Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمۃ والرضوان کی علمی جلالت شان


      حقائق آگاہ ØŒ  Ù…عارف دستگاہ حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام ابوالبرکات حافظ محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمۃ والرضوان Ú©Ùˆ اللہ سبحانہ وتعالی Ù†Û’ دینی ودنیوی فوقیت اور علمی سیادت وقیادت سے بہرہ ور فرمایا ØŒ آپ اپنے وقت Ú©Û’ علماء ربانيین Ú©Û’ امام ومقتدیٰ تھے ،آپ Ú©Ùˆ تمام علوم دینیہ شرعیہ، تفسیر ØŒ حدیث ،فقہ، تاریخ وسیرت ØŒ منطق ØŒ وفلسفہ کلام وعقائد میں کمال براعت اور مہارت تامہ ویدطولیٰ حاصل تھا Û”

 Ù¾ÙŽØ±ÙˆØ±Ø¯Ú¯Ø§Ø±Ø¹Ø§Ù„Ù… Ù†Û’ علم وفضل میں یکتائے روزگار،شریعت وطریقت میں مقتداء زمانہ بناکر دین متین Ú©ÛŒ خدمت Ú©Û’ لئے منتخب فرمایا Û”

آپ کا خاندان فاروقی ہے، چنانچہ سیدنا عمر بن خطاب فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے فیضان علمی سے آپ کو حظ وافرسرفراز ہوا، آپ کے خاندان میں اولیاء کرام اور مجددین عصرگزرے ہیں اور ایسی عظمت وجلالت کے مالک کہ جن کے دور میں ان کے علمی پایہ اورمرتبہ کی کوئی اور شخصیت نہیں تھی۔ حضرت خواجہ بابافریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ جیسے مجددین آپ کے اجداد میں ہیں۔
     آپ Ú©Û’ خاندان Ú©Û’ کتنے ایک بزرگ ØŒ قضاۃ اور قاضی القضاۃ Ú©Û’ عہدئہ جلیلہ پر متمکن رہے ہیں، اسی Ú©ÛŒ برکت تھی کہ اللہ جل وعلانے حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمہ Ú©Ùˆ تمام علوم دینیہ میں تبحراورعلمی گہرائی وگیرائی سے سرفراز فرمایا اورفقہی بصیرت میں ایسا ملکہ عطافرمایا کہ ہرکوئی آپ Ú©Û’ علم وفضل ØŒ رفعت وجلالت Ú©ÛŒ مدح وثناء میں رطب اللسان ہے۔

علم فقہ میں آپ کا تفوق آپ کی گراں بہا کتابوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے تمام علوم حدیث ، روایت ودرایت ، سند ومتن ،علل حدیث ، علم رجال اور اس کے متعلقات پر بھی آپ کو کمال بصیرت حاصل تھی۔
"الکلام المرفوع فیما یتعلق بالحدیث الموضوع" اور حدیث شریف میں آپ کا قلمی مخطوطہ بنام "  Ø§Ù†ØªØ®Ø§Ø¨ الصحاح "  Ø¬Ùˆ عربی زبان میں ہے آپ Ú©Û’ علم حدیث میں کمال تبحر پر شاہد عدل ہے۔

آپ Ú©ÛŒ علم وفضل میں بلند ÛŒ کا ہم کیا اندازہ کرسکتے ہیں،آپ Ú©Û’ اساتذہ اجلہ اورآپ Ú©Û’ پیرومرشد بھی آپ Ú©Û’ علم فقہ ہی میں نہیں بلکہ تمام علوم ظاہر وباطن Ú©Û’ جامع ہونے Ú©ÛŒ تعریف وتوصیف فرمائے ہیں، جو ایک سند Ú©ÛŒ حیثیت رکھتے ہیں چنانچہ آپ Ú©Û’ جلیل القدر استاذ حضرت علامہ عبدالحی  ÙØ±Ù†Ú¯ÛŒ محلی علیہ الرحمہ جو امام فقہ مانے جاتے ہیں اور شرح وقایہ وہدایہ پر حواشی جو آپ Ú©ÛŒ فقاہت Ú©ÛŒ روشن دلیل ہیں پھر حدیث شریف میں وہ مقام بلند کہ مؤطا امام مالک پر آپ کا حاشیہ اس Ú©ÛŒ گواہی دیتا ہے نیز منطق وفلسفہ میں بھی آپ ماہر اورصاحب تصانیف کثیرہ ہیں،’’حل المغلق فی بحث المجہول المطلق ‘‘ جیسی تصنیف لطیف میں بایں الفاظ آپ کا ذکر فرمایا ہے Û”

" الفتها حين قراءة  الذکی المتوقد المولوی الحافظ انوراالله بن المولوی محمد شجاع الدين الحيدرآبادی " میں Ù†Û’ یہ رسالہ اس وقت تالیف کیا جبکہ زیرک وفہیم طالب علم مولوی حافظ محمد انوار اللہ بن مولوی محمد شجاع الدین حیدرآبادی میرے پاس تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔


اور آپ Ú©Û’ پیرومرشد شیخ المشائخ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر Ù…Ú©ÛŒ رحمۃ اللہ علیہ جو اہل اللہ اور خاصان خدا سے ہیں ،عاشق رسول اور مقام فنائیت پر فائز تھے  ØŒ جن Ú©ÛŒ تمام دنیا میں شہر ت ہے ØŒ آپ Ù†Û’ انوار احمدی Ú©ÛŒ تقریظ میں حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمۃ الرضوان Ú©Ùˆ ان القاب سے سرفراز فرمایا Û”

" حضرت علامہ زماں وفریددوراں ØŒ عالم باعمل وفاضل بے بدل ØŒ جامع علوم ظاہری وباطنی  ØŒ عارف باللہ مولوی محمد انوار اللہ حنفی چشتی سلمہ اللہ تعالی "

اور حضرت شیخ المشائخ رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ بانی جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ کتاب ’’انوار التمجید فی ادلۃ التوحید ‘‘ پر ایک تقریظ میں آپ Ú©ÛŒ کتاب Ú©ÛŒ بے حد تعریف وتوصیف فرمائی اورارشاد فرمایا کہ اس کتاب میں کوئی بات قابل گرفت نہیں ہے  ØŒ مزید فرمایا کہ حقیقت میں" انوار اللہ" طالبان شریعت وطریقت Ú©Û’ لئے کافی ہیں، اور جو ان Ú©Û’ انوار Ú©ÛŒ روشنیوں میں راہ سلوک Ø·Û’ کرے گا وہ بہ تائید الہی منزل مقصود Ú©Ùˆ پہنچ جائے گا۔

" حقا کہ طالبان شریعت وطریقت را انواراللہ است ہرکہ درلمعات ایں انوار سالک خواہد شد بتائید الہی بمنزل مطلوب خواہد رسید‘‘Û”(انوار التمجید، ص140,مطبوعہ1341؁ھ شمس الاسلام پریس ØŒ حیدرآباددکن (
     ان بزرگوں Ù†Û’ حضرت شیخ الاسلام سے متعلق جو توصیفی کلمات ارشاد فرمائے ہیں درحقیقت وہ الہامی کلمات ہیں اور ان میں اتنی معنویت ہے کہ اگر ایک ایک کلمہ Ú©ÛŒ تشریح Ú©ÛŒ جائے تو اس Ú©Û’ لئے مستقل ایک ایک مقالہ درکارہے Û”

الغرض حضرت  Ø´ÛŒØ® الاسلام  Ø¹Ù„یہ الرحمۃ والرضوان Ú©Ùˆ علم Ùˆ فضل ØŒ  ØªÙ‚ÙˆÛŒ وورع Ú©ÛŒ ساری فضیلتیں حاصل تھیں ØŒ  Ø¢Ù¾ خدا داد ذہانت اورعلمی بصیرت Ú©Û’ مالک تھے،فراست ایمانی سے سرفراز تھے ،آپ داعی حق ہونے Ú©Û’ ساتھ ساتھ اصولی اور علم کلام Ú©Û’ ماہر ،تفسیر وحدیث اور فقہ میں ممتاز ونمایاں مقام رکھتے تھے۔
حضرت  Ø´ÛŒØ® الاسلام  Ø¹Ù„یہ الرحمۃ والرضوان Ù†Û’ اپنے تمام علوم وکمالات سے قوم وملت Ú©ÛŒ صلاح وفلاح ØŒ  Ø±Ø´Ø¯ وہدایت کا اہم ترین فریضہ انجام دیا۔

از: مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر۔ www.ziaislamic.com