Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

روزہ دار کے حق میں وارد بشارتیں


جاننا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک" روزہ" محبوب ترین عبادت ہے،اس لئے کہ وہ ایک صفت ہے اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے،اور مخفی عبادت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دوسرا شخص اس سے واقف نہیں ہوتا ہے، اس سے نفس و شیطان عاجز آتے ہیں اور شہوات کم ہوتی ہیں اور روزِ قیامت کی بھوک و پیاس کو یاد دلانے والی یہ عبادت ہے۔

حدیث شریف میں آیا ہے کہ ارشاد باری ہے:’’روزہ میرے لئے ہے اور اس Ú©ÛŒ جزا میں ہوں‘‘یعنی دیدار الٰہی۔

روزے کی دو قسمیں ہیں:ایک فرض،دوسرا نفل۔ ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں۔

حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ستر (70)خریف (زمانہ) دوزخ سے دور رکھتا ہے،رمضان کے روزے دوزخ سے پناہ ہیں۔

اور جو شخص ایک روزہ رکھے تو ایک سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

اور یہ بھی آیا ہے کہ جو شخص ایک روزہ رکھتا ہے تو ہر ایک ساعت کے معاوضہ میں ایک سالہ عبادت کا ثواب پاتا ہے،اور جب روزہ رکھے اور شدت کی پیاس لاحق ہو اور باوجود اس کے وہ پانی نہ پئے تو اس کے لئے ہزار سالہ عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے،اس کے لئے جنت میں ہزار قصر(محل) تعمیر ہوتے ہیں کہ ہر قصر(محل) میں ہزار مکان ہوتے ہیں اور ہرمکان میں ہزار تخت،اور جس شخص نے ماہ رمضان کے پورے روزے رکھے اللہ تعالیٰ اس کے سب گناہ بخش دیتے ہیں، اس پر جنت حلال اور دوزخ حرام کردیتے ہیں ، ساتھ ہی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔

ایسا بھی آیا ہے کہ جو شخص اس ماہ(رمضان) میں بلاعذر روزہ نہ رکھے تو اس کا مقام دوزخ ہے اور ملائکہ اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔

غرض رمضان شریف کے روزے رکھنے والے کے لئے بے حساب ثواب ہے اور اس کے تارک(روزہ چھوڑنے والے) پر عذاب عظیم۔

حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص پہلی رمضان کو روزہ رکھتا ہے ؛اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ گناہ بخش دیتا ہے اور جو پورا مہینہ روزہ رکھتا ہے؛آئندہ ماہ رمضان تک اس کے اعمال نامہ میں کوئی گناہ نہیں لکھا جاتا،اگر وہ آئندہ رمضان کے قبل مرجائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں رہتا۔

اور یہ بھی آیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کو حکم دے تو وہ روزہ داروں کے لئے جنت کی خوشخبری سنادیں۔

یہ بھی آیا ہے کہ جب روزہ دار افطار کرتے ہیں تو ملائکہ ان کی مغفرت کی دعا مانگتے ہیں جب تک کہ وہ افطار سے فارغ نہ ہوجائیں۔

یہ بھی آیا ہے کہ شرعاً ہر چیز کی زکوٰۃ ہوتی ہے؛جسم کی زکوٰۃ روزہ رکھنا ہے۔

روزہ دار کی نیند،عبادت اور سانس لینا:تسبیح ہےاور نیک اعمال کے لئے بے اندازہ ثواب ہے۔

(ملخص از:مواعظ حسنہ،ج2)

www.ziaislamic.com