Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

کتاب ''معراج شریف اور دیدار الہی


مئی،3 2013Ø¡ بروز اتوار بموقع جلسۂ Ø®ØªÙ… بخاری شریف بمقام جامعہ نظامیہ کتاب "معراج شریف اور دیدار الہی" مؤلفہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین دامت برکاتہم العالیہ نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©ÛŒ رسم اجراء بدست حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ مفتی جامعہ نظامیہ انجام دی گئی، اس کتاب میں شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ دو ابواب قائم کئے، پہلے باب میں سفر معراج سے متعلق رموز واسرار اور حکمتیں بیان فرمائیں اور دوسرا باب دیدار الہی سے متعلق قائم کیا ØŒ اس دوسرے باب میں آپ Ù†Û’ آیات قرآنیہ ØŒ احادیث شریفہ ØŒ آثار صحابہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ سفر معراج میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے بے حجاب ہمکلام ہوئے اور اپنے ماتھے Ú©ÛŒ آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کا دیدار فرمایا۔اس سلسلہ میں آپ Ù†Û’ ائمۂ مجتہدین ØŒ مفسرین Ùˆ محدثین Ú©Û’ اقوال بھی نقل فرمائے، کتاب Ú©Û’ آخر میں اختصار Ú©Û’ ساتھ شب معراج Ú©Û’ اعمال وعبادات بھی تحریر فرمائے ہیں۔اس کتاب کا ٹائٹل عمدہ اور طباعت نفیس ہے ØŒ کتاب Ú©ÛŒ قیمت 20روپئے رکھا گیا ہے،جسے ابو الحسنات اسلامک ریسرج سنٹر تاڑبن حیدرآباد Ú©Û’ علاوہ شہر Ú©ÛŒ بک اسٹالس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

���� کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمددامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ،مصباح القراء حضرت مولانا حافظ وقاری محمد عبداللہ قریشی ازہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وخطیب تاریخی مکہ مسجد،مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صاحب دامت برکاتہم امیر جامعہ نظامیہ،عمدۃ المحدثین مولانا محمد خواجہ شریف صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ،مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ صاحب دامت برکاتہم شیخ الادب جامعہ نظامیہ،مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ،مولانا قاری شیخ محمد عبد الغفور قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ التجوید جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ میر لطافت علی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ،محترم المقام عالی جناب سید احمد علی قادری صاحب حفظہ اللہ تعالی معتمد جامعہ نظامیہ،مولانا خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی فاروق صاحب حفظہ اللہ تعالی رکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،محترم المقام عالی جناب محمد عمر علی صاحب حفظہ اللہ تعالی رکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ کے علاوہ نائبین شیوخ واساتذہ جامعہ نظامیہ ، طلباء قدیم جامعہ نظامیہ اور عوام الناس کی کثیر تعداد شریک رہی۔

مزید تفصیلات کے لئے� 8142447786پر رابطہ کرسکتے ہیں۔