Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

مولانامحمدعبدالرؤف نظامی صاحب کادورہ


مولانامحمد عبدالرؤف نظامی صاحب حفظہ اللہ کامل الحدیث جامعہ نظامیہ حال مقیم متحدہ عرب امارات نے 19اگسٹ 2013بروزدوشبنہ بعدنمازمغرب ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا،مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم نے موصوف کا استقبال کیا اورادارہ کی علمی،تحقیقی،دعوتی اورفلاحی سرگرمیوں سے واقف کروایا۔

مولانامحمد عبدالرؤف نظامی صاحب  Ù†Û’ ریسرچ سنٹر Ú©ÛŒ ہمہ جہت خدمات Ú©ÛŒ ستائش Ú©ÛŒ اوراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ایک منفرداسلامی ادارہ ہے جوعصری وسائل کابھرپور استعمال کرتے ہوئے احسن طریقہ پر دین متین Ú©ÛŒ خدمت انجام دے رہاہے۔

شعبئہ نشرواشاعت کے تحت مختلف قومی وبین الاقوامی زبانوں کی دینی وتحقیقی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے،ویب سائٹ ziaislamic.comتین زبانوں میں چلائی جاتی ہے،قوم وملت اس سے مکمل استفادہ کررہے ہیں۔

اللہ تعالی ان علمی کاوشوں کوقبول فرمائے اورمزید ترقی عطافرمائے۔

اس موقع پرمولانا حافظ محمد افتخارالدین قادری صاحب،مولانا حافظ سید واحدعلی قادری صاحب،مولانا حافظ محمد حنیف قادری صاحب ،مولانا حافظ محمد خالدعلی قادری صاحب ،مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب ،مولاناحافظ احمدمحی الدین رفیع نقشبندی صاحب ،محترم محمد ایوب صاحب ،محترم محمدعبدالقادرخان عرفان نقشبندی صاحب ،محترم عنایت علی نقشبندی صاحب ودیگر موجودتھے۔

شعبہ نشرواشاعت ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حیدرآبادالہند

www.ziaislamic.com