلی سے دکن تشریف لائے ،حضرت برہان الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالی علیہ خلدآبادمیں اقامت گزیں ہوگئے اورآپ �بلدۂ حیدرآبادتشریف لاکرآصف نگرکے پہاڑی حصے میں قیام پذیر ہوئے ،اورہمیشہ کیلئے یہیں رہ گئے۔
یہ وہ زمانہ تھا جبکہ شمالی ہندمیں سلطان علاء الدین خلجی Ú©ÛŒ سطوت وشوکت Ú©Û’ ÚˆÙ†Ú©Û’ بج رہے تھے ،اوردکن Ú©Û’ علاقہ تلنگانہ پرجس Ú©ÛŒ راجدھانی ورنگل تھی اور حیدرآبادبھی اسی میں شامل تھا’’راناپرتاب رودردیو‘‘Ú©ÛŒ حکومت تھی Û”
آپ کے روحانی فیض کا یہ عالم ہے کہ وصال کے بعدبھی کثیرتعدادمیں مخلوقِ خدااپنے سیاہ وتاریک دلوں کوروشن ومنورکررہی ہے۔
 
 Ù…حلۂ آصف نگرفرسٹ لانسرز میں حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ �کا مزار مبارک مرجع خلائق ہے ،اورآج بھی ہزاروں لوگ آپ Ú©Û’ فیض روحانی سے مستفیدومستنیرہورہے ہیں –
11جمادی الاولی کو حضرت علیہ الرحمہ کا عرس شریف بصد ادب واحترام منایا جاتاہے۔
(اخذواستفادہ:تذکرۂ اولیاء حیدرآباد(ص:24/28)بحوالہ حدیقہ رحمانی ص88،روضۃ الاقطاب )
www.ziaislamic.com
�
�
�