Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ روحانیت کے عظیم تاجدار۔آپ نے ظلمت کدہ کو بقعۂ نور کردیا


خواجۂ خواجگان حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ تاریخ کی ان چنندہ ہستیوں کے قافلہ سالار ہیں جنہیں رب العزت نے علوم اسلامیہ ومعارف لدنیہ سے سرفراز کرکے ولایت کے اعلی مرتبہ پر فائز کیا ہے،جنہوں نے اپنے علم وعمل،گفتارو کردار،اخلاق واطوار،روحانی فیض اور باطنی تصرفات کے ذریعہ پیامِ حق کی ترویج اور دین اسلام کی تبلیغ کی ہے۔سلطان الہند حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا بالعموم تمام عالم اسلام اور بالخصوص اہل ہند پر احسان عظیم ہے کہ آپ نے ہندوستان میں دین متین کی تبلیغ کا اہم فریضہ انجام دیا۔آپ بحکم نبوی ہندوستان تشریف لائے اوراس ظلمت کدہ کو بقعۂ نور کردیا،آپ کی تشریف آوری سے قبل ہندوستان کے بعض علاقوں میں محدود طور پر اسلام پہنچاتھا،ساحلی علاقوں میں صحابۂ کرام کا ورود مسعود بھی ہواتھا،حضرت محمد بن قاسم ثقفی اور سلطان محمود غزنوی کے توسط سے بھی اسلام پہنچا؛لیکن ہندوستان کے طول عرض کو حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے نور اسلام سے منور کیا۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا۔

سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے  Ø­Ø¶Ø±Øª مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایاکہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نجیب الطرفین سادات اور بارگاہ نبوی سے خصوصی فیض یافتہ بزرگ ہیں،آپ علوم نقلیہ وعلوم لدنیہ Ú©Û’ وارث اور روحانیت Ú©Û’ عظیم تاجدار ہیں۔

آپ کے ہندوستان تشریف لانے سے قبل یہاں کفر وشرک کے گھٹاٹوپ تاریک بادل چھائے ہوئے تھے،ظلم وبربریت کا ماحول تھا،رنگ ونسل ،ذات پات کی بنا انسانیت سوز حرکتیں کی جاتی تھیں،غریبوں کا استحصال کی جاتا اور کمزور طبقہ کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ایسے پر پرآشوب ماحول اور ابتر حالات میں حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے شمع اسلام کو روشن کیا،کفر کی ظلمتوں کو کافور کیا اور انسانیت نواز اخلاق کا درس دیتے ہوئے باہمی اخوت کو فروغ دیا۔آپ نے تیر وتلوار،لشکر جرار اور ہتھیار کے ذریعہ اسلام کو نہیں پھیلایا بلکہ حسن اخلاق اور پاکیزہ کردار کے ذریعہ اسلام کو پہنچایا۔

حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ صبر وتوکل کا اعلی نمونہ تھے،اشاعت دین کے سلسلہ میں آپ کو کئی مشکلات اور مصائب کا سامنا ہوا،آپ نے بڑی پامردی اور استقامت کے ساتھ ہر ایک کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا اسلوبِ دعوت اور انداز بیان اس قدر عمدہ اور متاثر کن تھا کہ سخت دل،سرکش افراد بھی حق کو قبول کرنے پر آمادہ ہوجاتے۔راہِ حق سے منحرف افراد جن کی جبینیں کبھی بارگاہِخداوندی میں نہ جھکی تھیں آپ کی پرسوز نصیحت نے انہیں سجدہ ریزی کی لذت اور عبادت کا ذوق عطا کردیا،ایک مرتبہ آپ نے ویران مسجد میں جاکر نماز عصر ادا کی،نماز مغرب کے بعد وہاں کے باشندوں نے مشورہ دیا کہ یہ رہزنوں کا علاقہ ہے،آپ یہاں قیام نہ کریں،آپ اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ کرکے وہیں رک گئے اور فرمایا کہ اللہ تعالی ہمارا محافظ حقیقی ہے۔نماز عشاء میں آپ نے سورۂ حشر کی اخیر آیات کی تلاوت کی۔رہزنوں نے جب آپ کی زبان سے قرآن کریم کی آیات سنی تو ان کے دلوں میں عجیب انقلاب بپا ہوا،جب وہ مسجد میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا:توفیق الہی سے جب تم خدا کے گھر آچکے تو وضو کرکے نماز ادا کرلو،نماز کے بعد جب آپ نے انہیں نصیحت فرمائی تو اسی وقت انہوں نے صدق دل سے توبہ کرلی۔

دوران خطاب مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ  Ø­Ø¶Ø±Øª غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ دلوںمیں اللہ تعالی اور اس Ú©Û’ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ کامل محبت بسانے Ú©ÛŒ تاکید فرمائی اور اتباع سنت Ú©ÛŒ تلقین کی۔آپ Ù†Û’ فرمایا کہ اگر گناہ سرزد ہوجائے تو توبہ کرنے میں تاخیر نہ کرو،نماز Ú©Ùˆ اس Ú©Û’ اوقات میں ادا کرو۔آپ Ù†Û’ فرمایا کہ جب قبرستان جاؤ تو عبرت حاصل کرو،اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ زیر زمین ان پر کیا گزررہی ہے تو تم خوف سے Ù¾Ú¯Ù„ جاؤگے۔آپ نصیحت فرماتے کہ حرص وہوس Ú©Û’ غلام نہ بنو بلکہ اپنے آپ Ú©Ùˆ شریعت Ú©Û’ تابع کردو۔بھوکوں Ú©Ùˆ کھانا کھلاؤ،کمزوروں Ú©ÛŒ مدد کرو،بیواؤں Ú©ÛŒ اعانت کرو،جو شخص کسی بھوکے Ú©Ùˆ کھلاتا ہے تو اس شخص Ú©Û’ اور دوزخ Ú©Û’ درمیان سات پردے حائل کردئے جاتے ہیں اور ہر پردہ Ú©ÛŒ موٹائی پانچ سو سال Ú©ÛŒ مسافت Ú©ÛŒ ہوگی۔

سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ سید واحد علی قادری صاحب  Ø§Ø³ØªØ§Ø° جامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔

www.ziaislamic.com