Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

چغل خوری کے نقصانات


 Ú†ØºÙ„ خوری Ú©Û’ نقصانات

چغل خوری کی قباحت وشناعت کا اظہار قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں متعدد مقامات پر کیاگیا،اور اس سے بچے رہنے کی تاکید کی گئی ہے-

چغل خوری کی مذمت ،قرآن کریم سے:

اللہ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے :

هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيم ۔

ترجمہ: بہت نکتہ چین ،چغلیاں کھانے والا۔ (سورۃ القلم:11)

اس Ú©Û’ بعد ارشاد فرمایا: عُتُلٍّ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ۔ ترجمہ:  اکھڑ مزاج ہے (اور) اس Ú©Û’ علاوہ بداصل (بھی )ہے۔  (سورۃ القلم:13)

     حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: " زَنِيم" سے مراد وہ شخص ہے جو اپنے باپ کا نہ ہو اور بات Ú©Ùˆ نہ چھپائے ،اسی میں اس بات Ú©ÛŒ طرف اشارہ ہے کہ جو شخص بات Ú©Ùˆ نہیں چھپاتا اور چغلی کھاتا ہے تو یہ اس Ú©Û’ ولد الزنا Ú©ÛŒ دلیل ہے، انہوں Ù†Û’ مذکورہ بالا آیت سے استدلال کیا ہے۔

     نیزارشاد خداوندی ہے:

 ÙˆÙŽÙŠÙ’Ù„ÙŒ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ Û”

ترجمہ: ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو طعنے دینے والا اور پیٹھ پیچھے عیب جوئی کرنے والا ہے۔ (سورۃ الھمزہ:1)

     اس آیت کریمہ میں " هُمَزَة" سے بہت زیادہ چغلی کھانے والا مراد ہے

سورۃ اللہب میں اللہ  تعالی کا ارشاد ہے: حَمَّالَةَ الْحَطَبِ

ترجمہ:ایندھن (بوجھ اٹھانے والی)-(سورۃ اللہب :4)۔

اس آیت کریمہ کی تفسیر میں مفسرین کرام نے بیان کیا ہے کہ اس سے چغلی کھانے والی عورت مراد ہے یعنی وہ باتیں اٹھائے پھرتی ہے۔

نیز سورۂ تحریم میں ارشاد الہی ہے:

فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا

ترجمہ: پھر ان دونوں نے ان دونوں سے خیانت کی تو وہ دونوں اللہ کے مقابلے میں ان کو کوئی نفع نہ پہنچاسکے۔ (سورۃ التحریم:10)

روایات میں آیا ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی مہمانوں کے بارے میں لوگوںکو بتادیتی اور حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی لوگوں سے کہتی کہ آپ (حضرت نوح علیہ السلام) مجنوں ہیں۔

 Ú†ØºÙ„ خوری Ú©ÛŒ مذمت احادیث شریفہ سے:

مسندامام احمد بن حنبل میں حدیث پاک ہے:

 Ø¹ÙŽÙ†Ù’ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ .... فَقَالَ حُذَيْفَةُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّامٌ -

ترجمہ:سیدنا ابو وائل رضی اللہ تعالی عنہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ Ù†Û’ فرمایا کہ میں Ù†Û’ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ ارشاد فرماتے سنا کہ چغل خور جنت میں  Ø¯Ø§Ø®Ù„ نہیں ہوگا Û” (مسند امام احمد،حدیث نمبر:22236)Û”

 

امام علی المتقی الہندی رحمۃ اللہ علیہ کی کنز العمال میں حدیث مبارک ہے:

أحبكم إلى الله أحاسنكم أخلاقا، المطؤون أكنافا، الذين يألفون ويؤلفون، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللهِ اَلْمَشَّاؤُوْنَ بِالنَّمِيْمَةِ ØŒ المفرقون بين الإخوان  Ø§Ù„ملتمسون لهم العثرات. "خط عن أنس".

     ترجمہ:سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:تم میں سے زیادہ پسندیدہ وہ لوگ ہیں جن Ú©Û’ اخلاق اچھے ہیں‘ دوسروں Ú©Û’ لئے اپنے بازو بچھانے والے ہیں، وہ دوسروں سے اور دوسرے ان سے محبت کرتے ہیں اور تم میں سب سے برے وہ لوگ ہیں جو چغل خوری کرتے ہیں، مسلمان بھائیوں Ú©Û’ درمیان اختلاف ڈالتے ہیں اور بے گناہ لوگوں Ú©Û’ لئے الزامات تلاش کرتے پھرتے ہیں۔

 (کنز العمال ØŒ حدیث نمبر:5198)

 Ø§Ø²: مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

 

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

www.ziaislamic.com