Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

انسان اشرف المخلوقات ہے


انسان اشرف المخلوقات ہے

       کہنے Ú©Ùˆ تو انسان اشرف المخلوقات ہے اور واقعی ہے بھی؛مگر ذمہ داریاں جس قدر اس بے چارے انسان پر ہیں کسی اور مخلوق پر نہیں، فرشتوں پر بھی تو یہ ذمہ داریاں نہیں ہیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتاہے :ہم نے انسان کو مشقت و مصائب برداشت کرنے کے لئے ہی پیدا کیا ہے۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:کیا انسان اسی گوشت و پوست کا نام ہے؟ گوشت اور پوست تو جانوروں کو بھی ہیں۔

معلوم ہواکہ کوئی اور بات ہے جس کی وجہ سے یہ دھوم دھام مچی ہوئی ہےٗ اور وہ بات کسی اور مخلوق میں تو کیا بلکہ فرشتوں میں بھی نہیں ہے۔

انسان تو معجون مرکب ہے کہ کل مخلوقات میں جو باتیں رکھی گئی ہیں وہ سب حضرت انسان میں موجود ہیں۔

جب انسانٗ جانور درندے اور شیطان کی اطاعت کرتا ہے توان ہی کی اوصاف قلبِ انسانی میں جمع ہوتی ہیں اور اس کے قلب کو تیرہ و تار (کالا)کر دیتی ہیں۔ لیکن ان سب کا مٹا دینا بھی برا ہے۔

چاہئے تو یہ کہ فرشتہ پن غالب کر کے کھانا پینا وغیرہ خداوند تعالیٰ کے حسب مرضی رکھےٗ حسبِ ضرورت غصہ و مکر و حیلہ کرنا بھی سیکھے۔ اس سے انسان کامل ہو جاتا ہے کہ ملائکہ بھی اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتے۔

اسی وجہ سے بندۂ مومن اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ کسی بزرگ نے کیا ہی اچھی بات کہی ہے؂

 

فرشتوں سے بڑھ کر ہے انسان ہونا

مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

از ؛ مواعظ حسنہ ، حضرت محدث دکن رحمة اللہ علیہ