Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

احیاء دین وترویجِ سنت'امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد اولیں۔اکابرِ امت'آپ کے کمالِ علم ووُفورِ فہم کے معترف


 Ø§Ø­ÛŒØ§Ø¡ دین وترویجِ سنت'امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد اولیں۔اکابرِ امت'آپ Ú©Û’ کمالِ علم ووُفورِ فہم Ú©Û’ معترف

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے اجتماع سے مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کالکچر

امام اعظم ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالی نے فقہ واجتہاد میں درجۂ کمال عطا فرمایا،آپ محدثین کے امام اور فقہاء کے سرخیل ہیں۔آپ کو استنباط واستخراج کاامتیازی ملکہ حاصل تھا ۔اکابر امت اور اجلہ علماء ومحدثین نے آپ کے کمال علم ووفور فہم کی گواہی دی ہے۔

اللہ تعالی نے آپ کو ایسا صاحب بصارت وبصیرت بنایا کہ جہاں ائمہ وقت کی فکری جولانی کی انتہاء ہوتی ہے وہیں سے آپ کی فکر باکمال وفہم رسا کا نقطۂ آغاز ہوتاہے۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا۔

سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے  Ø­Ø¶Ø±Øª مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ Ú©ÛŒ زندگی کا مقصد اولیں "احیاء دین وترویج سنت"رہا۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد مواقع پر مختلف انداز میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق بشارت دی ہے،حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:آخری زمانہ میں ایک صاحب آئیں گے؛جن کا نام "نعمان بن ثابت"اور کنیت "ابو حنیفہ"ہوگی،اللہ تعالی اس کے ہاتھوں پر میری سنت کو زندہ کرے گا۔

مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ امام موفق رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ کتاب’مناقب الامام الاعظم‘Ú©Û’ حوالہ سے حدیث شریف بیان Ú©ÛŒ کہ حضور اکرم  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:آخری دور میں ایک ایسے صاحب آئیں گے؛جن Ú©ÛŒ کنیت’ابو حنیفہ‘ہوگی،وہ اہلِ علم میں سب سے بہتر ہوں Ú¯Û’Û”

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالی ان کے ذریعہ دین کی تجدید کرے گا۔

دوران خطاب مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علم وحکمت کا سرچشمہ اور ان کا شہر ہیں اور مولائے کائنات حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ اس کا دروازہ ہیں۔جہاں معلم کتاب وحکمت،مدینۃ العلم ،حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق بشارت دی ہے وہیں باب العلم حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ Ù†Û’ بھی آپ سے متعلق خوشخبری دی ہے۔امام کردری Ù†Û’ ’مناقب الامام الاعظم‘میں روایت نقل Ú©ÛŒ ہے کہ حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ Ù†Û’ فرمایا:لوگو!کیا میں تم Ú©Ùˆ کوفہ Ú©ÛŒ ایسی شخصیت Ú©Û’ بارے میں نہ بتاؤں جن کا قلب علم وحکمت سے لبریز ہوگا؟وہ’ابو حنیفہ‘ہیں۔

 Ù…فتی صاحب  Ù‚بلہ Ù†Û’ فرمایا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ امام محمدباقر رضی اللہ عنہ Ú©ÛŒ خدمت بابرکت میں حاضر ہوئے،جب انہوں Ù†Û’ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ú©Ùˆ دیکھا تو فرمایا:میری نگاہ دیکھ رہی ہے کہ تم اس وقت میرے جد کریم Ú©ÛŒ سنتوں Ú©Ùˆ زندہ کروگے جب سنتیں مٹ رہی ہوں گی،آپ مصیبت زدہ افراد Ú©Û’ مددگار بنوگے،ہرتنگدست Ú©ÛŒ دادرسی اور ہر مغموم Ú©ÛŒ اعانت کروگے،سالکان راہ شریعت وطالبانِ حق ا ورعلماء وقت جب حیراں وسرگرداں رہیں Ú¯Û’ اور اہل تحقیق Ú©Û’ قدم جب رک جائیں Ú¯Û’ تو آپ Ú©Û’ ذریعہ وہ راہ Ø·Û’ کریں Ú¯Û’ اور آپ انہیں نہایت واضح راستہ Ú©ÛŒ طرف رہبری کریں گے،اور اللہ تعالی Ú©ÛŒ خصوصی مدد آپ Ú©Û’ شاملِ حال رہے گی،آپ مدارج Ø·Û’ کرتے ہوئے’ ربانیین‘ Ú©Û’ زمرہ میں شامل ہوجاؤگے۔

تاج الاسلام، امام سمعانی رحمۃ اللہ علیہ نے روایت نقل کی ہے کہ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے چند مسائل پر امام محمد باقررضی اللہ عنہ سے گفتگوکی،جب آپ تشریف لے گئے تو امام محمد باقر رضي اللہ عنہ نے فرمایا:کیا ہی اچھا ان کا طریقہ ہے،اور ان کی فقہ وفہم کتنی عمدہ ہے!۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª سلیمان بن مہران اعمش رحمۃ اللہ جو کہ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ  Ú©Û’ استاذ گرامی ہیں،جن کا علم حدیث میں اونچا مقام ہے،جن Ú©ÛŒ روایات صحاح ستہ وغیرہ کتب حدیث میں موجود ہیں،ایک مرتبہ حضرت اعمش رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ خدمت میں مسئلہ پیش کیا گیا تو آپ Ù†Û’ جواب نہیں دیا،جب امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا تو آپ Ù†Û’ مسئلہ کا حل بتادیا،حضرت اعمش رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ فرمایا کہ آپ Ù†Û’ مسئلہ کا جواب کہاں سے بیان کیا ہے؟امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ جواب دیا:آپ ہی Ù†Û’ یہ حدیث بیان Ú©ÛŒ ہے۔ Û” Û” امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ حضرت اعمش رحمۃ اللہ علیہ سے سنی ہوئی مختلف سندوں سے حدیثیں سناکر کہا کہ انہی احادیث کریمہ سے میں Ù†Û’ مسئلہ کا حل بیان کیا ہے،امام اعمش رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ جب آپ Ú©Û’ طریقۂ استنباط واستخراج اورغیر معمولی قوت حافظہ Ú©Ùˆ دیکھا تو فرمایا:میں Ù†Û’ جو سو(100)دن میں تمہیں بیان کیاتھا تم Ù†Û’ وہ سب ایک ہی ساعت میں بیان کردیا۔اے گروہ فقہاء!تم اطباء ہو اور ہم دواساز ہیں؛لیکن اے ہستی تم Ù†Û’ دونوں حصوں Ú©Ùˆ حاصل کرلیا ہے،تم طبیب بھی ہو اور دواسازبھی،یعنی تم حدیث میں بھی کمال رکھتے ہواور فقہ واجتہاد میں بھی۔

حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق ان باعظمت ہستیوں کے توصیفی کلمات سند کا درجہ رکھتے ہیں۔

سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ملک وبیرون ملک سے لائے ہوئے مہمانوں کے علاوہ مقامی علماء ومشائخ،خطباء وحفاظ اور سامعین کی کثیر تعداد شریک محفل رہی۔

مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی استاذ جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

www.ziaislamic.com