Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

استقامت فی الدین کی اہمیت اور برکت


 Ø§ÙÙ†ÙŽÙ‘ الَّذِیْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْھِمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُونَ۔

ترجمہ:بے شک جن لوگوں نے کہا:اللہ ہمارا رب ہے،پھر اس پر ثابت قدم رہے،ان کے پاس فرشتے اس پیغام کے ساتھ نازل ہونگے (اور کہیں گے کہ)تم مت ڈرو اور نہ رنجیدہ ہواور بشارت ہوتم کو اس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔(سورۃحم السجدۃ۔30)

 Ù‚رآن شریف میں اللہ والوں کاجو خاص وصف بیان کیا گیا وہ ان Ú©ÛŒ استقامت ہے ،در اصل استقامت یہ ہے کہ احکام اسلام Ú©Ùˆ ہر طرف عام کرنے Ú©ÛŒ مسلسل کوشش Ú©ÛŒ جائے،اس راہ میں جو مشکلات ومصائب درپیش ہوں ان کا مقابلہ کیاجائے اورہمیشہ اپنے نصب العین میں قوت ارادی کومضبوط ومستحکم رکھا جائے ،یہی عزیمت ہے اوراسی کا نام استقامت ہے۔

استقامت وہ بیش بہادولت اور عظیم رتبہ ہے کہ ہر طرح Ú©ÛŒ بزرگی اور کرامت اس Ú©Û’ ما تحت ہوتی ہے،جیساکہ کہاگیا : اَلْاِسْتِقَامَۃُ فَوْقَ الْکَرَامَۃْ۔ استقامت‘کرامت سے بڑھکر ہے۔

 Ø§Ø³ بات میں دو رائے نہیں کہ شریعت پراستقامت ہر بندۂ مومن کا نصب العین ہے ØŒ اس Ú©Û’ لئے اپنے مقصد Ú©ÛŒ تکمیل نہایت ضروری ہے اور منزل مقصود تک پہنچنے Ú©Û’ لئے کسی رہبر اوررہنما Ú©ÛŒ پیروی بے حد ضروری ہے،ہمارے لئے بڑی سعادت Ú©ÛŒ بات ہے کہ رب العالمین ہماری ہدایت اوررہنمائی Ú©Û’ لئے اپنے محبوب بندوں کودنیا میں بھیجا کرتا ہے،تا کہ ان Ú©ÛŒ استقامت Ú©Ùˆ دیکھ کرہم اپنے عقیدہ وایمان پرثابت قدم ہوجائیںاور ان Ú©Û’ اخلاق وکردار Ú©Ùˆ دیکھ کرہم اپنے علم وعمل میںاخلاص Ùˆ للہیت پیدا کر Ù†Û’ Ú©ÛŒ کوشش کریں۔

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حیدرآباد،الہند

www.ziaislamic.com