***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > متفرق مسائل

Share |
سرخی : f 668    ماہ شعبان کی فضیلت
مقام : ریاض,
نام : ریشما خانم
سوال:     میں شعبان کی فضیلت سے متعلق ایک حدیث سنی تھی جس میں رجب ‘ شعبان اور رمضان تین مہینوں کا ذکر ہے اگر آپ وہ حدیث بتلائیں تو میں آپ کی بڑی شکرگزار رہوںگی۔
............................................................................
جواب:     ایسی مختلف روایتیں ہیں جس میں رجب ‘ شعبان اور رمضان تین مہینوں کی فضیلت مذکور ہے‘ بعض روایتوں میں تفصیل ہے اور بعض میں اختصارہے‘ یہاں امام بیہقی کی شعب الایمان سے ایک روایت ذکر کی جاتی ہے: عن انس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیرۃ  اللہ من الشہور شہر رجب وہو شہر اللہ، من عظم شہر اللہ رجب فقد عظم امراللہ ومن عظم امراللہ ادخلہ جنات النعیم واوجب لہ رضوانہ الأکبر،وشعبان شہری فمن عظم شہر شعبان فقد عظم امری ومن عظم امری کنت لہ فرطا وذخرا یوم القیامۃ وشہر رمضان شہر امتی فمن عظم شہر رمضان و عظم حرمتہ ولم ینتہکہ وصام نہارہ وقام لیلہ  وحفظ جوارحہ خرج من رمضان ولیس علیہ ذنب یطلبہ اللہ بہ ۔  
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا :حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی کے برگذیدہ مہینوں میںرجب کا مہینہ ہے ، اور وہ اللہ کا مہینہ ہے جس شخص نے اللہ کے مہینہ رجب کی تعظیم کی یقینا اس نے اللہ کے حکم کی تعظیم کی اورجس نے اللہ کے حکم کی تعظیم کی اللہ تعالی اس کونعمتوں والی جنتوں میں داخل فرمائے گا اوراپنی بڑی خوشنودی عطا فرمائیگا۔ اور شعبان میرا مہینہ ہے ،جس کسی نے ماہ شعبان کی تعظیم کی یقینا اس نے میرے حکم کی تعظیم کی ،اور جس نے میرے حکم کی تعظیم کی تو میں قیامت کے دن اس کے لئے کام بنانے والا اور بھلائیوں کا ذخیرہ رہوںگا۔ اور ماہ رمضان میری امت کا مہینہ ہے، جس شخص نے ماہ رمضان کی تعظیم کی اوراسکے تقدس کا پاس ولحاظ رکھا‘ اسکا تقدس پامال نہ کیا‘ اس کے دن میں روزہ رکھا ‘ اسکی رات میں قیام کیا اوراپنے اعضاء کی حفاظت کی تو وہ رمضان سے اس طرح نکلے گا کہ اس پر کوئی گناہ نہ ہوگا جس پر اللہ تعالی اس سے مواخذہ کرے ۔
(بیہقی شعب الایمان ،حدیث نمبر: 3652کنزالعمال تابع لکتاب الفضائل ، حدیث نمبر: 35217)
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
22-07-2010
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com