Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

عدم اتحاد کے سبب مسلمانوں کورسوائی کاسامنا


اللہ تعالی نے ایمان کامل کی شرط کے ساتھ اہل ایمان سے فتح ونصرت،غلبہ وعزت کا وعدہ فرمایا ہے،بندۂ مؤمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایمان کے تقاضوں کوپوراکرے،سورۂ آل عمران میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ:اور(مسلمانو!)تم ہمت نہ ہارواورغمگین نہ ہو،تم ہی غالب رہوگے بشرطیکہ تم کامل مومن رہو۔(سورہ آل عمران:139)
آج مسلمانوں Ú©Û’ پاس حکومت واقتدار Ú©Û’ علاوہ عددی قوت بھی ہے اورمالی وسائل بھی؛لیکن عدم اتحاد اورنظام اسلام کونظراندازکرنے Ú©Û’ سبب وہ ایک طاقت نہ بن سکے،اورذلت ورسوائی کا شکار ہوتے جارہے ہیں،حالانکہ سرخروئی اورسربلندی تواہل ایمان کا حصہ ہے،اللہ تعالی Ù†Û’ ان سے فتح ونصرت Ú©Û’ وعدے کئے ہیں؛بشرطیکہ وہ اللہ تعالی Ú©ÛŒ عبادت کریں،اس Ú©Û’ د‎ئے ہوئے نظام کوقبول کرتے ہوئے اسی Ú©Û’ مطابق زندگی بسر کریں،اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آَمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ۔
ترجمہ:اورتم میں سے جولوگ ایمان لائیں اورنیک عمل کریں،اللہ تعالی ان سے وعدہ فرماتا ہے کہ وہ ضروران کوزمین پرحکومت عطاکرے گا،حس طرح ان سے پہلے(نیک)لوگوں کوحکومت دی تھی،اوران کے دین کوجسے اس نے پسند کیا ہے مستحکم کردے گااورخوف کے بعد ان (کے خوف)کوامن سے بدل دے گا،وہ لوگ میری عبادت کریں،میرے ساتھ کسی کوشریک نہ بنائیں،اوراس کے بعد جوناشکری کرے گاتوایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔(سورۃ النور:55)
ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابوالحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔
سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایاکہ آج قوم مسلم کوظلم کانشانہ بنایا جارہا ہے،بچوں اورضعیفوں پرحملے کئے جارہے ہیں،اسپتالوں میں بیماروں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں،اسلام دشمن طاقتیں منصوبہ بند طریقہ پراسلام اورمسلمانوں کے خلاف سازشیں رچارہے ہیں،مسلم حکمراں اپنے اقتدار کے تحفظ اورمفادات کی خاطرظالموں کی حمایت کررہے ہیں۔اسلام دشمن طاقتیں امت مسلمہ کی وحدت کوتارتار کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھے ہیں۔
مفتی صاحب قبلہ نے سنن ابوداؤد کے حوالہ سے کہا کہ مخبرصادق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
يُوشِكُ الأُمَمُ أَنْ تَدَاعَى عَلَيْكُمْ كَمَا تَدَاعَى الأَكَلَةُ إِلَى قَصْعَتِهَا. فَقَالَ قَائِلٌ وَمِنْ قِلَّةٍ نَحْنُ يَوْمَئِذٍ قَالَ : بَلْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ كَثِيرٌ وَلَكِنَّكُمْ غُثَاءٌ كَغُثَاءِ السَّيْلِ وَلَيَنْزِعَنَّ اللَّهُ مِنْ صُدُورِ عَدُوِّكُمُ الْمَهَابَةَ مِنْكُمْ وَلَيَقْذِفَنَّ اللَّهُ فِى قُلُوبِكُمُ الْوَهَنَ . فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْوَهَنُ قَالَ : حُبُّ الدُّنْيَا وَكَرَاهِيَةُ الْمَوْتِ۔
قریب ہے کہ ساری دنیاکی قومیں تم پرٹوٹ Ù¾Ú‘Ù†Û’ Ú©Û’ لئے ایک دوسرے کوبلائیں گیں؛جس طرح بھوکی جماعت کوکھانے Ú©Û’ برتن Ú©ÛŒ طرف بلایا جاتاہے،صحابہ کرام Ù†Û’ عرض کیا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!کیا اس وقت ہم اقلیت میں رہیں گے؟آپ Ù†Û’ فرمایا:نہیں!تم تواس وقت کثیرتعدادمیں رہوگے؛لیکن سیلاب Ú©Û’ جھاگ Ú©ÛŒ طرح ہوجاؤ گے،اور اللہ تعالی ضرور تمہارے دشمنوں Ú©Û’ دلوں سے تمہارے رعب کونکال دے گا،اوراللہ تعالی ضرورتمہارے دلوں میں’’ÙˆÚ¾Ù†‘‘ڈال دے گا،کسی Ù†Û’ دریافت کیاکہ’’ÙˆÚ¾Ù†‘‘کیا ہے؟آپ Ù†Û’ فرمایا:دنیا Ú©ÛŒ محبت اورموت کوناپسندکرنا ہے۔
مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ الکٹرانک میڈیا اورپرنٹ میڈیا حقائق کوپیش کرنے کے بجائے جانبدارانہ رویہ اختیارکرچکے ہیں۔آج ظالم کا چہرہ مستور رکھ کرمسلمانوں پردہشت گردی کاالزام لگایا جارہاہے،حالانکہ اسلام نے ساری انسانیت کوامن دیا،غیرمسلموں کوبھی جان ومال ،عزت وآبروکا تحفظ عطا کیاہے۔
ولوبالفرض کوئی مسلمان امن کے خلاف کوئی کام کرتا ہے تووہ اسلام کے تقاضوں کے خلاف عمل کررہا ہے،اسلام نے ہرگز اسے اجازت نہیں دی ہے۔
اعدائے دین نے امت مسلمہ میں تباہی مچانے کے لئے عورت کواپنا آلہ کاربنایا،حسین عورتوں کوان کے درمیان لایا گیاتاکہ ان کے ذریعہ مسلمانوں کے عزائم اوران کے اندرونی حالات سے واقفیت حاصل کریں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:
میرے بعد میری امت میں ’عورت‘سے زیادہ نقصاندہ کوئی چیز میں Ù†Û’ نہیں چھوڑی۔
مسلمان اگر سرخروئی اورکامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اسلام کی انقلاب آفریں تعلیمات پرعمل کرنا ہوگا،اسلامی احکام کوعملی زندگی میں نافذکرناہوگا،نیز مسلمان حکمراں اپنے اندراسلامی بصیرت،اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کریں،خلفاء راشدین کی خلافت کے ادوارکواپنے لئے نمونہ بنائیں۔حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اگردریا کے کنارہ پرایک کتاپیاس سے مرجائے تواللہ تعالی اس سے متعلق بھی عمرسے سوال کرے گا۔
محفل میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ محمد ایوب اشرفی صاحب قبلہ بانی جامعہ اشرفیہ پوناوصدربرانچ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر پونا،اورمولانا حافظ محمدعارف اشرفی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ ورکن عاملہAHIRCبرانچ پونا شریک رہے۔
مفتی صاحب نے مہمانوں کوشال پیش کی۔سلام ودعاء پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ محمد خالدعلی قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
www.ziaislamic.com