Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

رمضان کا اخیر عشرہ اور ہماری ذمہ داریاں


 Ø±Ù…ضان المبارک کا ایک ایک لمحہ رحمتوں اور برکتوں سے لبریز ہوتا ہے، اس Ú©ÛŒ برکتوں Ú©ÛŒ شان یہ ہے کہ اس میں ایک نفل کا ثواب فرض Ú©Û’ برابر اور ایک فرض کا ثواب (70) ستر فرائض Ú©Û’ برابر دیا جاتا ہے، اس ماہ میں شیاطین Ú©Ùˆ قید کردیا جاتا ہے، جولوگوں Ú©Û’ دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں،نیکیوں سے روکتے ہیں اور برائیوں Ú©ÛŒ ترغیب دیتے ہیں، کسی شیطان Ú©ÛŒ جرأت نہیں ہوتی کہ بندوں Ú©Û’ لئے اعمال خیر انجام دینے میں رکاوٹ ڈالے یا اعمال سیئہ کا خیال پیداکرے Û”

      ماہ رمضان ہم سے رخصت ہونے کوہے ،یہ بابرکت لمحات ہم سے جداہونے ہی والے ہیں ،اس مبارک ومقدس مہینہ Ú©ÛŒ صرف چند ساعتیں باقی ہیں، ان بقیہ لمحات Ú©ÛŒ  قدر کریں ،اس سے بیش ازبیش فیضیاب ہوں Û”

      حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم  Ù†Û’ نعمتوں Ú©ÛŒ شکرگزاری اور وقت Ú©ÛŒ قدردانی کرنے Ú©ÛŒ تاکیدفرمائی جیسا کہ حدیث پاک ہے :

       عن ابن عباس قال قال رسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وسلم لرجل Ùˆ Ú¾Ùˆ یعظہ اغتنم خمساً قبل خمس : شبابک قبل ھرمک ‘ Ùˆ صحتک قبل سقمک ‘ Ùˆ غناک قبل فقرک Ùˆ فراغک قبل شغلک Ùˆ حیوتک قبل موتک Û”

        ØªØ±Ø¬Ù…ہ: حضرت  عبد اللہ بن عبا س ر ضی اللہ عنہما سے روایت ہے، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ایک صاحب کونصیحت کرتے ہوئے فرمایا : تم پانچ چیزوں Ú©Ùˆ پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو!: اپنی جوانی Ú©Ùˆ بڑھاپے سے پہلے ‘ تندرستی Ú©Ùˆ بیماری سے پہلے ‘ تونگری Ú©Ùˆ محتاجی سے پہلے ‘ فرصت Ú©Ùˆ مصروفیت سے پہلے اور زندگی Ú©Ùˆ موت سے پہلے Û”

(شعب الایمان للبیہقی،التاسع والثلاثون من شعب الایمان ٬حدیث نمبر:9882)

ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا سر چشمہ ہے، کثرت عبادت اورپابندئ صلاۃوصیام کا مہینہ ہے،اہتمام قعود وقیام میں منہمک رہنے اوردرود Ùˆ سلام اورذکر Ùˆ اذکار میں مصروف رہنے کا مہینہ ہے،بندۂ مومن اس مہینہ میں مسلسل صدقات Ùˆ خیرات Ú©ÛŒ ادائیگی ØŒ اوامر بجالانے اور نواہی سے اجتناب کرنے میں اپنے شب وروز Ú©Ùˆ بسر کرتا ہے،غرضکہ اس مبارک مہینہ میںتمام مسلمان مجسمۂ خیر اوربھلائی Ú©Û’ پیکر بن جاتے ہیں Û” 

      یقینا یہ ماہ رمضان کا فیضان ہے کہ وہ گنہگار،معصیت شعار انسانوں کوتقوی Ùˆ طہارت کا عادی بنا دیتا ہے اورعبادت وریاضت کا جامہ پہنا کر انہیں ہم دوش ثریا کردیتا ہے۔        

      Ø±Ù…ضان المبارک وہ مہینہ ہے؛جس میں امت مسلمہ Ú©Û’ لئے گناہوں Ú©ÛŒ بخشش کا سامان فراہم کیا گیا،ساتھ ہی ساتھ نیکیوں Ú©ÛŒ قدر Ùˆ قیمت بڑھادی گئی اور اس Ú©ÛŒ برکت سے شرح ثواب میں اضافہ کردیا گیا ØŒ  اسی ماہ مبارک  میں ایک ایسی مقدس رات بندوں کوعطاکی جاتی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل Ùˆ بہتر ہے، جس کا نام "لیلۃ القدر "ہے۔

      Ø´Ø¨ قدرعظمت وفضیلت اور برکت والی رات ہے ،یہ نزولِ قرآن کریم Ú©ÛŒ وہ مقدس شب ہے جس میں فرشتوں کا ورود ہوتاہے اور اس شب میں رب العالمین عبادت وا طاعت میں مصروف رہنے والے بندگان حق Ú©Ùˆ ہزار مہینوں Ú©ÛŒ عبادت سے بڑھ کر ثواب عطا فرتا ہے، ارشاد باری تعالی ہے: 

إِنَّا أَنْزَلْنٰہُ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ .وَمَا أَدْرَاکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ . لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ شَہْرٍ . تَنَزَّلُ الْمَلٰئِکَۃُ وَالرُّوحُ فِیہَا بِإِذْنِ رَبِّہِمْ مِنْ کُلِّ أَمْرٍ . سَلَامٌ ہِیَ حَتَّی مَطْلَعِ الْفَجْرْ .

     بیشک ہم Ù†Û’ اس (قرآن )Ú©Ùˆ شب قدر میں نازل کیا،تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے،اس (رات )فرشتے اور روح (الامین)اپنے رب Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے ہر کام (Ú©Û’ انتظام)Ú©Û’ لئے (زمین پر )اترتے ہیں، وہ (رات سراپا امن Ùˆ)سلامتی ہے،اور وہ رات صبح ہونے تک (اپنی برکتوں Ú©Û’ ساتھ)رہتی ہے۔

( سورۃ القدر۔1/5)

 Ø´Ø¨ قدر اخیر عشرہ میں ہونے Ú©ÛŒ حکمت

       شب قدر ماہ رمضان Ú©Û’ اخیر عشرہ میں رکھی گئی ہے،اس Ú©ÛŒ ایک  حکمت تو یہ ہے کہ جب عمل کرنے والا اپنا عمل پورا کرتا ہے تو اسے انعام واکرام سے نوازا جاتا ہے ،ایسے ہی رمضان المبارک Ú©ÛŒ قدر کرنے والوں اور روزوں کا اہتمام کرنے والوں Ú©Û’ حق میں گویا شب قدر ایک عظیم انعام الہی ہے۔

     اس Ú©ÛŒ ایک اور حکمت حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ تعالی علیہ Ù†Û’ یہ بیان فرمائی ہے کہ عام افراد Ú©Û’ لئے؛"پہلے اور دوسرے دہے میں روزہ وغیرہ سے ضعف ہوگا اوراخیر دہے میں ہمت پست ہوتی ہے ،اس لئے ہمت بڑھانے Ú©Û’ لئے شب قدر مقرر ہوئی ØŒ اس میں تجلی خاص فرمایا ،تاکہ ہمت بڑھے اوررمضان شریف Ú©ÛŒ تکمیل کرسکیں "Û”(فضائل رمضان،ص110)

اخیر عشرہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتما م

       یہ مسلمہ عقیدہ ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افضل الانبیاء ہیں،خالق کائنات Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ سرور کونین بنایا ہے،اس Ú©Û’ باوجود حضور پاک علیہ الصلوۃ والسلام ہم غلاموں Ú©ÛŒ حوصلہ مندی اور ہمت افزائی فرماتے ہوئے کثرت سے عبادتوں کا اہتمام فرماتے ،دیگر دنوں Ú©ÛŒ بنسبت رمضان المبارک  اور خاص طور پر اس Ú©Û’ آخری عشرہ میں آپ Ú©ÛŒ شان عبادت عروج پرہوتی،جیسا کہ صحیح مسلم شریف میں حدیث مبارک ہے:

عن عائشۃ رضی اللہ عنہا  قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَجْتَہِدُ فِی الْعَشْرِ الاَوَاخِرِ مَا لاَ یَجْتَہِدُ فِی غَیْرِہِ.

 

 

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے ،وہ فرماتی ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم دیگر شب وروز کی بنسبت (رمضان کے)اخیر عشرہ میں عبادت کرنے میں مزید اہتمام فرماتے۔

(صحیح مسلم ،کتاب الاعتکاف ، باب الاجتہاد فی العشر الاواخر من شہر رمضان. حدیث نمبر2845)

       نہ صرف حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس عبادتوں کا اہتمام فرماتے ،بلکہ اپنے اہل بیت Ú©Ùˆ بھی اس Ú©ÛŒ توجہ دلاتے اور شب بیداری Ú©ÛŒ تلقین فرماتے،جیساکہ صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حدیث مبارک ہے:

عَنْ عَائِشَۃَ  رَضِیَ اللہُ عَنْہَا  قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَہُ ØŒ وَاَحْیَا لَیْلَہُ ØŒ وَاَیْقَظَ اَہْلَہُ .

       ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رمضان المبارک کا جب آخری عشرہ شروع ہوجاتا ہے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کمربستہ ہوکر ہمیشہ سے زائد عبادت میں مشغول ہوجاتے ہیں اور شب بیدار رہتے (اور نوافل، ذکر الٰہی اور تلاوت قرآن فرمایاکرتے) اور اپنے گھر والوں Ú©Ùˆ (بھی ان راتوں میں) جگا دیتے (تاکہ وہ بھی شب بیدار رہ کر آخری عشرہ Ú©ÛŒ برکتیں حاصل کریں)Û”

(صحیح  البخاری، باب العمل فی العشر الأواخر من رمضان  . حدیث نمبر 2024۔صحیح مسلم، باب الاجتہاد فی العشر الاواخر من شہر رمضان. حدیث نمبر 2844)

از: مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

 Ø´ÛŒØ® الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

www.ziaislamic.com