Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت شاہ سعد اللہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ایک بلند پاپہ عالم اور عظیم صوفی


 Ù†Ù‚شبند دکن عارف باللہ فرید عصر وحید دہر حضرت شاہ سعد اللہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ ایک بلند پاپہ عالم اور عظیم صوفی تھے،آپ ظاہری علوم اور روحانیت دونوں میں امامت کا درجہ رکھتے تھے،آپ دکن Ú©ÛŒ وہ قدآور شخصیت ہیں جن سے دکن میں سلسلہ نقشبندیہ Ú©ÛŒ ترویج ہوئی۔علم ومعرفت میں آپ کا مقام اس قدر بلند تھا کہ اکابر علماء وفضلاء بھی آپ سے اکتساب علم کرتے۔

آپ کی عظمت ورفعت کا شہرہ صرف دکن تک محدود نہ تھا بلکہ دنیا بھر میں آپ کو مقبولیت حاصل تھی،ملک وبیرون ملک سے لوگ حاضرخدمت ہوکر فیضیاب ہواکرتے،بخارا،کابل،افغانستان وغیرہ سے لوگ آکر آپ کے دست حق پرست پر بیعت کیا کرتے۔

ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نماحیدرآباد میں ہفتہ واری لکچر کے دوران کیا۔

سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت شاہ سعد اللہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ میں ابتداء ہی سے ولایت Ú©Û’ آثار ظاہر تھے،آپ ہر وقت حصول علم اور اعمال خیر Ú©ÛŒ انجام دہی میں مصروف رہا کرتے۔ایک حادثہ میں آپ Ú©Û’ بائیں قدم مبارک پرگہرا زخم لگا ،آپ Ú©Û’ والد محترم Ù†Û’ بہت علاج کروایا لیکن Ú©Ú†Ú¾ فائدہ نہ ہوا،پھر آپ Ù†Û’ والد ماجد سے اجازت  Ø·Ù„ب Ú©ÛŒ اور علاج Ú©Û’ سلسلہ میں رخت سفر باندھا،دوران سفر آپ Ù†Û’ دہلی Ú©Û’ ایک بزرگ Ú©Ùˆ خواب میں دیکھا کہ وہ فرمارہے تھے:بابا؛سعد اللہ!تم کہا Úº جاتے ہو؟تمہارا علاج تو ہمارے پاس ہے۔آپ فورا دہلی کا ارادہ فرمائے اور وہاں پہنچ کر اہل اللہ Ú©ÛŒ تلاش میں مصروف ہوگئے،جب حضرت غلام علی شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ Ú©Ùˆ اپنا مقصود حاصل ہوگیا،جس بزرگ Ú©Ùˆ خواب میں دیکھا تھا یہ وہی بزرگ تھے،حضرت Ú©Û’ ہاتھ پر بیعت کرکے بارہ سال آپ Ú©ÛŒ خدمت کی، ریاضت ومجاہدہ،ذکر واشغال اور مراقبات میں مصروف رہے۔حضرت Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ نقشبندیہ ،قادریہ،چشتیہ،سہروردیہ اور کبرویہ تمام سلاسل میں خلافت عطا فرمائی۔

دوران خطاب مفتی صاحب  Ù‚بلہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت شاہ سعد اللہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ جب حج بیت اللہ وزیارت روضئہ اطہر سے مشرف ہوئے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:سعد اللہ!تم ہند میں جاؤ!وہاں تم سے بہت لوگ فیض یاب ہونے والے ہیں۔

ارشاد مبارک کی تعمیل میں آپ مدراس،کرنول سے ہوتے ہوئے حیدرآباد دکن تشریف لائے۔آپ کی رونق افروزی کے ساتھ ہی مخلوق خدا کشاں کشاں حاضر ہوکر فیض یاب ہونے لگی۔ہر وقت آپ کی خانقاہ میں دوسو سے زائدافراد موجود رہتے،آپ ان کے قیام وطعام اور کپڑوں کا اہتمام کرتے۔

بارہا امراء وزراء اور اصحاب ثروت Ù†Û’ نذرانہ پیش کرنا چاہا لیکن آپ Ù†Û’ قبول نہیں کیا۔مریدین Ú©Û’ لئے آپ Ù†Û’ روحانی تربیت Ú©Û’ ساتھ تعلیم کا بھی بہتر انتظام فرمایا تھا۔آپ زہد وتقوی Ú©Û’ اعلی درجہ پر فائز تھے،ہمیشہ اتباع  Ø³Ù†Øª کا غلبہ رہا کرتا،آپ سے خلاف سنت Ú©Ùˆ ئی عمل سرزدنہیں ہوتا۔آپ کا صبر وتوکل مثالی تھا۔صبح وشام ذکر الہی میں مصروف رہا کرتے،دیگر معمولات Ú©Û’ علاوہ ہر روز پندرہ پاروں Ú©ÛŒ تلاوت فرمایا کرتے۔

مفتی صاحب نے کہا کہ حضرت نقشبند دکن رحمۃ اللہ علیہ کو تمام علوم میں کامل مہارت تھی،کسی مسئلہ پر گفتگو ہوتی تو کتاب دیکھے بغیر ایسی عالمانہ تشریح اور محققانہ بحث فرماتے کہ کتاب دیکھنے کے بعد بھی دیگر علماء کی وہاں تک رسائی نہیں ہوتی۔

جو شخص آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا وہ دنیا سے بے رغبت ہوکرہمہ تن آخرت کی طرف متوجہ ہوجاتا۔آپ کے خلیفہ حضرت مسکین شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت مریدین پر توجہ دیتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ آپ کے قلب مبارک سے سمندر کی موجوں کی طرح فیض جاری ہورہا ہے۔

آپ نے صفائی قلب پر زور دیا اور اخلاق حسنہ کے پیکر بنے کی تاکید کی،حسدوکینہ اور بغض وعداوت سے دل کو صاف کرنے اور صفات مذمومہ سے اپنے آپ کو پاک کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔28 جمادی الاولی 1270ھ روز دوشنبہ آپ کا وصال ہوا۔

سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا،مولانا حافظ سید احمد غوری استاذ جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

www.ziaislamic.com